Tag: راجا پرویز اشرف

  • سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

    سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف کے زیراستعمال گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق راجا پرویز اشرف کے زیر استعمال سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کو حادثہ اسلام آباد کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔

    گاڑی کی ٹکر لگنے سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوا جس کی شناخت ذیشان عباسی کے نام سے ہوئی، متوفی روالپنڈی پولیس میں تعینات تھا۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی، حراست میں لیا جانے والا ملزم سابق وزیراعظم کا ڈرائیور بتایا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 7ملزمان پر فرد جرم عائد

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثےکے وقت راجا پرویز اشرف موجود نہیں تھے، گاڑی کو تھانے منتقل کردیا گیا، ورثاء کے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ راجا پرویز اشرف نے 2012 میں وزراعظمیٰ کا قلمدان سنبھالا تھا، اس سے قبل پی پی رہنما آصف علی زرداری کی کابینہ میں 2008 سے 2011 تک وفاقی وزیر پانی و بجلی کے عہدے پر امور سرانجام دے چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر رینٹل پاؤر میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی گئیں تھیں تاہم اس دوران انہیں عدالت میں بھی طلب کیا تھا، آپ بطور وزیر اعظم کئی بار عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

    رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 سے ٹکٹ دیا تھا۔

  • حالیہ ڈرون حملہ حدود کی خلاف ورزی اور تقدس کی پامالی ہے، راجا پرویز اشرف

    حالیہ ڈرون حملہ حدود کی خلاف ورزی اور تقدس کی پامالی ہے، راجا پرویز اشرف

    کراچی: سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاناما کے معاملے میں پیپلزپارٹی اگرمفاہمت کرے گی یا منافقت وہ کسی سے چھپ کرنہیں کرے گی سب کے سامنے ہوگا، پاناما کے معاملے متحدہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ نواز شریف استعفیٰ دیں۔

    کراچی میں کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ حالیہ ڈرون حملہ حدود کی خلاف ورزی اور تقدس کی پامالی ہے حکومت کو اس حوالے سے سخت موقف اختیارکرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو پاناما کے معاملے میں اپنی پوزیشن عوام کے سامنے واضح کرنا ہوگی،دبئی میں اہم سیاسی لیڈران موجود ہیں تاہم ملاقات کے حوالے سے کوئی امکان نہیں، انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حولے سے حکومت کو فیصلہ کرنا ہے مگر یہ قبل از وقت بات ہے ، ابھی آرمی چیف نے ملازمت میں توسیع نہیں مانگی ہے ،پاکستان کو دہشت گردی کاسامنا ہے اسے روکنا ہے۔

    راجا پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ صارف کے حقوق کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیل بنایا جائے ،صارف کے نمائندی تنظیم مصنوعات میں شامل اجزاء کی سائڈ افکیٹ پر بھری ریسرچ کریں، اورکنزیومر کورٹس کا بھی کام جلد مکمل کیا جائے ۔

  • عمران خان نے غدار اور لوٹے پی ٹی آئی میں جمع کرلئے، راجہ پرویز اشرف

    عمران خان نے غدار اور لوٹے پی ٹی آئی میں جمع کرلئے، راجہ پرویز اشرف

    میر پور آزاد کشمیر : پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نےکہاہے کہ عمران خان کا دل بڑا ہے جو سارے جہاں کے لوٹےاور بھگوڑوں کوپارٹی میں شامل کرلیا۔

    ان خیالات کا اظہار پی پی رہنماؤں نے میر پور آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا ۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پر شدید تنقیدکی، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کھڑے ہوکر کشمیر کی بات نہ کرنا غداری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سارے ملک کے غدار اور لوٹے اپنی پارٹی میں جمع کرلئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کی بات کرنے والے اب مذاکرات کے منکر ہیں۔

    پارٹی رہنماؤں کاکہنا تھاکہ اقوام متحدہ کو اپنی ساکھ بچانے کیلئے کشمیر کی قراردادوں پر عملدرآمد کروانا ہوگا۔