Tag: رابی پیرزادہ

  • رابی پیرزادہ کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی

    رابی پیرزادہ کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی

    پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی سرجری کے بعد صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

    پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ طبیعت ناسازی کے سبب اسپتال میں داخل تھیں جہاں گزشتہ دن ان کی سرجری تھی جو کہ کامیاب سے ہوگئی ہے۔

    سابقہ گلوکارہ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں اسپتال کے بیڈ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

    رابی پیرزادہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سابقہ گلوکارہ کی تصویر جاری کرتے ہوئے اطلاع دی گئی کہ اب کی سرجری کامیابی سے ہو گئی ہے اور وہ صحتیاب ہورہی ہیں۔

    سابقہ گلوکارہ کی سوشل میڈیا ٹیم نے بتایا کہ آپ کی دعاؤں کا بہت شکریہ، رابی پیرزادہ اب بہتر ہیں، باقی باتیں وہ اپنی قرآن کلاس میں کریں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی دوسری تاریخ کو بھی رابی پیرزادہ کو طبیعت بگڑنے کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ رابی پیرزادہ  گلوکاری، اداکاری، ماڈلنگ اور شوبز انڈسٹری کی چکا چوند دنیا چھوڑ کر دین کے کاموں میں اپنا وقت سرف کرتی ہیں، رابی پیرزادہ آن لائن قرآن کلاسز بھی دیتی ہیں۔

  • خواتین کو مکھیاں کہنے کا معاملہ، رابی پیرزادہ بھی بول اُٹھیں

    خواتین کو مکھیاں کہنے کا معاملہ، رابی پیرزادہ بھی بول اُٹھیں

    کراچی: سابق اداکارہ اور آرٹسٹ رابی پیرزادہ بھی خواتین کو مکھیاں کہنے کے معاملے پر چپ نہ رہ سکیں۔

    سوشل میڈیا پوسٹ میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ تمام خواتین نہیں بلکہ کچھ خواتین ایسی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے سب خواتین کو اچھا نہیں سمجھا جاتا، خواتین اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ چپک جاتی ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لئے فضول قسم کی حرکتیں کرتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy)

    سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ عدنان صدیقی کے خواتین کو مکھیاں کہنے کے بیان سے میں پوری طرح سے متفق ہوں، تاہم اسی طرح مرد بھی مکھیاں اور مچھر ہوتے ہیں۔

    رابی پیر زادہ کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو مکھی کہنا غلط ہے لیکن اپنی عزت خود کروائیں، عدنان صدیقی کو ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے لیکن حقائق کو بھی دیکھنا چاہیے۔

    سنجے دت سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں؟

    سابقہ اداکارہ نے کہا کہ جب میں علی ظفریا عاطف اسلم کے ساتھ کنسرٹ کرتی تھی تو لڑکیاں آکر گلوکاروں سے چپک جاتی تھیں اور ایسی ایسی جگہ آٹوگراف لیتی تھیں کہ سب حیران ہوجاتے تھے۔

  • رابی پیرزادہ نے مداحوں کو خوشخبری سنادی ؟

    رابی پیرزادہ نے مداحوں کو خوشخبری سنادی ؟

    سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ’حیا بائیرابی‘ کے نام سے کپڑوں کا برانڈ لانچ کر دیا۔

    شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے ’حیا بائیرابی‘ کے نام سے کپڑوں کا ایک برانڈ لانچ کرنے کی خبردی۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آخرکار مجھے اب ’حیا بائیرابی‘کا پہلا آڈٹ مل گیا۔

    رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں، میں ’حیا بائیرابی ‘کو پاکستان میں اعلیٰ ترین معیار کیساتھ کپڑوں کا بہترین برانڈ بنانے اور رابی پیرزادہ فاؤنڈیشن میں کام کرنیوالی خواتین کی مدد کرنے کے لیے پر عزم ہوں۔

    رابی پیرزادہ نے شادی کرلی؟

    واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ رابی پیرزادہ کا شمار پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ، نغمہ نگار اور ٹیلی ویژن میزبان طور پر ہوتا تھا۔ انہوں نے اچانک شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

    رابی پیرزادہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2004 میں کیا، ان کا اپنا پہلا گانا ’ڈاہڈی کڑی‘ 2005 میں ریلیزہوا تھا۔

  • رابی پیرزادہ  نے مداحوں سے معذرت کرلی

    رابی پیرزادہ نے مداحوں سے معذرت کرلی

    اداکارہ رابی پیرزادہ نے مداحوں سے معذرت کرلی اور کہا فرمائش پوری نہیں کرسکتی، بس دعا کرسکتی ہوں۔

    کچھ لوگوں کو خبروں میں رہنے کا فن آتا ہے ان میں آرٹسٹ رابی پیرزادہ کا بھی شمار ہوتا ہے، فنکارہ نے پہلے مداحوں کا فرمائش پوری کرنے کی پیشکش کی اور پھر معذرت کرلی۔

    سوشل میڈیا پر لندن جانے کی خبر پوسٹ کی اور صارفین کو فرمائش پوری کرنے کی پیشکش کی، جس پر بیشتر صارفین نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ساتھ لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    خبر آر وائی پر چلی تو رابی پیرزادہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا، رابی پیرزادہ نے ٹویٹ میں معذرت کی اور لکھا کہ یہ خواہش پوری نہیں کرسکتی، مجھے کیا معلوم کہ نواز شریف کا گھر لندن میں کہاں ہے، دعا کروں گی کہ وہ پاکستان آ جائیں، اتنے لوگ بلا رہے ہیں۔

    خیال رہے اداکارہ رابی پیر زاددہ نے لندن روانگی کی تصویر ٹوئیٹ کرکے مداحوں سے پوچھا تھا کہ کسی کوکچھ چاہیئے تو نہیں؟ تو فینز نے ریپلائی میں نواز شریف کو واپس لانے کی ڈھیروں فرمائشیں کرڈالیں تھیں۔

  • رابی پیرزادہ نے ’ارطغرل غازی‘ کی پیٹنگ بنا لی

    رابی پیرزادہ نے ’ارطغرل غازی‘ کی پیٹنگ بنا لی

    لاہور: سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ترکی ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے کردار کی پینٹنگ بنا لی۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز کو خیرباد کہنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے چند دن قبل دنیا بھر میں مشہور ترکش ڈراما سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کو اپنے خوبصورت رنگوں سے کینوس پر اتار دیا ہے۔

    اس پینٹنگ میں ترکی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان کو گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے۔

    یہ خوب صورت پینٹنگ ٹویٹر پر فعال نظر آنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے، انھوں نے اس کے ساتھ دیگر تیار کردہ پینٹنگز بھی شیئر کیں۔

    رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ پہلی بار اپنے فن پاروں کو ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پیش کر رہی ہیں، انھوں نے لکھا ’میرا آرٹ پہلی دفعہ انٹرنشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔‘

    رابی پیرزادہ نے اس حوالے سے تفصیل نہیں لکھی تاہم انھوں نے مزید لکھا کہ جب وہ واپس جائیں گی تو انھیں ایک خاص تھیم پر کام کرنا ہے، اور یہ تھیم کشمیر سے متعلق ہے۔

    ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ میرا ہمیشہ سے ساتھ دیتے ہیں ان کے لیے میری بہت سی دعائیں ہیں۔

  • رابی پیرزادہ نے نئے سفر کا آغاز کردیا

    رابی پیرزادہ نے نئے سفر کا آغاز کردیا

    لاہور: پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کے بعد نئے سفر کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہونے کے بعد گلوکارہ نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ میں ایک اصلاحی ٹویٹ بھی کیا گیا۔

    شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد رابی پیرزادہ بالکل خاموش تھیں البتہ انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کے حوالے سے ایک پیغام لکھا اور شاندار پینٹگز شیئر کیں۔

    راپی پیرزادہ نے خانہ کعبہ کی پینٹنگز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ ایک نیا آغاز ہے‘‘۔

    رابی پیر زادہ کے کیریئر پر ایک نظر                                                     

    گلوکارہ رابی پیرزادہ کوئٹہ میں پیدا ہوئیں، وہ تعلیم کے میدان میں بہترین طالبہ رہیں تاہم موسیقی سے لگاؤ انہیں شوبز انڈسٹری میں کھینچ لایا تھا۔ انہوں نے 2005 میں اپنے گانے ’داہدی کُڑی‘ سے ڈیبیو کیا، جس کے بعد ’مجھے عشق ہے‘ اور ’جادو‘ بہت مقبول ہوئے اور گلوکارہ کی ترقی کا سفر شروع ہوا۔

    مزید پڑھیں: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

    رابی پیرزادہ نے شعیب منصور کے لکھے گانے ’کسی کے ہو کے رہو‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا تھا جو مداحوں کو بے حد پسند آیا تھا، رابی پیرزادہ کے گانوں کے البم مداحوں میں آج بھی مقبول ہیں۔ رابی پیرزادہ نے مختلف ٹی وی چینلز پر پروگرام کی میزبانی کی اور کشمیر کے مسئلے سمیت دیگر سماجی مسائل پر بھی اپنی آواز بلند کی۔

  • رابی پیرزادہ کو بیوٹی سیلون میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا

    رابی پیرزادہ کو بیوٹی سیلون میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا

    لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو اپنے بیوٹی سیلون میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنے پر چالان کردیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رابی پیرزادہ کے خلاف کارروائی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز کا نوٹس لے کر عمل میں لائی گئی۔

    غیرقانونی طور پر سانپ رکھنے پر گلوکارہ کے خلاف محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کا آغاز کیا ہے، رابی پیرزادہ کے خلاف چالان مرتب کرکے مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

    محکمہ جنگلی حیات نے رابی پیرزادہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے مگرمچھ، سانپ ، اژدھے رکھے ہیں جو کہ وائلد لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

    واضح رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر سانپ، اژدھے اور مگر مچھ کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔

    یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے سانپ اور مگرمچھ کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نریندری مودی کے لیے تحفہ ہے۔

    رابی کا کہنا تھا کہ ایک کشمیری لڑکی کی تیاری مودی کے خلاف، ویسے تو اس نے جہنم میں جانا ہی ہے، مگر اس جیسے انسان کی دنیا بھی جہنم ہونی چاہیے۔

    گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بعدازاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی تھی اور گانا بھی گایا تھا۔

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ویڈیو پیغام

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ویڈیو پیغام

    لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں  کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دینے کے لیے کل میں لبرٹی چوک پرموجود ہوں گی آپ بھی میرا ساتھ دیں۔

    رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کو یہ کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر کشمیر کے لیے آواز اٹھانی ہے میں وزیراعظم کے ساتھ ہوں۔

    گلوکارہ نے کہا کہ میں اس جمعے کو 12 بجے لبرٹی چوک پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وہاں پر موجود ہوں گی آپ سب بھی میرا ساتھ دیں۔

    رابی پیرزادہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، کشمیر بنے گا پاکستان، انہوں نے مزید کہا کہ میں 6 ستمبر کو کسی بھی شہید کے گھر جاؤں گی۔

    مزید پڑھیں: شہزاد رائے کا کشمیریوں سے بھرپور اظہار یک جہتی کا عزم، ایل او سی کے دورے کا اعلان

    واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار شہزاد رائے نے بھی ٹویٹر پر کشمیر آور منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی 2500 طالبات کے ساتھ کشمیر آور منائیں گے اور بہت جلد ایل او سی کا دورہ بھی کریں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل جمعہ کے روز پورے ملک میں کشمیر آور منانے کا اعلان کیا ہے، کشمیر آور کل 12 بجے سے شروع ہوکر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا جس کے دوران پاکستان اور کشمیر کا قومی ترابہ بجایا جائے گا۔

  • قربانی کے لیے بکرا تو مل گیا مگر قصائی نہیں ملا، گلوکارہ رابی پیرزادہ

    قربانی کے لیے بکرا تو مل گیا مگر قصائی نہیں ملا، گلوکارہ رابی پیرزادہ

    لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ قربانی کے لیے بکرا تو مل گیا مگر قصائی نہیں ملا، ایسا لگتا ہے کہ اصل اسٹار تو قصائی بن گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح ملکی شوبز حلقوں میں عید الاضحیٰ انتہائی جوش اور جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی قربانی کے لیے بکرا تو لے آئیں ہیں لیکن انہیں قصائی نہیں مل سکا۔

    قربانی کے لیے قصائی نہ ملنے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے اصل اسٹار تو قصائی ہیں، لڑکیوں کو بھی یہ کام سیکھ لینا چاہئے۔

    گلوکارہ کا کہنا تھا کہ چلیں آج نہیں کل قربانی ہوجائے گی، بکرے کی اور خدمت کا موقع مل گیا ہے۔

    معروف اداکارہ ریشم نے ہر سال کی طرح بیل اور بکروں کی قربانی کی، اداکارہ نے قربانی کی جانوروں کی کھالیں سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ عید کے بعد وہ ڈیم فنڈ میں رقم بھی جمع کروانا چاہتی ہیں۔

    اداکارہ ریشم کے ہاں قربانی کے وقت ان کے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب موجود تھے مگر ریشم خوشی کے ان لمحات میں بھی مستحق افراد کو نہ بھولیں اور ان میں گوشت تقسیم کیا۔