Tag: رائل ایئر فورس

  • برطانوی ایئر فورس بیس میں دخل اندازی کرنے والے افراد پر دہشت گردی کا چارج لگ گیا

    برطانوی ایئر فورس بیس میں دخل اندازی کرنے والے افراد پر دہشت گردی کا چارج لگ گیا

    آکسفورڈ: برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس میں دخل اندازی کرنے والے افراد پر دہشت گردی کا چارج لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ کے رائل ایئر فورس بیس پر دخل اندازی کرنے کے الزام میں گرفتار 4 افراد کو اینٹی ٹیررازم پولیس نے دہشت گردی کے جرم میں چارج کر لیا۔

    چاروں افراد جن کا تعلق فلسطین ایکشن گروپ سے بتایا جا رہا ہے، کو آج لندن کی مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    پولیس کے مطابق 22 اور 29 سال کے درمیان عمروں کے افراد گزشتہ ہفتے آکسفورڈ کے برائز نورٹن ایئر بیس میں داخل ہوئے اور وہاں موجود 4 فوجی جہازوں کو شدید نقصان پہنچایا، جس کا تخمینہ 7 ملین پونڈ لگایا گیا ہے۔

    پولیس کے حالیہ اقدامات کو برطانوی پارلیمنٹ کی گزشتہ روز کی قانون سازی سے تقویت ملی ہے، جس میں 26 کے مقابلے میں 385 ممبران پارلیمنٹ نے فوجی تنصیبات پر مجرمانہ کارروائیوں کو دہشت گردی کے زمرے میں شامل کیا ہے۔


    برطانیہ فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار نہ دے، یو این ماہرین نے متنبہ کر دیا


    واضح رہے کہ برطانوی قانون سازوں نے فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی عائد کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے اور اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

    منگل کو اقوام متحدہ کے ماہرین نے برطانیہ پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی ایکٹ 2000 کے تحت فلسطینی گروپ پر دہشت گرد تنظیم کے طور پر پابندی نہ لگائے۔ اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے برطانیہ کو تنبیہ کی کہ سیاسی احتجاج کو دہشت گردی کہنا آزادی اظہار کے لیے خطرہ ہے، فلسطین ایکشن گروپ کی سرگرمیاں انسانی جانوں کے لیے خطرناک نہیں ہیں، پرامن سیاسی احتجاج کو دہشت گردی کے زمرے میں نہ لایا جائے۔

  • برطانوی رائل ایئر فورس کے اڈے میں گھس کر 2 افراد نے فوجی طیاروں پر اسپرے کر دیا

    برطانوی رائل ایئر فورس کے اڈے میں گھس کر 2 افراد نے فوجی طیاروں پر اسپرے کر دیا

    آکسفورڈ: برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے اڈے میں فوجی طیاروں پر اسپرے کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی رائل ایئر فورس کے اڈے میں گھس کر فوجی طیاروں پر اسپرے کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جو ایک بڑی سیکیورٹی بریچ ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ فلسطین کے حامی کارکن ایئر فورس برائز نورٹن میں داخل ہو گئے تھے، فلسطین ایکشن گروپ نے سیکیورٹی خلاف ورزی کی فوٹیج بھی جاری کر دی ہے، اس واقعے میں کارکنوں نے 2 فوجی جہازوں پر سرخ سپرے کیا۔

    برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اس پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا یہ قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے۔


    برطانیہ میں بھی سورج آگ برسانے کو تیار، وارننگ جاری


    فوٹیج کے مطابق ایئر بیس پر 2 افراد داخل ہوئے تھے، جن میں سے ایک شخص الیکٹرک اسکوٹر پر داخل ہوا، انھوں نے جہاز کے انجن پر اسپرے کر دیا۔

    برطانوی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا، اور واقعے کی مشترکہ تحقیقات پولیس سے مل کر شروع کر دی گئی ہے۔