Tag: ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو‘

  • معرکہ حق میں بھارت کو دھول چٹانے والے پاکستانی جے ایف 17 طیارے  کیلئے اعلیٰ اعزاز

    معرکہ حق میں بھارت کو دھول چٹانے والے پاکستانی جے ایف 17 طیارے کیلئے اعلیٰ اعزاز

    لندن : معرکہ حق میں بھارتی فضائیہ کو سبق سکھانے والے پاکستانی جےایف 17طیارے نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں نے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزاز جیت لئے.

    معرکہ حق میں بھارتی فضائیہ کو سبق سکھانے والے پاکستانی جے ایف 17 سی بلاک تھری طیارے نے ایئرٹیٹوشو میں اعلیٰ اعزاز حاصل کرلیا۔

    رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے سی 130 نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ، برطانیہ میں عالمی شہرت یافتہ ایئر شو میں پاکستانی سی 130 کو ٹرافی سے نوازا گیا۔

    جے ایف 17سی بلاک تھری طیارے کو اسپرٹ آف دی میٹ ٹرافی سے نوازا گیا ، ایوارڈ طیاروں کی شاندار پرواز اور تکنیکی مہارت کے اعتراف میں دیئے گئے۔

    جے ایف تھنڈر نے پاکستان سے برطانیہ تک نان اسٹاپ ایئر ٹوایئرریفیولنگ کے ذریعے سفر کیا ، جےایف 17سی بلاک تھری پاکستان کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے۔

    عالمی سطح پر اس کامیابی نے پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کو فخر سے ہمکنار کیا ہے اور معتبر فضائی شو میں یہ کامیابی پاک فضائیہ کی قابلیت کو تسلیم کیے جانے کا ثبوت ہے۔

  • پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی نے ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو‘ جیت لیا

    پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی نے ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو‘ جیت لیا

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے نے برطانیہ میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ائیر فورس شو فئیر فورڈ رائل انٹرنیشنل ائیر شو ٹیٹو جیت لیا.

    تصیلات کےمطابق برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس فیئر فورڈ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2016 میں پچاس ممالک کے 200 طیاروں نے حصہ لیا،جس میں پاکستان کی نمائندگی سی ون تھرٹی نے کی،اور بہترین طیارے کی ٹرافی اپنے نام کی.

    ائیر شو میں شریک پاکستان ائیرفورس کا سی ون تھرٹی ائیرکرافٹ برطانوی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا،جہاز کو دہشت گردی کے خاتمے کے مناظر اور آپریشن ضرب عضب کے مناظر کو پینٹ کرکے سجایاگیا تھا جبکہ پی اے ایف کی جانب سے جہاز پر مختلف دستاویزی فلموں اور پروموز دکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا.

    ائیرشو کی اختتامی تقریب میں پاک فضائیہ کے وائس چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر مارشل اسد لودھی نے شرکت کی اور پاک فضائیہ کے دستے کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی.

    پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مذکورہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کامیابی سے دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج پیش کرنے میں مدد ملے گی.

    یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی 2006 میں بھی پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی نےٹرافی اپنے نام کی تھی جبکہ اس کے علاوہ مذکورہ مقابلے کی تین اہم ٹرافیاں بھی پاکستان گذشتہ مقابلوں میں اپنے نام کرچکا ہے.