Tag: رئیلیٹی شو

  • بھارتی شو’بگ باس‘ کے نئے میزبان کا اعلان ہوگیا

    بھارتی شو’بگ باس‘ کے نئے میزبان کا اعلان ہوگیا

    بھارت کے مشہور رئیلیٹی شو ’بگ باس‘ کے اوور دا ٹاپ (او ٹی ٹی) ورژن کے تیسرے سیزن کی میزبانی سلمان خان نہیں کریں گے۔

    بھارت کے مشہور رئیلیٹی شو ’بگ باس‘ کی میزبانی اب سلمان خان کی جگہ بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور کریں گے، بھارت کی جیو سینما نے اعلان کیا ہے کہ اداکار انیل کپور بگ باس کے میزبان کے طور پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی جگہ لیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by JioCinema (@officialjiocinema)

    میکرز نے انسٹاگرام پر بگ باس شو کا نیا پرومو جاری کیا ہے جس میں ایک شخص سرخ جوتوں میں چلتے ہوئے نظر آ رہا ہے، وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ انیل کپور ہے، جو شو کی مناسبت سے کچھ جملے بولتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ویڈیو میں انیل کپور کو کرسی کا آرڈر دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ان کا چہرہ ابھی تک نظر نہیں آرہا ہے، مسٹر انڈیا اداکار سیٹی بجاتے ہوئے کرسی مانگتے ہیں، جبکہ پس منظر سے آواز آتی ہے سر جھکاس۔

    ویڈیو میں انیل کپور جواب دیتے ہیں ’بہت ہوگیا جھکاس اب کرتے ہیں نہ کچھ اور خاص‘۔

    خیال رہے کہ  سلمان خان اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کے مصروف شیڈول کی بنا پر اس  سیزن سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں یہ بھی یاد رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی میزبانی بھارتی فلمساز، ہدایتکار و اداکار کرن جوہر نے کی جبکہ سیزن ٹو کی میزبانی سلمان خان کرتے دکھے۔

  • باکسرعامر خان اب شوبز کے بادشاہ بنیں گے

    باکسرعامر خان اب شوبز کے بادشاہ بنیں گے

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ مجھے کنگ آف دی رنگ بننا زیادہ اچھا لگے گا لیکن کنگ آف دی جنگل میں اپنا کردار ادا کرنے کو بھی پُر تجسس اور دلچسپ مقابلے کی طرح دیکھ رہا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ان خبروں کے ردعمل پر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عامر خان ’آئی ایم سلیبریٹی گیٹ می آؤٹ آف ہیر‘نامی رئیلیٹی شو کا حصہ بننے جا رہے ہیں جلد شروع ہونے والی اس سیریز میں شائقین عامر خان کو باکسنگ رنگ میں مکے بازی کرتے دیکھنے کے بجائے ٹیلی ویژن اسکرین پر اپنی اداکاری جوہر بکھیرتے دیکھ پائیں گے۔

    میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق وہ رئیلیٹی شو کے حوالے سے آسٹریلیا کے شہر برسبین بھی روانہ ہوئے جہاں ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز نے عامر خان کی تصاویر بھی لیں جہاں کچھ میڈیا نمائندگان کا کہنا ہے کہ عامر خان نے شو میں حصہ لینے کی تصدیق کردی ہے۔

    یاد رہے ’آئم سلیبریٹی گیٹ می آؤٹ آف ہیر‘ ہندوستانی رئیلیٹی شو بگ باس کی طرز کا شو ہے تاہم اس شو میں حصہ لینے والی 12 مشہور شخصیات اپنے اپنے شعبے کی مشہور شخصیات ہوتی ہیں جو جنگل کے ماحول سے مشابہ جگہ پر 3 ہفتوں کے لیے زندگی گزارتی ہیں اور معمولات زندگی کو عکس بند کیا جاتا۔

    اس شو میں شرکاء کو مختلف کام کرنے کو دیے جاتے ہیں اور ان ٹاسک کو جیتنے والے شخص کو جنکل کنگ یا جنگل کوئین کا خطاب دیا جاتا تھا چنانچہ اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں ہمیشہ ٹریننگ کرتا ہوں اور جنگل میں بھی ٹریننگ کرتا رہوں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔