Tag: ذی الحج کے چاند

  • پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟ آج اعلان ہوگا

    پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟ آج اعلان ہوگا

    کراچی : ذی الحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، جس میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین اور ارکان کراچی محکمہ موسمیات کی چھت سے چاند دیکھیں گے اور عید الاضحٰی کا چاند نظر آنے کا اعلان کریں گے۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

    ملک بھر کی طرح چاروں صوبائی دارالحکومت میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔

    زونل اور ڈویژنل سطح پر بھی قائم رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس میں ذوکا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔

    خیال رہے گذشتہ روز ذی الحج کے چاند کی پیدائش 5 بجکر 40 منٹ پر ہوگئی ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26گھنٹے 45منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کےتقریباً15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا۔

    ماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ پیر 17جون کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔

    یاد رہے سعودی عرب میں چاند نظر آگیا تھا، سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ وقوف عرفہ پندرہ جون جبکہ عید الاضحیٰ سولہ جون کو ہوگی۔

    سال حج کےدوران اوسط درجہ حرارت میں اضافےکا امکان ہے ، حج سیزن کےدوران گرمی کی شدت بڑھنےکےپیش نظرعازمین کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

  • محکمہ موسمیات کی 2 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی 2 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے 2 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ، جس کے بعد عید الالضحیٰ 12 اگست 2019 کو ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نےذی الحج کےچاندکی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا دو اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالالضحیٰ 12 اگست 2019 کو ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دو اگست کوبیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے ، 7:17منٹ پر سورج طلوع ہو جائےگا، غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکےگا، چاند کی عمر 35گھنٹے 29 منٹ ہوگی۔

    یاد رہے وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہجری کیلنڈرکےمطابق عیدالاضحیٰ سوموار12 اگست کوہوگی اور محرم یکم ستمبر بروز اتوار کو ہو گا۔

    مزید پڑھیں : عیدالاضحیٰ اورمحرم کب ہیں، فوادچوہدری

    خیال رہے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کیا تھا ، جس میں 2019 تا 2024 عید الفطر، عید الاضحی، رمضان المبارک اور دیگر اسلامی مہینوں کے چاند نظر آنے کی تاریخیں طے کی گئی تھیں۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے والی ایپ متعارف کرائی تھی اور اس کا لنک انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا تھا۔

    واضح رہے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی تھی، قمری کلینڈر بنانے کے اعلان پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ قمری کلینڈر کے مطابق عید پانچ جون کو ہے جبکہ رویتِ ہلال کمیٹی پہلے ہی چار جون کو عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کرچکی۔

    ماہرین کے مطابق عیدین اور رمضان کے چاند کا تنازع اس سال بھی حل ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ فی الحال مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم بھی اس معاملے پر متفق نہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ایپ اور کلینڈر پر غور کرنے کے لیے عید کے بعد کا وقت مانگا ہے۔