Tag: رائیلی روسو

  • پی ایس ایل، رائیلی روسو نے تاریخی سنچری جڑ دی

    پی ایس ایل، رائیلی روسو نے تاریخی سنچری جڑ دی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز رائیلی روسو نے 44 گیندوں پر تاریخی سنچری بنادی۔

    رائیلی روسو نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 6 چھکوں اور14 چوکے کی مدد سے سنچری اسکور کی۔

    رائیلی کی پی ایس ایل میں یہ تیسری سنچری ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر 46 گیندوں پر 104 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

    رائیلی اس شاندار اننگز کے ساتھ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز سے مات دے دی تھی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 264 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آخری اوور میں 154رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    آل راؤنڈر عماد وسیم کی نصف سنچری رائیگاں گئی بین دروشوئس 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد شہزاد 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    صاحبزادہ فرحان ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے،کپتان سلمان آغا 6 رنز بناسکے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد اور وسیم جونیئر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار

    رائلی نے 46 گیندوں پر 104 سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں 14 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، حسن نواز نے بھی 45 گیندوں پر سنچری اسکور کی، انہوں نے 4 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔

    کپتان سعود شکیل 23 اور فن ایلن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

  • آج کچھ اچھے اور پُرانے دوستوں کے خلاف بڑی جنگ ہے، رائیلی روسو

    آج کچھ اچھے اور پُرانے دوستوں کے خلاف بڑی جنگ ہے، رائیلی روسو

    سڈنی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی میں آج پاکستان جنوبی افریقا کیخلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ میچ میں ٹکرائیں گے۔

    اس سنسنی خیز مقابلے کا انتظار دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو ہے وہی جنوبی افریقی بیٹر نے بھی میچ سے قبل ایک ٹوئٹ کی ہے۔

    رائیلی روسو نے ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے جاری بیان میں لکھا کہ آج کچھ اچھے اور پرانے دوستوں کے خلاف بڑی جنگ ہے جو کہ ایک حیرت انگیز تجربہ ثابت ہوگا۔

    رائیلی روسو نے مداحوں سے میچ کے حوالے سے سوال بھی کیا اور پوچھا کہ آج کے مقابلے میں جنوبی افریقا اور پاکستان میں سے کون فاتح قرار پائے گا؟ یا پھر آپ کرکٹ کو ووٹ دیں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ آج ڈو اینڈ ڈائی میچ میں ٹکرائیں گے۔

    پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا، میچ میں پاکستان کی فتح اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے امکانات روشن رکھے گی اور شکست اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردے گی جب کہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل میچ میں پہنچ جائے گا۔

  • رائیلی روسو کی شاندار اننگز، ورلڈکپ کی پہلی سنچری بنالی

    رائیلی روسو کی شاندار اننگز، ورلڈکپ کی پہلی سنچری بنالی

    سڈنی: جنوبی افریقہ بیٹر  رائیلی روسو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پہلی سنچری بنالی۔

    بنگلا دیش کے خلاف سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں رائیلی روسو بیٹنگ کے لیے آئے اور انہوں نے بنگال ٹائیگرز پر چھکے اور چوکوں کی برسات کردی۔

    انہوں نے میچ میں 56 گیند پر 52 رنز پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کرتے ہوئے 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اس کے علاوہ جنوبی افریقی بیٹر نے اپنی اننگز میں 8 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔

    جنوبی افریقا کے آج کے میچ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کیا، افریقی ٹیم کے کوئنٹن ڈی کوک اور رائیلی روسی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوسری بڑی شراکت بنا دی۔

    جنوبی افریقی پیئر نے بنگلا دیش کے خلاف دوسری وکٹ کی شراکت میں 163 رنز کی شراکت بنائی، ڈی کوک 38 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ رائیلی روسو نے 56 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 104 رنز سے بڑی شکست دے دی۔