Tag: راجا بشارت

  • جس نے قومی خزانے کونقصان پہنچایا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، راجا بشارت

    جس نے قومی خزانے کونقصان پہنچایا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، راجا بشارت

    لاہور: پنجاب کے وزیرِ قانون راجا بشارت کا کہنا ہے کہ جس نے بھی قومی خزانہ لوٹا تھا ان کو لیگل نوٹس بھجوا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ صوبے کے خزانے کو جس بے دردی سے لوٹا تھا اب اجازت نہیں دی جائے گی، مالی بے ضابطگیوں پرقائم کمیشن میں اپوزیشن بھی شامل ہے۔

    راجا بشارت نے کہا کہ جس نے بھی قومی خزانہ لوٹا تھا ان کو لیگل نوٹس بھجوا رہے ہیں، نوٹس دینے کے لیے بھی قانونی ضابطے پورے کریں گے۔

    پنجاب کے وزیرِ قانون نے کہا کہ آصف زرداری عام آدمی کی نہیں اپنی بات کرے، عام آدمی نے پیسے نہیں لوٹے۔

    کوئی سوچے بھی نہ عوام کے پیسے پر عیاشی کرےگا، وزیراعظم عمران خان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں کہا تھا کسی بھی جگہ کرپشن برداشت نہیں کروں گا، سب کوواضح کردیں ، کوئی سوچے بھی نہ عوام کے پیسے پرعیاشی کرے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا گزشتہ دورمیں دونوں ہاتھوں سے خزانہ لوٹا گیا نتائج آج بھگت رہے ہیں، انشااللہ پاکستان بہترسمت میں ہے، جلد اثرات سامنے آئیں گے۔

  • وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا حمزہ شہباز کی پی اے سی چیئرمین شپ پر تحفظات کا اظہار

    وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا حمزہ شہباز کی پی اے سی چیئرمین شپ پر تحفظات کا اظہار

    لاہور: پنجاب کے وزیرِ قانون راجا بشارت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب کے وزیر قانون راجا بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’حمزہ شہباز کی پی اے سی چیئرمین شپ پر تحفظات ہیں۔‘

    وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز پر مختلف مقدمات چل رہے ہیں، پی اے سی کے سلسلے میں اپوزیشن سے مذاکرات بھی چل رہے ہیں، تاہم مونس الہیٰ ن لیگ سے ملاقاتوں کی تردید کر چکے ہیں۔

    راجا بشارت نے کہا کہ پرویز الہیٰ نے بھی پی ٹی آئی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، حمزہ شہباز پر مقدمات ہیں، پی اے سی چیئرمین شپ کیسے دی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  میں نے جو بھی کیا پاکستان اور ٹیکس قوانین کے مطابق کیا: حمزہ شہباز

    انھوں نے پنجاب میں بیوروکریسی میں تبادلوں کے سوال پر کہا کہ آئی جی پنجاب اور بیورو کریسی میں تبادلوں کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہے، بیورو کریسی پاکستان کی ہے کسی جماعت کی نہیں، اس کی وفاداری ریاست کے ساتھ ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ آج آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ’2005 سے 2008 تک مجھے ٹی ٹی کے ذریعے پیسا آیا ہے، اس دور میں میں عوامی نمائندہ نہیں تھا، پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا تو کس بات کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی۔‘

    انھوں نے کہا ’ایک طرف فواد چوہدری اور شہزاد اکبر 85 ارب کی بات کرتے ہیں، وزارت داخلہ نے 33 ارب کی کرپشن کا الزام لگایا، جب کہ نیب نے مجھ سے صرف 18 کروڑ کا سوال کیا ہے۔‘