Tag: راجر فیڈر

  • ارباز خان نے راجر فیڈر کا روپ کیوں دھار لیا؟

    ارباز خان نے راجر فیڈر کا روپ کیوں دھار لیا؟

    اداکار ارباز خان کی ایک ٹوئٹ سے سب حیران رہ گئے، جس میں انہوں نے خود ٹینس کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی۔

    بھارتی اداکار  ارباز خان ویڈیو میں انہوں نے خود کو لیجنڈ ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر بتایا۔

    انہوں نے ایک اشتہار ٹوئٹ کیا جس میں وہ "ٹینس لیجنڈ راجر فیڈر” کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں ٹینس لیجنڈ ہوں، اور میں دنیا میں ایک بہترین ٹینس اسٹار  بنا ہوں ۔

    ارباز خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی ٹوئٹ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے، مداحوں کا  اس پر مزاحیہ اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے کیونکہ یہ جنگل کی آگ کی طرح پھیلتا جا رہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارباز خان ٹینس ریکیٹ کے ساتھ کرکٹ کے شاٹس کھیل رہے ہیں  جس کی وجہ سے اشتہار مضحکہ خیز زیادہ لگ رہا ہے۔

    خیال رہے کہ راجر فیڈرر نے 20 مرتبہ گرینڈ سلیم کے ٹائٹل جیتے جس میں  8 دفعہ ویمبلیڈن، 6 دفعہ آسٹریلین اوپن، 5 بار یو ایس اوپن شامل ہے۔ راجر فیڈر 1 مرتبہ فرینچ اوپن بھی جیت چکے ہیں۔

    انہوں نے مجموعی طور پر 103 اے ٹی پی ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ وہ پانچ سال ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹاپ سیڈید پلیئرز نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

    آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ٹاپ سیڈید پلیئرز نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی

    آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں راجر فیڈر، رافیل نڈال، ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپیئن وکٹوریا آزارینکا اور ماریہ شراپوا نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔

    میلبورن میں کھیلے جارہے سال کے پہلے گریم سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن کے مینز سنگلز میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پہلے راؤنڈ میچ میں آسٹریلین کھلاڑی جیمز ڈک ورتھ کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی ۔

    تین سیٹس تک جاری مقابلے میں فیڈرر نے چھ چار، چھ چار اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔ ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کیخلاف آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک انجری کے باعث دوسرے سیٹ میں ہمت ہار گئے۔ نڈال کو پہلے سیٹ میں چھ چار سے کامیابی ملی اور باآسانی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

    ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپیئن بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا نے سوئیڈش حریف جوہانا لارسن کو دلچسپ مقابلے کے بعد سات چھ اور چھ دو سے شکست دی، روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے بیتانی میٹک سینڈز کو چھ تین او چھ چار سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔