Tag: رابن اتھاپا

  • بھارتی ٹیم میں کون ڈریسنگ روم کی خبریں ’لیک‘ کرتا رہا؟ سابق کرکٹر کا ہوشربا انکشاف

    بھارتی ٹیم میں کون ڈریسنگ روم کی خبریں ’لیک‘ کرتا رہا؟ سابق کرکٹر کا ہوشربا انکشاف

    سابق بھارتی بلے باز روبن اتھاپا نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ میں شکست کے بعد بھارتی ڈریسنگ روم سے خبریں ہیڈ کوچ لیک کیا کرتے تھے۔

    ماضی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے رابن اتھاپا نے 2007 کے ورلڈ کپ سے بھارت کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے پر کھل کر بات کی ہے، انھوں نے اس وقت کے ہیڈ کوچ گریگ چیپل پر اپنا ایجنڈا چلانے کا بھی الزام لگایا۔

    رابن نے انکشاف کیا کہ اس ورلڈ کپ کے دوران ٹیم میں کیا کچھ غلط ہوا اور کہا کہ آسٹریلیا کے سابق بلے باز ’ڈریسنگ روم کی معلومات لیک‘ کرتے رہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران اتھپا نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم کا ماحول بہت خراب تھا، گریگ چیپل ایک ایجنڈا چلا رہے تھے۔ وہ آسٹریلوی ذہنیت کے ساتھ کوچنگ کر رہے تھے، چیپل کہا کرتے تھے ہم آسٹریلیا میں اس طرح کام کرتے ہیں۔

    انھوں نے کبھی ہندوستانی ثقافت کا احترام نہیں کیا اور اس ٹیم کا ماحول بہت خراب تھا، جب چیزیں گریک چیپل کے منصوبوں کے مطابق نہیں ہوتی تھیں تو انھیں معلومات کو لیک کرنے کی بری عادت بھی تھی۔

    خیال رہے کہ گریگ چیپل جب تک بھارتی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ موجود رہے ان کا دور تنازعات سے بھرا رہا، یہ بات مشہور ہے کہ انھوں نے اس وقت کے بھارتی کپتان ساروو گنگولی کو ٹیم سے نکال دیا تھا، دونوں کے درمیان دراڑ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں تھی۔

    2007 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے بھارتی ٹیم کا باہر ہونا ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا تھا کیونکہ اس کے بعد چیپل نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

  • رابن اتھاپا نے بھارت کیوں چھوڑا؟ کرکٹر نے افسوسناک وجہ بتادی

    رابن اتھاپا نے بھارت کیوں چھوڑا؟ کرکٹر نے افسوسناک وجہ بتادی

    بھارت کے سابق بیٹر رابن اتھاپا نے بھارت چھوڑنے کی وجہ بتادی، حال ہی میں کوہلی کے بعد بھارت چھوڑنے والے وہ دوسرے کرکٹر ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رابن اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ دُبئی میں مقیم ہیں، انھوں نے وہاں گھر بنا لیا ہے اور اب انکا وہیں مستقل رہنے کا ارادہ ہے، ایک پوڈکاسٹ میں رابن نے بتایا ہے کہ وہ بنگلورو چھوڑ کر دُبئی شفٹ ہو گئے ہیں تاکہ ان کے بچے ٹریفک سے بچ سکیں۔

    سابق بھارتی بیٹر نے کہا کہ بنگلورو چھوڑ دیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اپنے بچوں کو ایسی جگہ رکھنا مناسب نہیں سمجھتا جہاں آپ اپنی آدھی زندگی ٹریفک میں ہی گزار دیں، میری نقل مکانی کی وجہ بھی یہی بنی۔

    اتھپا نے یہ افسوسناک انکشاف بھی کیا کہ حال ہی میں وہ اور ان کی فیملی بنگلورو کے ٹریفک جام میں ساڑھے 4 گھنٹے تک پھنسے رہے تھے۔

    کرکٹ نے بتایا کہ بیٹی ٹرینٹی جب پیدا ہوئی تھی تو اس کی طبیعت خراب رہتی تھی، کلینک گھر سے 3.5 کلومیٹر دور تھا تاہم اس سفر کو طے کرنے کے لیے 45 منٹ لگتے تھے اور واپس گھر لوٹنے میں انھیں 4.30 گھنٹے لگتے تھے۔

    اتھپا کا کہنا تھا کہ وہ اس سفر کے لیے بچے کا دودھ اور کھانا بھی گاڑی میں رکھتے تھے، وقت کی اس بربادی سے بچنے کے لیے ملک ہی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

    اس سے قبل ویرات کوہلی بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر لندن فیملی کے ساتھ لندن منتقل ہو گئے ہیں، کوہلی اس وقت بارڈر- گواسکر ٹرافی کھیلنے آسٹریلیا میں ہیں۔