اداکارہ رابعہ بٹ کافی عرصے سے منظر عام سے غائب تھیں، ان انھوں نے تشویش میں مبتلا دوستوں اور مداحوں کےلیے پیغام شیئر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ رابعہ بٹ نے لکھا کہ جو لوگ میرے لیے تشویش میں مبتلا تھے یہ ان کےلیے ہے، آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے مجھ سے رابطہ کیا۔
رابعہ بٹ کا ’عید پر قربان‘ ہونے کے خواہشمند صارف کو کرارا جواب
رابعہ بٹ نے لکھا کہ میں اپنے زندگی کے اس سفر سے گزر رہی ہوں جس پر میں ابھی بات نہیں کرسکتی، اگر میں نے وہ چیز پالی میں جس کی تلاش میں ہوں تو آپ سب کو ضرور مطلع کروں گی۔
انھوں نے لکھا کہ اگر میں اسے نہ حاصل کرسکی تو یہ بھی میں جان جائوں گی لیکن دونوں صورتوں میں چیزیں پہلے جیسی نہیں رہیں گی۔
رابطہ بٹ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں پڑھنے والوں سے دعائوں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کو بہت پیار ہوسکے تو دعا۔
https://urdu.arynews.tv/rabia-butt-emotional-mention-of-mother/