Tag: ذیشان صدیقی

  • سیف علی خان پر جان لیوا حملہ، بابا صدیقی کے بیٹے کا بڑا بیان سامنے آگیا

    سیف علی خان پر جان لیوا حملہ، بابا صدیقی کے بیٹے کا بڑا بیان سامنے آگیا

    بالی ووڈ کے مسلمان اداکار سیف علی خان پر جان لیوا حملے بعد آنجہانی سیاستدان بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان کا بڑا بیان سامنے آگیا۔

    ٹارگٹ کلنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھونے والے بھارت کے مشہور سیاستدان اور سلمان خان کے دوست بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی نے سیف علی خان پرچاقو سے حملے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ باندرہ کا علاقہ اب مزید محفوظ نہیں رہا۔

    ممبئی کے علاقے باندرہ کے سابق ایم ایل اے اور نیشنل کانگریس پارٹی کے لیڈر ذیشان صدیقی نے کہا کہ جس باندرہ میں میری پیدائش ہوئی جہاں میں پلا بڑھا اور اب جو باندرہ ہے اس میں بہت بڑا فرق ہے۔

    ذیشان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد کے قتل کے حوالے سے جو معلومات دی ہیں پولیس اس کو بنیاد بنا کر تفتیش نہیں کررہی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ میرے والد نے ممبئی کی کچی آبادی میں ایک پروجیکٹ بنانے کی مخالفت کی تھی، میں نے ممبئی پولیس کو کئی بلڈرز کے نام دیے ہیں اور مجھے چارج شیٹ کے آنے کا انتظار ہے۔

    خیال رہے کہ 16 جنوری 2025 کو رات میں سیف علی خان کے ممبئی کے باندرہ والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی جسے اداکار نے مزاحمت کر کے ناکام بنایا لیکن وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    واقعے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منقتل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی ڈھائی گھنٹے کی سرجری کی۔ اداکار اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں اور گزشتہ روز آپریشن کر کے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جس سے انھیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/saif-ali-khan-sleeping-pills-amrita-singh/

  • والد کے قتل کے بعد سلمان ٹھیک سے سو نہیں پاتے، بابا صدیقی کے بیٹے کا انکشاف

    والد کے قتل کے بعد سلمان ٹھیک سے سو نہیں پاتے، بابا صدیقی کے بیٹے کا انکشاف

    بابا صدیقی کے بیٹے نے ذیشان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کے قتل کے بعد سے اب تک سپراسٹار سلمان خان ٹھیک سے سو نہیں پائے۔

    گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے این سی پی لیڈ بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری لینے کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود سلمان خان اب تک نارمل زندگی میں واپس آنے میں جدوجہد کا شکار نظر آرہے ہیں۔

    بی بی سی کو دیے گئے اپنے تازہ انٹرویو میں ذیشان صدیقی نے بتایا کہ سلمان خان نے تعاون کیا ہے لیکن وہ بابا صدیقی کے قتل کے بعد سے ٹھیک طرح سو نہیں پائے اور وہ اس واقعے کے بعد سے ہر رات مجھے کال کرتے ہیں۔

    ذیشان کا کہنا تھا کہ میرے والد کے جو دوست رہے ہیں میں شروع سے انھیں سیلیبریٹی نہیں مانتا ہوں، وہ ہمارے لیے گھر کے فرد جیسے ہوتے ہیں۔

    ہمارے لیے جیسے ہمارے گھر کے افراد کی اہمیت ہے ویسے بھائی کی اہمیت ہے، والد کی موت کے بعد سلمان بھائی بہت افسردہ ہوئے اس چیز کو لے کر، میرے والد اور سلمان ہمیشہ سگے بھائی جتنے قریب تھے۔

    ذیشان کا مزید کہنا تھا کہ بھائی نے بہت سپورٹ دیا ہے، ہمیشہ چیک کرتے ہیں مجھے، ان کو رات کو نیند نہیں آتی ہے یہ سب بات کرتے ہیں۔

  • ایان اور انابیہ کے گھر چھوڑنے کی وجہ کیا تھی ؟  ایس ایس پی کراچی سینٹرل نے اصل کہانی بتادی

    ایان اور انابیہ کے گھر چھوڑنے کی وجہ کیا تھی ؟ ایس ایس پی کراچی سینٹرل نے اصل کہانی بتادی

    کراچی : ایس ایس پی کراچی سینٹرل ذیشان صدیقی نے گمشدگی کے بعد ملنے والے بھائی بہن انابیہ اور ایان کے گھر چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا خالہ اور نانی کے رویے کے باعث بچوں نے گھر چھوڑا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کراچی سینٹرل ذیشان صدیقی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام شامِ رمضان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انابیہ اور ایان خالہ اور نانی کے رویے کےباعث خود گھر چھوڑ کر گئے، جس کے بعد اور بچوں نےایک فیملی سےایدھی سینٹرپہنچانے کا کہا۔

    ذیشان صدیقی کا کہنا تھا کہ فائیو اسٹارچورنگی سے ایک جوڑا بچوں کو اپنے گھر لے گیا، بچوں کو لے جانے والوں نے ان کی والدہ سے رابطہ کیا۔

    ایس ایس پی کراچی سینٹرل نے مزید کہا کہ بچوں نےاپنی دوسری خالہ کے گھر جانے کی خواہش ظاہر کی، بچوں کی خواہش پر رات میں دوسری خالہ کے گھر پہنچا دیا گیا۔

    ان کا اس واقعے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ بچوں کے بیان کے بعد واضح ہوگیا بچے اپنی مرضی سے گئے تھے۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے گمشدگی کے بعد بازیابی ہونے والے بچوں کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، بچوں نے عدالت میں نانی اور خالہ کی جانب سے مار پیٹ اور نامناسب رویے کی شکایت کی۔

    بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ جہانزیب سومرو نے بچوں کی خواہش پرانہیں دوسری خالہ کے سپرد کرنے کا حکم دیا تھا  اور ایان،انابیہ اور ان کی خالہ کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی تھی۔