Tag: رائل فیملی

  • کیٹ مڈلٹن ملکہ برطانیہ کے نقش قدم پر چلنے لگیں

    کیٹ مڈلٹن ملکہ برطانیہ کے نقش قدم پر چلنے لگیں

    لندن: برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن ملکہ برطانیہ الزبتھ کے نقش قدم پر چلنے لگیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ نے بیٹے کی جگہ پوتے شہزادہ ولیم کو بادشاہ نامزد کیا تھا جس کے بعد ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نئی ملکہ بن جائیں گی۔

    روایات کی پاسداری کرنے اور ملکہ بننے کی تیاری کیٹ مڈلٹن نے ابھی سے ہی شروع کردی ہے، 37 سالہ کیٹ نے اپنا پہننے اوڑھنے کا اسٹائل تبدیل کردیا ہے۔

    ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے رائل رول بک کا مطالعہ شروع کردیا ہے، حال ہی میں کیٹ مڈلٹن ملکہ برطانیہ کے ساتھ ایک تقریب میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے ملکہ برطانیہ کی طرح گرے رنگ کا کیتھرین واکر کوٹ اور بلیک ٹائٹس زیب تن کیا اور سر پر بلیک رنگ کا ہیٹ بھی پہنا ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ نے بیٹے کی جگہ پوتے کو بادشاہ نامزد کردیا

    برطانیہ کی مستقبل کی ملکہ کیٹ مڈلٹن رائل فیملی کی قانون پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کیٹ مڈلٹن اپنے نارمل ڈریس میں نظر آتی تھیں، سینٹ پیٹرک ڈے پریڈ میں کیٹ مڈلٹن نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔

    میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کیٹ مڈلٹن ملکہ برطانیہ جیسا لباس زیب تن کرکے زیادہ جاذب نظر دکھائی دے رہی تھیں۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیٹ مڈلٹن گاڑی کے اندر بیٹھی مسکرا رہی ہیں جبکہ ملکہ برطانیہ بھی مداحوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہی ہیں، پرانی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیٹ مڈلٹن اپنے روایتی فیشن ایبل لباس میں موجود ہیں۔

  • برطانوی شہزادے ہیری کا ایچ آئی وی ٹیسٹ

    برطانوی شہزادے ہیری کا ایچ آئی وی ٹیسٹ

    جوہانسبرگ: ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں معلومات اور آگہی کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے 18 ہزار سائنسدانوں، سیاستدانوں اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ اس سے چند روز قبل برطانیہ کے شہزادہ ہیری بھی ایڈز سے آگہی کے لیے اپنا ایچ آئی وی ٹیسٹ کروا چکے ہیں۔

    کانفرنس ’ایڈز 2016‘ میں اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

    harry-5

    یونیسف کے سربراہ انتھونی لیک نے اس موقع پر بتایا کہ افریقہ میں رہنے والے 10 سے 19 سال کے افراد میں موت کی ایک بڑی وجہ ایڈز ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ گو کہ عالمی طور پر اس سے بچاؤ کے لیے بے شمار اقدامات کیے جاچکے ہیں لیکن ابھی بھی اس وائرس سے بچوں اور بڑوں کو خطرہ ہے۔

    یونیسف کی ایک رپورٹ کے مطابق سن 2000 سے دنیا بھر میں ایڈز سے متاثر ہونے والے 15 سے 19 سال کی عمر کے افراد میں دگنا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس میں 65 فیصد تعداد لڑکیوں کی ہے جو اس حوالے سے زیادہ خطرات کا شکار ہیں۔

    سال 2015 میں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق افریقہ میں ہر 4 میں سے 3 لڑکیاں ایچ آئی وی وائرس کا شکار نکلیں۔

    harry-4

    اسی سال کیے جانے والے ایک اور سروے میں 16 ممالک کے 52 ہزار نوجوانوں کو شامل کیا گیا۔ ان میں سے 68 فیصد نوجوانوں نے ایچ آئی وی ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا کیونکہ یا تو وہ اس کی مثبت رپورٹ آنے سے ڈر رہے تھے یا ایڈز کے حوالے سے پائے جانے والے سماجی رویے سے خوفزدہ تھے۔

    دوسری جانب لندن میں شہزادہ ہیری نے بھی اپنا ایچ آئی وی ٹیسٹ کروایا جو منفی نکلا۔ وہ ایچ آئی وی کے خلاف چلائی جانے والی ایک آگاہی مہم کا حصہ ہیں اور یہ ٹیسٹ اسی مہم کی ایک کڑی ہے۔

    ٹیسٹ کے بعد انہوں نے بتایا کہ رپورٹ آنے سے قبل وہ ہچکچاہٹ کا شکار تھے اور تھوڑے خوفزدہ بھی تھے کہ ان کی کیا رپورٹ آئے گی۔ تاہم ٹیسٹ کی منفی رپورٹ آنے کے بعد انہوں نے سکھ کا سانس لیا۔

    شہزادہ ہیری کے ایچ آئی وی ٹیسٹ کروانے کا مقصد دراصل یہ باور کروانا تھا کہ یہ ٹیسٹ نہایت ہی سادہ، آسان اور کم وقت میں بغیر کسی تکلیف کے کیا جاسکتا ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعہ انہوں نے لوگوں کو ترغیب دی کہ وہ بھی اپنا ایچ آئی وی ٹیسٹ کروائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

    harry-1

    ڈربن میں ہونے والی ایڈز کی عالمی کانفرنس 17 سے 22 جولائی تک جاری رہے گی۔