Tag: راجرز کپ ٹینس

  • راجرز کپ ٹینس: فرانس کے جولفریڈ سونگا نے ٹائٹل جیت لیا

    راجرز کپ ٹینس: فرانس کے جولفریڈ سونگا نے ٹائٹل جیت لیا

    فرانس کے جوولفریڈ سونگا نے ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

    ٹورنٹو میں کھیلے جانے والے ٹائٹل معرکے میں سونگا نے فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کیا، سونگا کی تیز سروس کا سوئس کھلاڑی کے پاس کوئی توڑ نہ تھا،فرانسیسی کھلاڑی نے پہلا سیٹ سات پانچ سے جیت کر برتری حاصل کی۔

    دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، فیڈرر کو میچ میں واپسی کے لئے ٹائی بریک پر کامیابی حاصل کرنا تھی لیکن سونگا نے کوئی غلطی کئے بغیر میچ سات چھ سے جیت کر اپنے نام کرلیا، یہ سونگا کے کیرئیر کا گیارواں اور رواں سیزن کا پہلا ٹائٹل ہے، ادھر ویمنز سنگلز کا ٹائٹل پولینڈ کے اگنیسکا رڈوانسکا نے جیت لیا، فائنل میں پولینڈ کی کھلاڑی نے امریکہ کی وینس ولیمز کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا،رڈوانسکا کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ دو رہا۔

  • راجرز کپ ٹینس:راجر فیڈرر اور میلاس راؤنچ کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    راجرز کپ ٹینس:راجر فیڈرر اور میلاس راؤنچ کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    ٹورنٹو : سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور کینیڈا کے میلاس راؤنچ نے راجرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ٹورنٹو میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے کروشیا کے مارن سلچ کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔ سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ سات اور چھ چار رہا۔

    ایک اور میچ میں کینیڈا کے میلاس راؤنچ نے فرانس کے جولین بیناٹو کے خلاف کامیابی حاصل کی، راؤنچ نے چھ تین، چار چھ اور چھ چار سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔

    ادھر جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو اسپین کے فیلیسیانو لوپیز نے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، اسپینش کھلاڑی نے برڈچ کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد تین چھ، چھ تین اور چار چھ سے مات دیتے ہوئے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

  • راجرز کپ ٹینس:اعصام اور بھوپننا کی جوڑی دوسرے راؤنڈ میں ناکام

    راجرز کپ ٹینس:اعصام اور بھوپننا کی جوڑی دوسرے راؤنڈ میں ناکام

    ٹورنٹو : پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا کی جوڑی کو راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ٹورنٹو میں جاری ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں فرانس کے جولین بیناٹو اور راجر ویسلن کی جوڑی نے اعصام الحق اور روہن بھوپننا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

    پہلے سیٹ میں پاک بھارت جوڑی نے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ سات پانچ سے ناکام ہوگئے، دوسرے سیٹ میں بھی حریف جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کیا اور چھ چار سے میچ جیت لیا۔