Tag: راجرفیڈرر

  • ٹینس اسٹار راجرفیڈرر نے رافیل نڈال کو شکست دے دی

    ٹینس اسٹار راجرفیڈرر نے رافیل نڈال کو شکست دے دی

    لندن: سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں روایتی حریف رافیل نڈال کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں راجر فیڈرر نے روایتی حریف رافیل نڈال کو شکست دے کر فائنل میں جگی بنالی۔

    گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور پہلا سیٹ راجر فیڈرر نے ٹائی بریک پر6-7 سے اپنے نام کیا۔دوسرے سیٹ میں رافیل نڈال نے شاندار واپسی کی اور سیٹ 1-6 سے جیت کر مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا

    راجر فیڈرر نے تیسرا سیٹ 3-6 سے جیت کر ایک مرتبہ پھر میچ میں برتری حاصل کی۔ رافیل نڈال دوبارہ مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب رہے لیکن سوئس اسٹار نے 4-6 سے جیت کر سیمی فائنل اپنے نام کرلیا۔

    واضح رہے کہ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر 12ویں مرتبہ ومبلڈن اوپن کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جہاں ان کا مقابلہ 15 مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپیئن بننے والے کھلاری نوواک جوکووچ سے ہوگا۔

  • راجرفیڈررنے چھٹی بار آسٹریلین اوپن ٹینس مینزسنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

    راجرفیڈررنے چھٹی بار آسٹریلین اوپن ٹینس مینزسنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

    میلبورن : سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا، یہ فیڈرر کے کیرئیر کا بیسواں گرینڈ سلم ہے، آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کا تاج چھٹی بار بھی راجر فیڈرر کے نام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں مارن سلچ کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنےنام کیا آسٹریلین اوپن فیڈرر کے کیرئیر کا20واں گرینڈ سلم ہے.

    اس طرح چھتیس سالہ راجر فیڈرر دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے، مردوں کے سنگلز فائنل میں دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر اور مارن سلچ میں اعصاب شکن کی جنگ ہوئی۔

    راجر فیڈرر نے تجربے، پھرتی اور تیزی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ میچ کے آغاز سے مارن سلچ تھکے تھکے سے نظر آئے۔ پہلے چار میں سے دو سیٹ فیڈرر اور دو مارن سلچ کے نام رہے.

    فیصلہ کن سیٹ میں اعصاب کا مقابلہ تھا۔ فیڈرر نے تجربے کا فائدہ اٹھایا اور سیٹ چھ ایک سے جیت کر حریف کو آؤٹ کلاس کردیا۔ فیڈرر نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر کیرئیر کا 20واں گرینڈ سلم اپنے نام کیا۔

    یاد رہے کہ مارگریٹ کورٹ، سرینا ولیمز اوراسٹیفی گراف نے بیس بیس گرینڈ سلام ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔

  • راجرزکپ ٹینس: رافیل نڈال کوشکست، راجرفیڈررکی پیش قدمی جاری

    راجرزکپ ٹینس: رافیل نڈال کوشکست، راجرفیڈررکی پیش قدمی جاری

    انٹاریو : سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، نڈال کو کینیڈا کے غیر معروف کھلاڑی ڈینس شپوالوف نے ہرا دیا، سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کی میچ جیت کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں بائیں ہاتھ کے نمبر ون کھلاڑی رافیل نڈال کو میزبان ملک کے کھلاڑی ڈینس شپوالوف نے آؤٹ کلاس کردیا۔

    نڈال نے پہلا سیٹ تو باآسانی چھ تین سے جیت لیا لیکن پھر ان کی مشکلات بڑھ گئیں۔ کینیڈین کھلاڑی نے دوسرے سیٹ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں نڈال ٹائی بریک پر میچ نہ بچاسکے، اٹھارہ سالہ کینیڈین کھلاڑی نے رافیل نڈال کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

    دوسری جانب ایک اور میچ میں اسٹار کھلاڑی سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے اسپین کے ڈیوڈ فیررر کو تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد شکست دیتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

  • راجرفیڈررنے ڈیوس کپ ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    راجرفیڈررنے ڈیوس کپ ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    للی: سوئٹزرلینڈ نے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے فائنل میں فرانس کو ایک کے مقابلے تین کے اسکور سے شکست دیکر ڈیوس کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔فرانس کے شہر للی میں کھیلے گئے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔

    ریورس سنگلز میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے رچرڈ گیسکٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فیڈرر کی جیت کا اسکور چھ چار، چھ دو اور چھ دو رہا۔

    سوئٹزرلینڈ نے بیسٹ آف فایو فائنل میں فرانس کو ایک کے مقابلے تین کے اسکور سے شکست دیکر ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ راجر فیڈرر نے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے سر پر سجایا۔

  • ورلڈ ٹورفائنلزٹینس: راجرفیڈررسیمی فائنل میں پہنچ گئے

    ورلڈ ٹورفائنلزٹینس: راجرفیڈررسیمی فائنل میں پہنچ گئے

    لندن: عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    لندن کے اوٹوارینا میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ہوم فیورٹ اینڈی مرے کا بوریا بستر گول کردیا۔ فیڈرر نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا۔

    مرے کو سات سال بعد اتنی بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سوئس کھلاڑی نے اکیاون منٹ میں مرے کو چھ صفر اور چھ ایک سے زیر کیا۔ گروپ بی کے دوسرے میچ میں جاپان کے کی نیشکوری نے اسپین کے ڈیوڈ فیررر کو تین سیٹ کے مقانبلے میں شکست دے دی۔

    اسپینش کھلاڑی پہلا سیٹ جیتنے کے بعد ہمت ہارگئے۔ نیشکوری نے آخری دو سیٹس باآسانی جیت کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ جاپانی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چار چھ، چھ چار اور چھ ایک رہا۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس :راجرفیڈرر،نڈٖال اوراینڈی مرے کوارٹرفائنل میں

    آسٹریلین اوپن ٹینس :راجرفیڈرر،نڈٖال اوراینڈی مرے کوارٹرفائنل میں

    آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ راجرفیڈرر، راجرفیڈرر اور اینڈے مرے ویمنز عالمی نمبر دو وکٹوریا آزینکا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

    ملیبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی عمدہ کارکدگی کا سلسلہ جاری ہے، نڈال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں چین کے کیئی نیشی کوری کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

    برطانیہ کے اینڈے مرے نے فرانس کے اسٹیفنی روبرٹ کو سخت مقابلے کے بعد تین کے مقابلے ایک سیٹ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے کوالیفائی کیا۔ سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے پری کوارٹرفائنل میں فرانس جو ولفرڈ سونگا کو باآسانی چھ تین، سات پانچ اور چھ چار سے ہرا آخری آٹھ کھلاڑیوں میں پائی۔

    کوارٹر فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ ایونٹ فیورٹ اینڈے مرے سے ہوگا۔ ویمنز مقابلوں میں دفاعی چیمپیئن وکٹوریا آززینکا بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی جہاں ان کا مقابلہ پولینڈ کی ایگنسکا رڈوانسکا سے ہوگا۔