Tag: رائل چیلنجرز بنگلور

  • آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور عدالت پہنچ گئی

    آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور عدالت پہنچ گئی

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور عدالت پہنچ گئی وجہ بنی ہے یوٹیوب پر نشر ہونے والا ایک اشتہار۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رواں آئی پی ایل کے دوران لیگ کی ایک فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا لیا ہے اور وجہ بنی ہے یوٹیوب پر نشر ہونے والا ایک اشتہار۔ آر سی بی نے اوبر کے اس اشتہار کو اپنے ٹریڈ مارک کی توہین قرار دیتے ہوئے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

    رپورٹ کے مطابق رائل چیلنجرز سپورٹس پرائیویٹ لیمیٹڈ نے ’اوبر موٹو انڈیا سسٹمز پرائیویٹ لیمیٹڈ‘ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے یوٹیوب پر چلنے والے اشتہار ’ٹریوس ہیڈ کی بدمعاشیاں‘ آر سی بی کے ٹریڈ مارک کی توہین قرار دیا ہے۔

    عدالت کے جج جسٹس سوربھ بینرجی نے آر سی بی کی جانب سے دائر عبوری درخواست کی سماعت کی۔

    سماعت میں آر سی بی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں ’سن رائزرز حیدرآباد‘ کے کرکٹر ٹریوس ہیڈ مرکزی کردار کے طور پر دکھائی دیتے ہیں جو بنگلور کرکٹ سٹیڈیم کی طرف دوڑتے ہیں اور وہاں ’بنگلور ورسز حیدر آباد‘ کے سائن بورڈ کو خراب کرتے ہیں۔

    وہ ایک سپرے پینٹ اور ’رائل چیلینجرز بنگلور‘ سے پہلے ’رائلی چیلینجڈ بنگلور‘ لکھ دیتے ہیں جو کہ آر سی بی کے ٹریڈ مارک کی توہین ہے۔

    اوبر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’اشتہار کا عمومی پیغام یہ تھا کہ 13 مئی کو بنگلورو کرکٹ سٹیڈیم میں آر سی بی اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان میچ ہے اور چونکہ یہ شہر ٹریفک جام کے لیے مشہور ہے،اس لیے عوام کو اوبر استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی۔‘

    اوبر موٹو کے وکیل نے مزید کہا کہ ’اشتہارات میں ہلکی پھلکی مزاح اور چھیڑ چھاڑ عام بات ہے اور اگر آر سی بی جیسے معیار کو نافذ کیا گیا تو اشتہارات سے یہ عنصر ختم ہو جائے گا۔‘

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

  • تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کوہلی اور نوین کی ’انسٹا اسٹوری‘ وائرل

    تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کوہلی اور نوین کی ’انسٹا اسٹوری‘ وائرل

    انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے شدید تلخ کلامی کے بعد اب ویرات کوہلی اور افغان کرکٹر نوین الحق کی انسٹاگرام اسٹوری کے چرچے ہورہے ہیں۔

    گزشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 43ویں میچ میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے گوتم گمبھیر کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کو 18 رنز سے شکست دی۔

    رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے اور لکھنؤ سپر جائنٹس کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں گمبھیر کی ٹیم 19.5 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    میچ کے بعد ویرات کوہلی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے کھلاڑی ہاتھ ملانے لگے تو پہلے نوین الحق نے ویرات کوہلی سے الجھ پڑے جس کے بعد گوتم گمبھیر اور کوہلی کے بعد درمیان بھی جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوین الحق اور گوتم گمبھیر کوہلی سے الجھ رہے ہیں، ایک اور ویڈیو میں کائل میئرز جب ویرات کوہلی سے بات کررہے ہیں تو گوتم گھمبیر انہیں ہاتھ پکڑ کر وہاں سے لے جاتے ہیں اور کوہلی کو بات نہیں کرنے دیتے۔

    جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گوتم گمبھیر اور نوین الحق کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے تاہم ان دونوں کھلاڑیوں نے انسٹاگرام پر ذومعنی اسٹوری لگائی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گوتم گمبھیر اور نوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے

    پہلے ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر ویرات نے سابق رومی شہنشاہ مارکس اوریلیس کے کہے گئے الفاظ والی تصویر شیئر کی جس کے مطابق ‘جو بھی کچھ ہم سنتے ہیں وہ لوگوں کی رائے یا خیال ہوتا ہے، حقیقت نہیں ہوتی، وہ سب جو ہم دیکھتے ہیں وہ لوگوں کا نقطہ نظر ہوتا ہے، سچائی نہیں ہوتی’۔

    ویرات کوہلی کی اسٹوری کے چند منٹس گزرے ہی تھے کہ نوین الحق نے ایک اسٹوری لگائی جس میں لکھا کہ’ آپ کو وہی ملتا ہے جس کے آپ مستحق ہیں اور ایسا ہی ہونا چاہیے اور ایسا ہی ہوتا ہے‘۔

  • ویرات کوہلی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

    ویرات کوہلی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

    ممبئی: رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنرزبنانے والے کھلاڑی بن گئے، ویرات نے 12 میچوں میں 3 سنچریوں سمیت 3 ففٹی کے ساتھ 752 رنرز بنالیے.

    تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے پیر کو آئی پی ایل کے میچ میں 75 رنرز کی جارحانہ اننگ کھیل کر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی.

    بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے کرس گیل کا 15 میچوں میں 733 رنرز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا، گیل نے ریکارڈ 2012 کے آئی پی ایل سیزن میں بنایا تھا،جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی مائک ہسی نے بھی2013 میں733 رنرز بنائے تھے.

    ویرات کوہلی نے اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ 115 کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کے لیے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف جیت کے راہ ہموار کی.

    ویرات کوہلی کی اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ پارٹنرشپ اس وقت سامنے آئی جب انکی ٹیم کی جانب سےدو دن قبل 229 رنرز کی تاریخ ساز پارٹنرشپ گجرات لائنز کے خلاف بنائی گئی تھی.

    رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے بھی آئی پی ایل میں جارحانہ اننگز کا سلسلہ جاری ہے