Tag: رابطے

  • بورس جانسن کے ٹرمپ کے سابق مینیجر سے رابطے کا انکشاف

    بورس جانسن کے ٹرمپ کے سابق مینیجر سے رابطے کا انکشاف

    لندن : برطانوی اخبار نے سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن اور ٹرمپ کے سابق معاون اسٹیو بینن کے درمیان مبینہ رابطوں کا انکشاف کرتے ہوئے دونوں کے مابین گفتگو کا ویڈیوثبوت جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی حکمران جماعت کی قیادت سنبھالنے کی دوڑ میں سب پر سبقت لےجانے والے سیاست دان اور برطانیہ کے متوقع وزیر اعظم بورس جانسن کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق مینیجر کے ساتھ مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسٹیو بینن سن 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے کمپین مینیجر تھے، اس کے علاوہ ایک انتہائی دائیں بازو کی نیوز ویب سائٹ برائٹ بارٹ نیوز کے ایگزیکٹو چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ بینن اور بورس جانسن کے مبینہ رابطوں اور تعلقات کا انکشاف برطانوی اخبار نے کیا ۔

    برطانوی اخبار نے ایک ویڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے جس میں بورس جانسن اور بینن کے درمیان گفتگو دیکھی جا سکتی ہے، اس گفتگو میں دونوں حضرات سابق وزیر خارجہ کے منصب وزارت سے مستعفی ہونے سے قبل پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر پر بات کر رہے تھے۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی حکمران جماعت کی سربراہی کی دوڑ میں بورس جانسن کو موجودہ وزیر خارجہ جریمی ہنٹ کے چیلنج کا سامنا ہے،یہاں یہ امربھی اہم ہے کہ اس برطانوی سیاستدان نے کچھ دن قبل ٹرمپ کی صدارتی مہم کے سابق منیجر اسٹیو بینن کے ساتھ رابطوں کی خبروں کو بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس قرار دیا تھا۔

    انہوں نے ان باتوں کو انتہا پسندانہ فریب قرار دیا، اسی ویڈیو کلپ میں امریکی صدر کے سابق معاون جانسن یہ کہتے سنے گئے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کا انخلا برطانیہ کے لیے یوم آزادی کے مساوی ہو گا۔ پارلیمان میں بورس جانسن کی تقریر اسی بات کے گرد گھومتی رہی۔

  • سندھ کی تقسیم خطرناک بات ہے، سراج الحق

    سندھ کی تقسیم خطرناک بات ہے، سراج الحق

    نواب شاہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نواب شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بھتہ خوری اور رشوت خوری کا کمیشن راج ہے ملک میں موت سستی اور قلم اور کتاب مہنگی ہوچکی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے نواب شاہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں جنرلوں کی حکومت اور جمہوریت کی حکومت رہی لیکن عوام کی حالت نہیں بدل سکی سندھ موہن جو دارو کا نقشہ پیش کر رہا ہے، اس سے پہلے مٹیاری میں مخدوم امین فہیم سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سندھ کی تقسیم خطرناک بات ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کچھ لوگ پچاس صوبوں کی بات کرتےہیں ان لوگوں سےچارصوبےنہیں چلائےجارہے۔

  • دھرنوں کےحل کیلئےرابطے ازسرِنوبحال کریںگے،سراج الحق

    دھرنوں کےحل کیلئےرابطے ازسرِنوبحال کریںگے،سراج الحق

    لاہور: جماعتِ اسلامی پاکستان کےامیرسراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کی وجہ سے ہردن ایک قیامت گزررہی ہے اس لئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لئے فریقین سے رابطے ازسرِنو بحال کریں گے، یہ بات انہوں نے منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ گذشتہ اڑسٹھ سال سے پاکستان میں مفاد پرستوں نے سیاست جمہوریت، معاشی اداروں اورعوام کویرغمال بنا رکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اب تک کئی صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے لیکن بد قسمتی سے آج تک کسی صحافی کے قاتل کو گرفتارنہیں کیا جاسکا،کیونکہ پاکستان میں غریب کے خون کی کوئی قیمت نہیں،سراج الحق نے کہا کہ دھرنوں سے سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہوا ہے،ہم کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے کہ جس سے آئین اورجمہوریت پرضرب پڑتی ہو۔

    امیرجماعتِ اسلامی نے کہا کہ ملک کے حالات کو بہتربنانے اورپاکستان کو قائدِ اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق بنانے کیلئے نومبر کے مہینے میں مینارِپاکستان پر جلسے کاانعقاد کیا جائیگا،جس میں تحریکِ پاکستان کے کارکنان کومدعوکیا جائیگا، اورہم ایک نئے جذبے کے ساتھ تحریک پاکستان کا آغازکریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریبوں کی نہیں جاگیرداروں کی حکومت ہے، ہم الیکشن کمیشن کی تمام خرابیوں کو دور کرنے کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کریں گے۔