Tag: رات 12 کے بعد

  • رات 12 کے بعد کوئی نظر آیا تو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! ایس ایچ او کا دبنگ اعلان

    رات 12 کے بعد کوئی نظر آیا تو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !! ایس ایچ او کا دبنگ اعلان

    چینیوٹ : تھانیدار نے راتوں کو بلاوجہ گھروں سے نکلنے والے نوجوانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگر مجھے رات کو آوارہ گردی کرتے ہوئے کوئی نظر آیا تو شکایت نہ کرنا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر چنیوٹ میں مقامی ایس ایچ او نے شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر مشروط پابندی عائد کردی۔

    اس حوالے سے ایس ایچ او سٹی اظہر عباس نے شہر بھر کی گلی کوچوں میں لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کیا کہ آدھی رات کو بغیر وجہ گھر سے نکلنا شریف لوگوں کا کام نہیں، شہری بغیر کسی ٹھوس وجہ کے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج سے رات 12 بجے کے بعد اگر کوئی شخص کسی چوک چوراہے پر بیٹھا پایا گیا تو مجھ سے شکایت نہ کرنا اور اگر کوئی پولیس اہلکار زیادتی کرتا ہے تو اس کیخلاف بھی میں خود کارروائی کروں گا۔

    ایس ایچ او اظہر عباس نے اپنے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اس بات کو یقینی بنائیں گے۔

  • الیکشن کا دن گزر گیا! رات 12 کے بعد بھی موبائل فون سروس بحال نہ ہوسکی

    الیکشن کا دن گزر گیا! رات 12 کے بعد بھی موبائل فون سروس بحال نہ ہوسکی

    الیکشن کے پیش نظر 8 فروری کو موبائل فون سروس بند کردی گئی تھی، تاہم انتخابی دن گزرنے کے باوجود سیلولر سروس بحال نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے اعلان کے باوجود ملک بھر میں موبائل سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہے۔ وزارت داخلہ نے 8 بجے اعلان کیا تھا کہ موبائل سروس بحال کی جارہی ہے۔

    ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، امن وامان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی، جبکہ ریڈزون کو سیل کردیا گیا، الیکشن کمیشن مرکزی سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی بھی سخت کی گئی تھی۔

    پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ، الیکشن کمیشن کی حدود میں غیر متعلقہ افرادکے داخلے پر پابندی عائد تھی۔ الیکشن کمیشن میں داخلے کیلئے متعلقہ افراد کیلئے خصوصی پاسز جاری کئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور بارہویں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری 2024 کو منعقد ہوئی جس کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔