Tag: ذی الحج کا چاند

  • پاکستان میں ذی الحج کے چاند کی پیدائش کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے وقت اور تاریخ بتادی

    پاکستان میں ذی الحج کے چاند کی پیدائش کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے وقت اور تاریخ بتادی

    کراچی : ماہر فلکیات نے پاکستان میں ذی الحج کے چاند کی پیدائش کا وقت اور تاریخ بتادی اور کہا غروب آفتاب کے تقریباً15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات جاوید اقبال کی جانب سے ذی الحج کے چاند حوالے سے کہا گیا ہے کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش آج ہوگی، چاند آج 5 بجکر 40 منٹ پرپیدا ہوگا۔

    جاوید اقبال نے عید الاضحیٰ پیر 17جون کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26گھنٹے 45منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کےتقریباً15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا۔

    ماہرفلکیات نے مزید کہا کہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں : ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب

    خیال رہے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 7جون کو ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی آفس میں ہوگا، اجلاس میں سپارکو، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات و دیگر نمائندگان شرکت کریں گے۔

    محکمہ موسمیات نے ملک میں  چاند 7 جون کو نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے تحت عید الضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

  • ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب

    ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب

    کراچی : ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب کرلیا گیا، محکمہ موسمیات نے 7 جون کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس7جون کو ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی آفس میں ہوگا، اجلاس میں سپارکو، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات و دیگر نمائندگان شرکت کریں گے۔

    محکمہ موسمیات نے ملک میں ذوالحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے تحت عید الضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دکھائی دینے کیلئےاسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

  • پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی ؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی ؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، محکمہ موسمیات نے آج چاند نظر آنے کے قوی امکان ظاہر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

    خیال رہے سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے، عرب میڈیا نے بتایا ہے یکم ذی الحجہ آج بروز پیر اور حج کا رکنِ اعظم یعنی وقوفِ عرفہ ستائیس جون منگل کو ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ بدھ اٹھائیس جون کو منائی جائے گی۔

    متحدہ عرب امارات میں بھی عید الضحی اٹھائیس جون کو منائی جائے گی جبکہ دنیا کا سب بڑا مسلم آبادی والا ملک انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آ یا۔۔ وہاں عید الاضحی انتیس جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

    برطانیہ میں مسلم کمیونٹی پھر تقسیم کا شکار ہے، وہاں عیدالاضحیٰ بھی دو منائی جائے گی، لندن سینٹرل مسجد نے ذی الحج کا چاند نظرآنے کا اعلان کردیا۔۔ جبکہ جماعت اہلسنت کے بڑے گروپوں نے عید الاضحی انتیس جون کو منانے کااعلان کیا ہے۔

    امریکا اورکینیڈا میں طے شدہ کیلنڈرپرعمل کرنے والی مسلم کمیونٹی اٹھائیس جون کو عیدالاضحیٰ منائے گی جبکہ دیگر آج چاند دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔۔۔

    خیال رہے ذی الحج کا شمار اسلام کے آخری اور اہم ترین مہینے میں ہوتا ہے، اس ماہ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں، میدان عرفان میں جمع ہوتے ہیں، جہاں نبی کریم نے تاریخی خطبہ دیا تھا، جسے خطبہ حجۃ الوداع کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    ارکان حج کی ادائیگی کے بعد مسلمان حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل کی روایات کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

  • ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  19 جون کو ہوگا

    ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 جون کو ہوگا

    اسلام آباد : ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 جون کو ہوگا،جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 19 جون کو کراچی میں طلب کرلیا گیا۔

    نمازعصرکے بعدمحکمہ موسمیات کراچی کےدفترمیں اجلاس ہوگا، وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سیدعبدالخبیرآزادصدارت کریں گے۔

    کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت ہوں گے۔

    پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20 جون یا بدھ 21 جون کو ہو، اس طرح پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

    کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے۔

    خیال رہے کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے نتیجے میں عيد الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔

    سی ڈی پی سی رپورٹ میں کہا گہا تھا کہ چاند کی پیدائش 18 جون کی شب9 بج کر 37 منٹ پر ہوگی، پاکستان میں 20 جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

  • ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ ذی الحج کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کراچی کی زونل کمیٹی کے اراکین اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شرکت کریں گے جبکہ دیگر اضلاع کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مراکز پر ہوں گے۔

    زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے علاقوں سے ملنے والی شہادت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجیں گی، جس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

    یاد رہے ڈائریکٹراسپیس سائنسزجامعہ کراچی پروفیسرجاویداقبال نے ذی الحج کے چاند کے حوالے سے بیان میں کہا تھا کہ ہفتہ کوذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، 10 جولائی کو مغرب کے وقت چاند کی پیدائش کو 13 گھنٹے ہوں گے اور اس مدت کا چاند آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں۔

    پروفیسرجاویداقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کی نسبت پشاور میں چاند کی رویت کاامکان کم ہوتاہے، ذی الحج کا چاند 11 جولائی کو واضح نظر آئے گا ، جس کے مطابق عیدالاضحی 21 جولائی ہوگی۔

  • ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل ہوگا، اجلاس چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا ابولخبیرآزادکی سربراہی میں منعقد کیا جائے۔

    اجلاس میں محکمہ موسمیات،سپارکو،نیوی،وزارت مذہبی امورکےنمائندےشریک ہوں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے عید الاضحی 21 جولائی کو ہونے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذی الحج 1442 کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔

    خیال رہے سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا رواں سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، سعودی عرب میں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کو ہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی اورعید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔

  • پاکستان میں آج ذی الحج کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟  فواد چوہدری نے بڑی خبر سنادی

    پاکستان میں آج ذی الحج کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ فواد چوہدری نے بڑی خبر سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اورگردو نواح میں ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا، اگر بادل ہیں تو رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اورصحیح مقام دیکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ذی الحج کے چاند کے حوالے سے بتایا کہ ذُوالحجہ 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش رات 10بج کر33منٹ پرہوچکی ہے، آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اورگرد و نواح میں چاند نظر آجائے گا، ہاں اگر بادل ہیں تو رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اورصحیح مقام دیکھیں۔

    دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ31 جولائی کو ہوگی، 21 جولائی کوذی الحجہ کا چاند کراچی میں دوربین سے دیکھا جاسکے گا، ذی الحجہ کا چاند کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔

    خیال رہے کورونا صورتحال میں حکومت نے عیدالاضحیٰ پر صرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے ، عید کی تعطیلات میں ہفتہ اوراتوارکی چھٹی بھی شامل ہوگی۔

  • ذی الحج کا چاند ،  رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ذی الحج کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت آج ہوگا، اجلاس آج نمازعصرکے بعد کراچی میں ہوگا۔

    کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے

    محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ اکتیس جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    یاد رہے سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، وقوف عرفات تیس جولائی کو ہوگا اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ اکتیس جولائی بروز جمعہ کومنائی جائے گی۔

    سعودی حکومت نے سرکاری و نجی شعبوں کے ملازمین کے لیے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ سرکاری شعبے کے ملازمین کو دو ہفتے کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر نے قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی تھی۔

  • ذی الحج کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ذی الحج کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    کراچی : ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند نظرآنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ 22 اگست بدھ کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت آج ہوگا۔

    کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے۔

    ماہرین موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج (ہفتہ کو) دوپہر کے وقت چاند کی پیدائش ہونا شروع ہوگی، ذوالحج کا چاند 12 اگست کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک بھر میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، چھور میں سب سے پہلےغروب آفتاب 6 بجکر 59 منٹ پر ہوگا جبکہ کراچی میں کل غروب آفتاب 7 بج کر10منٹ پرہوگا اور 8 بجکر 8 منٹ تک چاند کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    ذرائع ماہرین فلکیات کے مطابق ذی القعدہ 29 روز کی ہوگی اور اتوار کو ہی ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا، جس کے بعد سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز عید قرباں ہونے کا امکان ہے۔


    مزید پڑھیں: سعودیہ میں حجاج کی خدمت کے لیے ہزاروں اہلکارتعینات


    اگر اتوار کو چاند نظر آگیا تو پاکستان میں یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر جبکہ عید الضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی، اسی طرح اگر سعودی عرب میں بھی چاند اتوار کو نظر آیا تو فرزندانِ اسلام 21 اگست بروز منگل فریضہ حج ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جانب سے اللہ رب العزت کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے دی جانیوالی قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ عیدالضحیٰ کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے سرکاری تعطیلات دی جاتی ہیں، اگر 13 اگست کو چاند نظر آجاتا ہے تو بدھ سے جمعرات تک وفاق کی جانب سے تین روزہ تعطیلات دیے جانے کا امکان ہے۔

  • ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے 12 اگست کو اجلاس طلب

    ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے 12 اگست کو اجلاس طلب

    کراچی: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے ذی الحج 1439 ھجری کا چاند دیکھنے کے لیے 12 اگست کو اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق  رویت ہلال کمیٹی نے ماہ ذی الحج (بقرہ عید) کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کراچی محکمہ موسمیات کی بلڈنگ میں طلب کرلیا، ماہرین فلکیات نے اتوار کو رویت نظر آنے کی پیش گوئی کردی۔

    ذرائع ماہرین فلکیات کے مطابق ذی القعدہ 29 روز کی ہوگی اور اتوار کو ہی ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا، سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز عید قرباں ہونے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودیہ میں حجاج کی خدمت کے لیے ہزاروں اہلکارتعینات

    عید قرباں کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام محکمہ موسمیات کے کمپلیکس کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقد کیا جائے گا جبکہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹیاں بھی رویت دیکھنے کے لیے بیٹھک لگائیں گی۔

    اگر اتوار کو چاند نظر آگیا تو پاکستان میں یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر جبکہ عید الضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی، اسی طرح اگر سعودی عرب میں بھی چاند اتوار کو نظر آیا تو فرزندانِ اسلام 21 اگست بروز منگل فریضہ حج ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ فرزندانِ اسلام 10 ذی الحج کو نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کے تحت قربانی کرتے ہیں، اس ضمن میں پاکستان کے بڑے شہروں میں مویشی منڈیاں بھی قائم کردی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی قائم

    خیال رہے کہ عیدالضحیٰ کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے سرکاری تعطیلات دی جاتی ہیں، اگر 13 اگست کو چاند نظر آجاتا ہے تو  بدھ سے جمعرات تک وفاق کی جانب سے تین روزہ تعطیلات دیے جانے کا امکان ہے۔