Tag: رابطہ

  • ٹرمپ اور سعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ، کیا معاملہ اہم رہا؟

    ٹرمپ اور سعودی ولی عہد میں ٹیلیفونک رابطہ، کیا معاملہ اہم رہا؟

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں کئی امور پر گفتگو کی گئی۔

    خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بدھ کی شب امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، عالمی سیاسی حالات بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم گفتگو کا اہم مرکز معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری رہا۔

    رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کو اپنے معاشی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ سعودی عرب اگلے چار برسوں میں امریکا میں اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کو کم از کم 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    سعودی ولی عہد نے کہا کہ مملکت شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں حصہ لینے کی خواہاں ہے۔ تاہم رپورٹ میں سرمایہ کاری کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کے طریقوں پر بات چیت کی اور دہشت گردی کے خلاف دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت میں پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا ہی کیا تھا اور اس وقت دونوں ممالک نے تقریباً 400 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

    اس دورے میں سعودی فرماں روا نے امریکی صدر کو سعودی عرب کے اعلٰی ترین اعزاز عبدالعزیز السعود سے نوازا تھا جب سرکاری عشائیے میں شاہ سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ضیافت سے قبل روایتی رقص میں حصہ لیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-us-trump-cermony-azan-ricite-quran-and/

  • پی ٹی آئی اور حکومت میں کوئی رابطہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے، شیخ وقاص

    پی ٹی آئی اور حکومت میں کوئی رابطہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے، شیخ وقاص

    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت اور پی ٹی آئی میں رابطوں کی واضح الفاظ مٰں تردید کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی حکومت میں میں رابطے کے حوالے سے خبروں پر اپنے وضاحتی بیان میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہماری پارٹی کا حکومت سے کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔

    شیخ وقاص نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں رابطے کی خبر درست نہیں۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایسی خبر احتجاج اور اس کی تیاریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ تاہم اب کسی بھی حوالے سے پی ٹی آئی کا احتجاج نہیں روکا جا سکتا۔

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار 24 نومبر کو فائنل احتجاج کی کال دی ہے اور پورے پاکستان کے عوام اور کارکنوں سے اس دن احتجاج کے لیے گھروں سے نکلنے کو کہا ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اور گزشتہ روز کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے، رکاوٹیں ہٹانے کے لیے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

    گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی وزیراعلیٰ کے پی ہاؤس خطاب کی آڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں انہیں کارکنوں کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آپ نے خود کو گرفتاری سے بچانے کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہوگی، عہدیدار متبادل تیار کریں بعد میں نہیں سنا جائے گا گرفتار ہوگیا یا شیلنگ ہوگئی۔

    بشریٰ بی بی نے یہ بھی کہا کہ آئندہ الیکشن میں ان ہی کو ٹکٹ دیا جائے گا جن کے پاس اپنے احتجاج کی ویڈیوز ہوں گی۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر چکی ہے جس کے تحت کسی بھی مذہبی یا سیاسی اجتماع، جلسے، جلوس کی اجازت نہیں ہے۔

  • سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ

    سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر امانویل میکخواں نے  ٹیلفیونک رابطہ کیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور امانویل میکخواں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے، سعودی ولی عہد نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی، استحکام کے لیے کشیدگی ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

    سعودی ولی عہد نے پر امن نہتے شہریوں کو کسی بھی صورت میں نشانہ بنانے کو سختی سے مسترد کیا، انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری عسکری کارروائیاں فوری طور پر روک دی جائیں

    شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ عالمی انسانی حقوق کا احترام کیا جائے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو بچایا جائے، انسانی ضرورت فراہم کرنے والی چیزوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے، علاقے میں دائمی امن کیلئے انصاف کی بنیادوں پر فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

  • واٹس ایپ ہیک ہوجانے کی صورت میں کیا کریں؟

    واٹس ایپ ہیک ہوجانے کی صورت میں کیا کریں؟

    واٹس ایپ آج کل رابطے کا اہم ذریعہ ہے جس میں صارف کا ذاتی ڈیٹا بھی موجود ہوتا ہے، واٹس ایپ کا ہیک ہوجانا پریشانی کے ساتھ ساتھ تشویش ناک بھی ہے۔

    ایک بین الاقوامی اخبار کی حال ہی میں یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ ہیکرز دنیا بھر میں واٹس ایپ کے 2 ارب سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کو بلاک کر کے ان کا نجی ڈیٹا چوری کرنا چاہتے ہیں۔

    ٹیکنالوجی ماہرین نے ہیکنگ سے بچنے کے لیے کچھ تجاویز پیش کی ہیں، جن پر عمل کرنے سے ہیکرز آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری نہیں کرسکیں گے اور آپ کے نجی اکاؤنٹ پر موجود کونٹیکٹس کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔

    اگر آپ کا اکاونٹ ہیک ہوجائے تو واٹس ایپ کو [email protected] پر ایک میسیج بھیج کر بتائیں کہ آپ کا ذاتی اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ ای میل میں اپنے اکاؤنٹ پر درج فون نمبر کا ذکر کریں۔

    اپنے موبائل سے ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کریں، اسے ڈاؤن لوڈ کریں، پھر دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کریں اور دن میں کئی بار اس عمل کو دہرائیں تاکہ ہیکرز کو الجھایا جا سکے۔

    اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کی کوشش کرتے رہیں۔

    ایک ٹیکسٹ میسج یا فون کال کے ذریعے دوستوں اور خاندان کے افراد کو بتائیں کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور ان سے کہیں کہ وہ آپ کے ہیک کیے گئے اکاؤنٹ سے ملنے والے کسی پیغام کا جواب نہ دیں۔

    واٹس ایپ کے ٹو اسٹیپ ویریفکیشن فیچر کو آن کر لیں۔

    ایپلی کیشن کے ڈیٹا فیلڈ میں اپنا ذاتی فون نمبر درج کر کے ڈوئل فیچر آن کریں، اگر کوئی فون ہیک کرنے کی کوشش کرے گا تو ایپلی کیشن آپ کو چھ ہندسوں کا کوڈ بھیجے گی، اس طرح آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ کوئی آپ کے فون کو ہیک کرنے اور اسے بلاک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    واٹس ایپ اکاؤنٹ سسپینڈ ہونے کے بعد ایپ اپنے یوزرز کو 30 دن دیتی ہے جس میں صارفین اپنی فائلز اور میڈیا کو ری سٹور کر سکتا ہے، اس کے بعد یہ ڈیٹا ایپ کے بیک اپ سے مستقل طور پر حذف کر دیا جاتا ہے۔

  • ٹرمپ اور بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

    ٹرمپ اور بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

    واشنگٹن /ریاض : امریکی صدر اور سعودی ولی عہد نے ایران کی معاندانہ سرگرمیوں اور تدارک کےلئے اقدامات ، عالمی بحری تجارت کو محفوظ بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال، ایران کی معاندانہ سرگرمیوں اور ان کے تدارک کےلئے اقدامات کےساتھ عالمی بحری تجارت کو محفوظ بنانے کےلئے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونیوالے ٹیلیفونک رابطے میں تیل کی پیداوار کو مستحکم رکھنے، دوطرفہ تعلقات کو فروغ اور سعودی اور امریکی اقوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی ہے ۔

    وائٹ ہاؤس نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ایرانی دھمکیوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کےلئے سعودی عرب کی مساعی، عالمی تیل مارکیٹ کے استحکام پر بھی بات چیت کی گئی۔

  • پرویز الہیٰ اور چوہدری سرور میں رابطہ، ساتھ چلنے پر اتفاق

    پرویز الہیٰ اور چوہدری سرور میں رابطہ، ساتھ چلنے پر اتفاق

    لاہور:‌ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اورگورنرپنجاب چوہدری سرور میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں‌ رہنماؤں نے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ اور پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور میں ہونے والے رابطے میں‌ پنجاب حکومت کومستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا.

    اس موقع پر پرویز الہیٰ نے پنجاب حکومت کو مستحکم کرنے کےعزم کا اعادہ کیا، جب کہ گورنر پنجاب نے طارق بشیرچیمہ کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کروائی.

    یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ق کے رہنماؤں اور جہانگیر ترین کے درمیان گفتگو کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس سے یہ تاثر ابھرا کہ اتحادی جماعتوں میں چوہدری سرور سے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے.

    پرویز الہیٰ کی پریس کانفرنس


    واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے آج ایک پریس کانفرنس کی، جس میں‌ ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اتحاد میں تحفظات ہوتے رہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ تحفظات ہوتے ہیں، تو دور بھی ہوجاتے ہیں.

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور سے کوئی اختلاف نہیں، بہت اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے، طارق بشیر چیمہ کو شکایات تھیں.

    انھوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گذشتہ دس سال پنجاب میں‌ مکمل خاموشی رہی تھی، شہباز شریف کے سامنے کسی نے ایسی بات کی ہوتی، تو گھر میں پولیس آجاتی۔

  • نئے صوبے کا مطالبہ، آصف زرداری اور الطاف حسین میں پہلا رابطہ

    کراچی :  متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ۔

    ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ایک دوسرے کی صحت وعافیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، آصف علی زرداری نے الطاف حسین کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی اس کے مخالفین کے الزامات کا بھرپور جواب ہے، الطاف حسین نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر انہیں بھی مبارکباد دی ۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ یہ ملک بھر کے مظلوم عوام کی کامیابی ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے گورنر ہاؤس میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

  • سانحۂ پشاور کے شہید اور زخمی قوم کے ہیرو ہیں، ملالہ

    سانحۂ پشاور کے شہید اور زخمی قوم کے ہیرو ہیں، ملالہ

    پشاور: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آرمی پبلک اسکول کے زخمی احمد نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، ملالہ نے اپنے پیغام میں تمام زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیہ پیغامات دیئے اور کہا کہ زخمی اور شہید بچے قوم کے ہیرو ہیں۔

    عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آرمی پبلک اسکول میں زخمی ہونے والے احمد نواز کو ٹیلی فون کیا اور ہسپتال میں زیرِ علاج احمد نواز کی خیریت دریافت کی،  ٹیلی فون پر ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین نے بھی احمد نواز اور انکے والد محمد نواز سے بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ جب بھی احمد نواز لندن علاج کے لیے آیا تو ہماری فیملی برمھنگم ایئر پورٹ پر زخمی احمد نواز کا بھر پور استقبال کرین گے اور انہیں ہر قسم کی مکمل سپوٹ بھی دے جائے گی۔

    اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ تمام زخمی اور شہید بچے قوم کے ہیرو ہیں، جنھوں نے علم کی شمع کے لیے تاریخی قربانی دی، ملالہ نے مزید کہا کہ ہم زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالی سے دعا گو ہیں۔

    ملالہ یوسف زئی کے ٹیلی فون پر زخمی احمد نواز کے والد محمد نواز نے ملالہ اور انکے والد کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراِعظم نواز شریف نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرِ علاج احمد نواز کے بیرون ملک علاج کے لیے 3 کرور 60 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے، زخمی احمد نواز کے بھائی حارث نواز آرمی پبلک سکول میں شہید ہوچکے ہیں جبکہ احمد نواز زخمی ہوا تھا جو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرِعلاج ہے۔

    یاد رہے 16 دسمبر تاریخ کا سیاہ دن تھا ، جب دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا،حملہ میں 133 بچے سمیت 150 افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا رابطہ، وزیرِاعظم کی امداد کی یقین دہانی

    وزیراعلیٰ سندھ کا رابطہ، وزیرِاعظم کی امداد کی یقین دہانی

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے وزیرِاعلیٰ سندھ کے رابطے پر ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کیلئے امداد کی یقین دہانی کرادی ہیں۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیرِاعظم نواز شریف سے رابطہ کیا اور انہیں ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے ہونیوالے نقصانات سے آگاہ کیا۔

    وزیرِاعظم سے گفتگو کے دوران وزیرِاعلیٰ قائم علی شاہ نے وزیر اعظم کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے مدد کی درخواست کی۔

    وزیرِاعظم نے وفاق کیجانب سے مالی امداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت آتشزدگی کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات سےآگاہ کرے۔ وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔