Tag: راؤ تحسین

  • راؤ تحسین کو ڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات کرنے کی منظوری

    راؤ تحسین کو ڈی جی ریڈیو پاکستان تعینات کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: ڈان لیکس کے معاملے پر برطرف ہونے والے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین علی کو ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ راؤ تحسین کی بطور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات کرنے کے احکامت فواد حسن فواد کے دستخط سے جاری کیے گئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے راؤ تحسین کی تعیناتی کی منظوری 10 مئی کو دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکریٹری اطلاعات نے احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ ڈان لیکس کا تنازعہ گزشتہ برس اس وقت سامنے آیا جب انگریزی اخبار ڈان میں صحافی سرل المیڈا کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر عسکری اور سیاسی قیادت میں اختلافات ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈان لیکس کیا ہے؟

    خبر پر سیاسی اور عسکری قیادت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے منافی قرار دیا۔ ڈان لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔

    بعد ازاں ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ میں طارق فاطمی اور پرنسل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد دونوں کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔

    برطرفی کے بعد راؤ تحسین نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے تھے۔

    عدالت میں دائر اپنی درخواست میں راؤ تحسین کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس اسکینڈل میں انہیں قصور وار قرار دے کر ان کا کیریئر داغدار کردیا گیا۔

    اس سے قبل راؤ تحسین نے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی، وزارت داخلہ اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو لیگل نوٹس بھی روانہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈان لیکس : راؤتحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلیے افسرمقرر

    ڈان لیکس : راؤتحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلیے افسرمقرر

    اسلام آباد: وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے راؤتحسین کےخلاف محکمانہ کارروائی کے لیے افسرمقرر کردیا، راؤ تحسین پرڈان لیکس اسکینڈل میں ملوث ہونےکا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس اسکینڈل میں اپنے عہدے سے برطرف ہونے والے پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین کیخلاف وزیر اعظم نے محکمہ جاتی کارروائی کیلئے افسر مقرر کر کے نو ٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

    حکم نامہ کے مطابق وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگا راؤتحسین کے خلاف انکوائری کریں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے راؤتحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی حمایت کی ہے۔

    اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے راﺅ تحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی توثیق کرکے عابد جاوید، ممتازشاہ، یونس ڈھاگا کے نام بھجوائے تھے۔


    مزید پڑھیں: ڈان لیکس: راؤ تحسین کی برطرفی ہائیکورٹ میں چیلنج


    ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس ڈھاگا نے راؤتحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغازکردیا، کارروائی کے دوران راؤ تحسین کو بلا کرذاتی شنوائی کا موقع دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ڈان لیکس انکوائری رپورٹ میں اس وقت کے وزیراعظم کے مشیر خارجہ طارق فاطمی، پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور راؤ تحسین کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

    ڈان لیکس کیس میں سابق وزیراطلاعات پرویزرشید اور مشیر خارجہ طارق فاطمی کوعہدے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔


    مزید پڑھیں: ڈان لیکس : راؤ تحسین کوبھی عہدے سے ہٹا دیا گیا 


     ڈان لیکس کے معاملے پر رپورٹ کی سفارشات پر منظوری دیتے ہوئے  راؤ تحسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا، اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے بعد پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کو بھی عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

  • ڈان لیکس: پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کی برطرفی ہائیکورٹ میں چیلنج

    ڈان لیکس: پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کی برطرفی ہائیکورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: ڈان لیکس کے معاملے پر برطرف ہونے والے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤتحسین علی نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے حصول کے لیے درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس پر برطرف حکومتی عہدیداران میں شامل سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے۔

    رجسٹرارآفس کو موصول ہونے والی درخواست میں راؤ تحسین نے کہا ہے کہ ڈان لیکس اسکینڈل میں انہیں قصور وار قرار دے کر ان کا کیریئر داغدار کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: ڈان لیکس کیا ہے؟

    راؤ تحسین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں انکوائری کمیٹی رپورٹ ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔ لگائے گئے الزامات کی کاپی حاصل کرنا ان کا حق ہے۔

    درخواست میں وفاق، سیکریٹری اطلاعات، داخلہ اور سیکریٹری وزیر اعظم کو فریق بناتے ہوئے راؤ تحسین نے استدعا کی ہے کہ عدالت کاپی فراہم کرنے کا حکم دے۔

    اس سے قبل راؤ تحسین عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی، وزارت داخلہ اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو لیگل نوٹس بھی بھجوا چکے ہیں۔ لیگل نوٹس میں بھی راؤ تحسین نے ڈان لیکس رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو انگریزی اخبار ڈان میں صحافی سرل المیڈا کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر عسکری اور سیاسی قیادت میں اختلافات ہیں۔

    خبر پر سیاسی اور عسکری قیادت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے منافی قرار دیا۔

    ڈان لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔

    بعد ازاں ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ میں طارق فاطمی اور پرنسل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد دونوں کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔


  • ڈان لیکس : راؤ تحسین کوبھی عہدے سے ہٹا دیا گیا 

    ڈان لیکس : راؤ تحسین کوبھی عہدے سے ہٹا دیا گیا 

    اسلام آباد : ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات پر منظوری دیتے ہوئے حکومت نے راؤتحسین کو بھی عہدے سے ہٹا دیا، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے بعد پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین کو بھی عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹ سامنے آنے کے بعد جو سفارشات کی گئیں تھیں اس کے تحت ایکشن لے لیا گیا ہے اور راﺅ تحسین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔

    راﺅ تحسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے راﺅ تحسین کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

    راﺅ تحسین تین سال قبل پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر ہوئے تھے، نوٹیفکیشن سید توقیر حسین کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ڈان لیکس، وزیر اعظم نے طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا

    علاوہ ازیں ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات پرعملدرآمد کے بعد طارق فاطمی نے آج معمول کے امور نمٹائےاور دفتر سے رخصت ہوگئے، اس سے قبل طارق فاطمی نے سیکریٹری خارجہ سے اہم ملاقات کے علاوہ دیگر حکام سے بھی الوداعی ملاقاتیں کیں۔

    ذرائع کے مطابق طارق فاطمی نے دو روز پہلے ہی اپناسامان پیک کرلیا تھا، طارق فاطمی دفترخارجہ میں موجود ذاتی سامان بھی ساتھ لے گئے ہیں۔