Tag: رابطہ منقطع

  • بدترین سیلاب  : پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ منقطع

    بدترین سیلاب : پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ منقطع

    اسلام آباد :بدترین سیلاب اور بارش کے باعث پاکستان کی ایران ، ترکی اور افغانستان کیساتھ تجارت معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بدترین سیلاب اوربارش نے پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ منقطع کردیا۔

    بلوچستان میں طوفانی بارش کے بعد ایران ، ترکی اور افغانستان کیساتھ تجارت معطل ہوگئی ہے۔

    بارش کے بعد ترکی ، ایران اور افغانستان کے درمیان رابطہ پل بھی ٹوٹ گیا اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے اور بابو سر روڈ بند ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے ہے بلوچستان کے چونتیس اضلاع پانی میں ڈوبے ہیں، ریلوے ٹریک بند ہیں اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں ہیں۔

    سیلاب سے تباہی کے بعد ایران ، ترکی اور افغانستان سے تجارت متاثر ہوئی ہے ۔

    خیال رہے بلوچستان میں خیبرپختونخوا میں سیلاب نے قیامت ڈھادی، جس کے بعد معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے

    کوہلو اور مستونگ میں متاثرین کھلےآسمان تلےرہنے پر مجبور ہیں جبکہ شدید بارشوں سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے ، پی ٹی سی ایل سمیت موبائل نیٹ ورک بند ہیں، جس سے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • کوئٹہ میں 36 گھنٹوں سے مسلسل بارش جاری ، ملک بھر سے ہر قسم کا رابطہ منقطع

    کوئٹہ میں 36 گھنٹوں سے مسلسل بارش جاری ، ملک بھر سے ہر قسم کا رابطہ منقطع

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں 36 گھنٹوں سے مسلسل بارش کے باعث ملک بھر سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں 36 گھنٹوں سے مسلسل بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے۔

    کوئٹہ:شہر میں انٹرنیٹ ،ٹیلی فون اور موبائل سروس معطل ہے ، گزشتہ 24گھنٹےسے بلاتعطل بارشوں سے سیلابی ریلے شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔

    تمام سڑکوں پر پانی جمع، برساتی نالوں سے ریلے گزر رہے ہیں، شدید بارشوں کے باعث کوئٹہ کا ملک بھر سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

    کوئٹی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب مستونگ میں2روزسے جاری موسلادھاربارشوں نے تباہی مچادی ہے، رابطہ سڑکیں اور کوئٹہ تفتان شاہراہ سیلابی ریلےمیں بہہ گئی۔

    مستونگ: شہرندی نالوں میں تبدیل ہوگئے اور کچےمکانات گرگئے جبکہ پانی گھروں میں داخل ہوگیا تاہم لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

    کوہلو میں بھی مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ 27 زخمی ہے، کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ 14روزسےتاحال بند
    ہے اور اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔