Tag: رائٹرز کو انٹرویو

  • چین سے 1.4 ارب ڈالر کی درخواست کی ہے، محمد اورنگزیب

    چین سے 1.4 ارب ڈالر کی درخواست کی ہے، محمد اورنگزیب

    واشنگٹن : وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے چین سے1.4ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان اس سال کے آخر تک پانڈا بونڈ شروع کر دے گا، چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بونڈ جاری کرنے پر بھی پیش رفت کی ہے، پانڈا بانڈز پر اے آئی آئی بی اور اے ڈی بی صدور کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنا قرضہ لینے کی بنیاد کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں، پاکستان نے آئی ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت نیا پروگرام شروع کیا ہے، امید ہے آئی ایم ایف بورڈ مئی کے شروع میں1.3ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ امید ہے7ارب ڈالر پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی دستخط ہوں گے، پہلے جائزے کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے، قرض پروگرام نے پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تناؤ کے اقتصادی اثرات نہیں ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط پہلے ہی کم ہوچکے ہیں، گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کی تجارت صرف 1.2ارب ڈالر تھی۔

    معاشی ترقی رواں مالی سال میں تقریباً 3 فیصد سے زائد ہوگی، اگلے مالی سال معاشی ترقی 4 سے 5ا ور بعد میں 6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دے دیا

    الیکشن 2024 پاکستان : بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دے دیا

    لاہور : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نون لیگ اور پی ٹی آئی کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو بحرانوں کے طوفان کا سامنا ہے پاکسان تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پاکستان کوپیچھے دھکیل رہی ہے۔

    بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ بدقسمتی سے ن لیگ ،پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ یہ ایک سکے کے 2 رخ ہیں، چہرے بدلے لیکن پالیسیاں ایک ہی رہیں، دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کرچکی ہیں۔

    انتخابات سے متعلق پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پہلی باراتنی بڑی تعداد میں آزادا میدوارالیکشن لڑرہے ہیں، وفاق میں آزادامیدواروں سےمل کر حکومت بناناپسند کروں گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دنیا میں اسوقت جیو پولیٹیکل صورتحال باعث تشویش ہے ، ایسی صورتحال میں معمول کی سیاست پروقت برباد نہیں کیا جا سکتا، نوجوانوں پر مشتمل پاکستان کی ستر فیصد آبادی پرتوجہ دینا ضروری ہے۔