Tag: رابعہ کلثوم

  • ’میں اس وقت بہت مجبور ہوں‘

    ’میں اس وقت بہت مجبور ہوں‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی گزشتہ قسط نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی۔

    ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں حنا طارق (سجل)، رابعہ کلثوم (رمشا)، عمر شہزاد (سالار)، بابر علی (تیمور پاشا)، ارجمند رحیم (ارجمند)، سلمیٰ حسن، سید محمد احمد، زینب رضا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض نوید علی خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سبین جنید نے لکھی ہے۔

    بھرم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سوتیلی بہن، بڑی بہن کا حق مارتی ہے اور اس کی تذلیل بھی کرتی ہے، تیمور پاشا اس بات سے لاعلم ہیں کہ رمشا ان کی بیٹی نہیں بلکہ سجل ان کی اور مہرو کی بیٹی ہے لیکن اس بات کا سجل کو بھی علم نہیں کیونکہ دادا جی (سید محمد احمد) کے انتقال کے ساتھ یہ راز بھی دفن ہوگیا۔

    سجل اور تیمور پاشا کو سچائی کا علم اسی وقت ہوسکتا ہے جب دادا جی کی ڈائری سجل کے ہاتھ لگ جائے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ سجل والدہ سے ڈائری کا پوچھتی ہیں تو وہ انہیں تھپڑ مار دیتی ہیں اور غصے میں ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوجاتا ہے جس کے سبب ان کی طبیعت بگڑ جاتی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

    سجل کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ والدہ کے علاج کے لیے پیسے جمع کرواسکیں تو وہ دادا کی جانب سے دیا گیا قیمتی لاکٹ گروی رکھوا دیتی ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ سے سجل کہتی ہیں کہ ’میں اس وقت مجبور ہوں، اس لاکٹ کو آپ کے پاس ضمانت رکھوا رہی ہیں پیسے ملتے ہی یہ واپس لے لوں گی، اس کی قیمت اسپتال کی ادائیگی سے زیادہ ہوگی۔‘

    کیا سجل کو اپنے والد کی سچائی کا علم ہوسکے گا، تیمور پاشا راز کھلنے کے بعد رمشا کے ساتھ کیا سلوک کریں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’بھرم‘ کی اگلی قسط ہر پیر سے جمعہ رات 9 بجے دیکھیں۔

  • ہماری فیمنزم صرف مردوں سے نفرت تک محدود ہے: رابعہ کلثوم

    ہماری فیمنزم صرف مردوں سے نفرت تک محدود ہے: رابعہ کلثوم

    لاہور: پاکستانی اداکارہ اور انفلوئنسر رابعہ کلثوم نے کہا ہے کہ ہماری فیمنزم اور عورت مارچ صرف مردوں سے نفرت تک محدود ہے۔

    پاکستانی اداکارہ اور انفلوئنسر رابعہ کلثوم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فیمنزم اور عورت مارچ سے متعلق گفتگو بھی کی۔

    رابعہ کلثوم نے کہا کہ فیمنزم ایک اہم موضوع ہے لیکن جس طرح کے نعرے یہاں عورت مارچ میں لگائے جاتے ہیں اس سے خواتین کے خلاف تشدد مزید بڑھ سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aik News (@aiknewspakistan)

    انہوں نے کہا کہ’ پلے کارڈ پر لکھا ہوا کہ اپنا موزہ خود ڈھونڈو، اس طرح کی باتیں غلط طریقے سے آگے کی طرف جارہی ہیں، اگر ایک گاؤں کی خاتون یہ پلے کارڈ اٹھا لے تو اس کا شوہر اس پر  مزید تشدد کرے گا‘۔

    رابعہ کلثوم نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے پلے کارڈز سے باہر آنا چاہیے، فیمنزم ایک بہت بڑا مقصد ہے لیکن کچھ لوگوں نے اس کا مقصد ہی شروع سے ہی تبدیل کردیا ہے۔

    پاکستانی فیمنزم پر تنقید کرتے ہوئے رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیمنزم کے تصور کو مردوں سے زیادہ عورتوں نے غلط سمجھا اور لوگوں کے سامنے پہنچایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیمنزم کو وسیع تناظر میں دیکھنا چاہئے یہ اسے خواتین کی تعلیم اور ان کی پیشہ ورانہ بہتری کیلئے استعمال ہونا چاہئے۔

  • بالی ووڈ میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی، رابعہ کلثوم

    بالی ووڈ میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی، رابعہ کلثوم

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔

    اداکارہ رابعہ کلثوم نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی، شوبز سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

    میزبان نے رابعہ کلثوم کی انسٹاگرام پوسٹ دکھائی جس میں وہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر تبصرہ کررہی تھیں۔ رابعہ کلثوم نے لکھا تھا کہ ’ہمارا پیٹرول چاند پر جارہا ہے ہم نہیں جا پارہے ہیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ آپ کو کچھ لوگ ایسے بھی ملیں گے جو اس پیٹرول کی پوسٹ کو بھی منفی انداز میں لیں گے اور تبصرے شروع کردیں گے اور کہتے ہیں آپ فلاں کو سپورٹ کرتی ہیں تو اس لیے بول رہی ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہاں تک کہ لوگ عمرے کی تصویر پر بھی تنقید کرتے ہیں میں کسی کو جواب نہیں دیتی بس خاموشی اختیار کرلیتی ہوں۔

    میزبان نے سوال کیا کہ والدین اگر شوبز انڈسٹری میں ہوں تو آسانی ہوجاتی ہے آپ اس بارے میں کیا کہیں گی؟

    رابعہ کلثوم نے کہا کہ والدہ نے کبھی سفارش نہیں کی اور انہوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میں تمہارے یا بھائی فیضان شیخ کے لیے کوئی سفارش نہیں کروں گی۔

    انہوں نے کہا کہ والدہ کہتی ہیں کہ اپنی محنت اور جدوجہد سے اندسٹری میں آگے بڑھو، اگر والدہ سفارش کرتیں تو میں بڑے کردار کررہی ہوتی لیکن آج تک سائیڈ رول کررہی ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں رابعہ کلثوم نے کہا کہ بالی ووڈ میں میری پسندیدہ اداکارہ ایشوریہ رائے تھیں لیکن اب عالیہ بھٹ بہت پسند ہیں۔

    میزبان نے پوچھا کہ کس بالی ووڈ اداکار کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کے ساتھ آپ کی جوڑی اچھی لگے گی؟

    رابعہ کلثوم نے کہا کہ مجھے شاہد کپور بہت پسند ہیں، ان کی اداکاری اور شخصیت بہت اچھی لگتی ہے اور ان کے ساتھ ہی اداکاری کرنا چاہوں گی۔

    واضح رہے کہ رابعہ کلثوم سینئر اداکارہ پروین اکبر کی صاحبزادی اور اداکار فیضان شیخ کی بہن ہیں۔

    رابعہ کلثوم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی کی بہن ’نیلو‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

  • رابعہ کلثوم کی فیضان شیخ کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    رابعہ کلثوم کی فیضان شیخ کے ہمراہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار  فیضان شیخ اور ان کی بہن رابعہ کلثوم کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رابعہ کلثوم نے اپنے بھائی فیضان شیخ کے ہمراہ ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں بھارت کے مشہور گانے ’ نینو والے نے‘ گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    رابعہ کلثوم فیضان شیخ نامور پاکستانی اداکار، اور  رشتے کے اعتبار سے  بہن بھائی ہیں, واضح رہے کہ یہ دونوں باصلاحیت اداکار  معروف تجربہ کار اداکارہ پروین اکبر کے بچے ہیں۔

    دونوں بہن بھائیوں نے تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور میڈیا انڈسٹری میں خود کو باصلاحیت افراد کے طور پر قائم کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رابعہ کلثوم نے ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ایک ڈانس ویڈیو بنائی تھی تاہم انہوں نے وہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹادی تھی۔

    جس کی وجہ اداکارہ نے بتایا تھا ویڈیو نے ایک بہت بڑا مسئلہ پیدا کیا اور اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پتہ نہیں کیوں؟ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ مذہبی مواد کی وجہ سے ایک مسئلہ بن گیا اور تھوڑا سا متنازعہ ہو گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایسی چیزیں بہت خطرناک ہو جاتی ہیں اس لیے ہم نے جان بوجھ کر اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ہٹا دیا۔

  • ’مبارک ہو رخصتی ہوگئی‘

    ’مبارک ہو رخصتی ہوگئی‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ’نیلو‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ رابعہ کلثوم نے ڈرامے کے سیٹ سے تصویر شیئر کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رابعہ کلثوم نے تصویر شیئر کی جس میں وہاج علی ہانیہ عامر اور انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مبارک ہو رخصتی ہوگئی۔‘ اداکارہ نے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ہانیہ عامر (ماہیر) اور وہاج علی (سعد) کی رخصتی ہوئی ہے جبکہ ڈرامے میں رابعہ کلثوم ’سعد کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ڈرامے میں ان کے کردار کی تعریف کررہے ہیں۔

    ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی دیگر کاسٹ میں زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

  • ہانیہ عامر کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ساتھی اداکارہ رابعہ کلثوم کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ساتھی اداکارہ رابعہ کلثوم کے ساتھ دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں۔

    تصاویر میں دونوں ڈرامے کے سیٹ پر موجود ہیں۔

    ویڈیو میں رابعہ ان کے لیے اے سی کا ٹمپریچر ایڈجسٹ کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ اس دوران دونوں دلچسپ گفتگو بھی کرتی ہیں۔

    ہانیہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہماری نیلو سے ملیں، نیلو، رابعہ کے کردار کا نام ہے۔

    ہانیہ عامر اس وقت ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جو اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کیا جارہا ہے۔

    ان کے ساتھ وہاج علی اور نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار اعجاز بھی ڈرامے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • ’بھائی کے دوست کو مجھ سے محبت ہوگئی تھی‘

    ’بھائی کے دوست کو مجھ سے محبت ہوگئی تھی‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی رابعہ کلثوم نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ کہانی سنادی۔

    شوبز خاندان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ رابعہ کلثوم نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ’ایک شادی کی تقریب میں بھائی کے دوست کو مجھ سے محبت ہوگئی تھی پھر انہوں نے شادی کے لیے والدہ کو راضی کرنا شروع کردیا تھا۔‘

    انہوں نے بتایا کہ ’ریحان صرف امی کے ساتھ ہی گھوم رہے ہوتے تھے ان ہی کے ساتھ باتیں کرتے تھے آج بھی امی اور ان کی دوستی بہت اچھی ہے۔‘

    رابعہ کلثوم نے بتایا کہ ’کچھ ہی دنوں کے بعد ریحان نے کہا کہ ہم شادی کرلیتے ہیں پھر وہ اپنی فیملی کو لے کر آئے اور ہماری بات پکی ہوگئی تھی۔‘

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’بھائی کی شادی جنوری میں ہوئی تھی اس کے ڈیڑھ ماہ بعد ہماری شادی طے ہوگئی تھی۔‘

    ایک سوال کے جواب میں رابعہ نے کہا کہ ’والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ میں انڈسٹری میں کام کروں۔‘

    انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ والدہ جس وقت سے انڈسٹری میں کام کررہی ہیں اس وقت اس شعبے میں لڑکیوں کا کام کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا اسی لیے ان کے دل میں ڈر تھا کہ انہوں نے جن چیزوں کا سامنا اپنے زمانے میں کیا ان سے میری بیٹی کو بھی گزرنا پڑے گا۔

    رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ ہر کام کرنے والی عورت کے مختلف تجربات ہوتے ہیں کسی کے مثبت تو کسی کے منفی، اگر اس نظریے کو لے کر بات کریں تو میں اپنی والدہ کے فیصلے سے متفق ہوں کیونکہ اس وقت فیصلہ بالکل ٹھیک تھا۔