Tag: رئیلٹی شو

  • رئیلٹی شو سے وائرل ہونے والا شخص گردش حالات کے آگے بے بس

    پاکستان میں چند سال قبل مقبول رئیلٹی شو کے دوران وائرل ہوجانے والا ایک امیدوار ایک بار پھر وائرل ہوگیا، اب کی دفعہ اس کے وائرل ہونے کا سبب اس کے حالات ہیں۔

    چند سال قبل وقار ذکا کے رئیلٹی شو میں عبدالوحید نامی ایک امیدوار نے شرکت کی تھی جس کا انداز بہت مشہور ہوا تھا، عبدالوحید نے اپنی سادگی، ٹیلنٹ اور گفتگو سے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے تھے۔

    عبدالوحید اپنی سلیکشن پر نہایت بے یقین تھے اور بار بار دہراتے رہے، میرا سلیکشن ہوگیا؟ مجھے یقین نہیں آرہا۔

    ان کا یہ جملہ اتنا وائرل ہوا کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس جملے پر میمز بنانا شروع کردی۔

    چند روز قبل عبدالوحید کی حالیہ تصویر منظر عام پر آئی اور وہ ایک بار پھر وائرل ہوگئے۔ اس سفید بالوں والے باریش شخص کو پہچاننا مشکل ہے لیکن یہ وہی رئیلٹی شو سے مشہور ہونے والے امیدوار ہیں۔

    عبد الحمید نے بتایا کہ وہ پچھلے 11 سال سے پارکنگ کا کام کررہے ہیں، وہ وقت اور تھا جب میں آڈیشن کے لیے گیا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انسان بدلتا ہے اور میں بھی بدل گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس قدر مشہور ہونے کے بعد بھی وہ کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر گاڑیوں کی پارکنگ کا کام کرتے ہیں اور صبح سے شام 6 بجے تک محنت کرتے ہیں۔

    عبدالوحید کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اینکر وقار ذکا نے کہا کہ میں نے ان سے کئی بار رابطہ کیا لیکن انہوں نے کچھ بھی لینے سے انکار کردیا تھا۔

  • رئیلٹی شو کے دوران ایسا حادثہ جس نے سب کو خوف زدہ کر دیا (ویڈیو)

    رئیلٹی شو کے دوران ایسا حادثہ جس نے سب کو خوف زدہ کر دیا (ویڈیو)

    برطانوی رئیلٹی شو کے دوران ایک ایسا حادثہ پیش آیا جس نے سب کو خوف زدہ کر دیا۔

    گزشتہ رات معروف برطانوی رئیلٹی شو ‘بریٹینز گاٹ ٹیلنٹ’ کی امانڈا ہولڈن اس وقت سخت خوف زدہ رہ گئیں جب ایک ایکٹ کی پرفارمنس میں گڑ بڑ ہو گئی اور عملے کے ایک رکن کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔

    ہفتے کی رات کے شو کے دوران جب اسٹیو رالنگز کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی اور اس نے آگ سے کھیلنا شروع کر دیا، اچانک وہ خود کو آگ لگوا بیٹھا، جس کی وجہ سے سب خوف زدہ ہو گئے۔

    سیکنڈوں کے اندر عملے کا ایک رکن اس کی مدد کے لیے پہنچ گیا لیکن وہ خود بہت بری طرح آگ کی لپیٹ میں آ گیا، آگ کے شعلوں نے اسے پوری طرح ڈھانپ دیا۔

    عملے کا رکن بھڑکتے شعلوں کو بجھانے کی کوشش میں فرش پر گرا، اور تب کیمرہ سامعین اور ججوں کی طرف گھوم گیا، جو سوال کر رہے تھے کہ کیا وہ جو کچھ دیکھ رہے تھے وہ حقیقی تھا۔

    یہ منظر دیکھ کر شو کے جج سائمن کوول نے صدمے میں اپنے ہاتھ چہرے پر رکھ دیے، جب کہ امانڈا ہولڈن چیخ رہی تھیں، اور الیشا ڈکسن سوال کر رہی تھی ‘یہ کیا ہو رہا ہے؟’

     یہ دیکھ کر عملے کے دیگر ارکان نے دوڑ کر  اس کے جسم پر لگی آگ بجھاتے ہوئے اس کی جان بچا لی۔