Tag: رائے ونڈ مارچ

  • ن لیگ کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی آلو فورس تیار

    ن لیگ کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی آلو فورس تیار

    گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں کارکنوں کی سیاست سبزیوں پر اتر آئی، متوالوں کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی آلو فورس تیارہوگئی، کھلاڑیوں کا دعویٰ ہے کہ آدھا کلو کا آلو عزت اتارنے کے علاوہ بھی بہت کچھ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق چھیھچر والی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین میاں ابو بکر نے لیگی کارکنوں کی انڈے اور ٹماٹر فورس کے جواب میں آلو فورس تیار کرلی۔

    چھیھچر والی میں ان کے ڈیرے پر کھلاڑیوں کو آلو پھینکنے کی عملی تربیت بھی دی جا رہی ہے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ’’گو نواز گو‘‘ لکھا آدھا کلو کا آلو لیگی متوالوں کی عزت اتارنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہوش بھی ٹھکانے لگادے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ بر سر اقتدار جماعت کے کارکنوں کی جانب سے کیے جانے والے اوچھے ہتھکنڈوں پر حکومت سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے بچاؤ کے لیے آلو فورس تیار کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کے دوران اگر ان پر حملے ہوئے تو وہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

  • اسلام آباد : عمران خان رائےونڈ جانے کا حتمی فیصلہ آج کریں گے

    اسلام آباد : عمران خان رائےونڈ جانے کا حتمی فیصلہ آج کریں گے

    اسلام آباد: تحریک انصاف کا رائے ونڈ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان عمران خان آج شام اسلام آباد میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف حکومت کے خلاف رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہے،مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان آج شام اسلام آباد میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں کیا جائے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمد سرور کے مطابق ممکنہ حکومتی مزاحمت اور رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دےد ی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی پارٹی عہدے سے مستعفی

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے دست راست سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کےباعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری تھے جنہوں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: اتوار کو اعلان کروں گا کس دن رائے ونڈ جارہے ہیں،عمران خان

    واضح رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام نمائندوں کو اتوار کو بلایا ہے اور اس ہی دن اعلان کروں گا کہ کس دن رائے وند جانا ہے۔

  • رائے ونڈ مارچ کی تاریخ کیلئے پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب

    رائے ونڈ مارچ کی تاریخ کیلئے پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے کور گروپ کااجلاس طلب کرلیا جس میں رائے ونڈ مارچ کی حتمی تاریخ کے تعین سمیت نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دینے پر غور کیا جائےگا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عبدالقادری کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کنونشن سے قبل کور گروپ کا اجلاس اتوار کو بنی گالہ میں طلب کرلیا جس میں تمام اہم پارٹی رہنما شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں پارٹی رہنمائوں کو رائے ونڈ مارچ سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا مشاورت کے ذریعے رائے ونڈ مارچ کی حتمی تاریخ کا تعین کرکے تاریخ کا باقاعدہ اعلان پارٹی کنونشن میں کیا جائے گا۔

    اطلاعات ہیں کہ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کا نام بطور بدعنوانی ای سی ایل میں ڈلوانے کے لیے درخواست دینے کے معاملے پر غور کیا جائے جس کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائےگی۔

  • رائے ونڈ مارچ ضرور کیا جائے گا،تحریک انصاف کا اٹل فیصلہ

    رائے ونڈ مارچ ضرور کیا جائے گا،تحریک انصاف کا اٹل فیصلہ

    بنی گالہ : بنی گالہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے ہنگامی اجلاس میں رائے ونڈ مارچ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ مارچ ملتوی یا منسوخ کیے جانے کی افواہوں کی تیزی سے پھیلنے کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پاناما لیکس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہر صورت رائے ونڈ مارچ کیا جائے گا۔

    اس موقع پرسربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور ہمارا مارچ ملک میں کرپشن کو ختم کرنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ م نے تمام اداروں کا دروازہ کھٹکھٹایا کہ ہمیں انصاف دیا جائے لیکن کسی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا کیوں کہ نواز شریف نے ہرادارے کو اپنی مٹھی میں بند کر رکھا ہے اورکوئی بھی ادارہ ان کی مرضی کے خلاف کام نہیں کر سکتا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں رائے ونڈ مارچ کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے جن کے تحت میڈیا کی رہنمائی کرنے کے لئے متعدد کمیٹیاں بنا دی گئیں تا کہ زیادہ موثر مہم ہو سکےاس کے ساتھ ہی رائے وند مارچ کے سلسلے میں اتوار کو بنی گالہ میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہےاعلان کیا گیا ہے۔

  • رائے ونڈ مارچ نہیں کریں گے،ڈاکٹر طاہر القادری

    رائے ونڈ مارچ نہیں کریں گے،ڈاکٹر طاہر القادری

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری رائے ونڈ مارچ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور کہا ہے کہ کارکنوں کی خواہش کے باوجود رائے ونڈ مارچ نہیں کریں گے۔

    No march to Raiwind, neither now, nor later… by arynews

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گے کہ کارکن اشتعال میں آجائیں اور حکومت جو ایک سانحہ مڈال ٹاؤن کی تیاری کیے بیٹھی اُسے خون ریزی کا موقع مل جائے۔

    انہوں نے اعلان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی خواہش اور رائے کے باوجود رائے ونڈ مارچ نہیں کریں گے اور یہ فیصلہ میں نے بحثیت سربراہ جماعت کے کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے گھروں پرحملہ کرنا شریف برادران کی روایت ہے لیکن ہم ان کی طرح گھٹیا سطح پرنہیں جائیں گے اوررائے ونڈ مارچ نہیں کریں گے۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے درمیان لوگوں کو یاد دلایا کہ نوازشریف نے چوٹی زیریں میں پورا لشکر لے کر سابق صدر فاروق لغاری کے گھر پردھاوا بولا تھا اور ہمارے سیکریٹریٹ اور گھر کے سامنے بے گناہ کارکن شہید کئے گئے پورے پنجاب میں ہمارےخلاف ریاستی دہشت گردی کی گئی۔

    قائد پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی اپنی تحریک کو پر امن رکھا ہے، پوری زندگی کبھی کارکنوں کو اسلحہ نہیں دیا، صرف اور صرف ان کے گارڈز کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے اس لیے تمام کارکن شہید بھی ہوجائیں لیکن جوابی کارروائی نہیں کریں گے لیکن ضرورت پڑی تو جمہوری حدود میں رہ کراحتجاج کریں گے۔