Tag: راجستھان

  • بھولا بھالا شوہر پسند نہیں، بیوی نے میاں کو بھیانک طریقے سے قتل کر دیا

    بھولا بھالا شوہر پسند نہیں، بیوی نے میاں کو بھیانک طریقے سے قتل کر دیا

    راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان کے ایک علاقے میں بیوی نے سیدھے سادے، بھولے بھالے شوہر کو بھیانک طریقے سے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع چتوڑ گڑھ کے وجے پور تھانہ علاقے میں ایک عورت نے اس بنا پر شوہر کو قتل کر دیا کہ بھولا بھالا میاں اسے پسند نہیں تھا۔

    پولیس نے خاتون کو شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، ابتدائی تحقیق ہی میں یہ بات سامنے آئی کہ بیوی سیدھے سادے شوہر کو پسند نہیں کرتی تھی۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق 20 جنوری کو وجے پور گرام کے باہر سڑک کے کنارے ویران جگہ پر ایک نوجوان کی لاش ملی تھی، جس کا قتل اسی جگہ پر ہوا تھا، بعد ازاں مقتول کی پہچان علاقے کے گاؤں مائرہ کے رہنے والے رتن لال بھیل کے طور پر ہوئی۔

    قتل کے معاملے میں جانچ کی گئی تو معلوم ہوا کہ مقتول بے حد سیدھا سادا اور بھولا بھالا انسان تھا جسے اس کی بیوی جو نابالغ ہے، پسند نہیں کرتی تھی، اور ناپسندیدگی کی وجہ سے وہ پہلے اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی، تاہم نابالغ لڑکی کو اس کے والدین پھر سسرال چھوڑ آئے تھے۔

    پولیس کی پوچھ گچھ کے آگے مقتول شوہر کی بیوی زیادہ نہ ٹک سکی اور سچ اگل دیا، اس نے بتایا کہ اس نے رتن سے چھٹکارا پانے کے لیے اس کو آدھی رات کو گھر سے باہر لے گئی اور ویران مقام پر اس کے ہاتھ پیر باندھنے کے بعد اس کے سر پر بھاری پتھر مارا۔

    ملزمہ نے مزید بتایا کہ وہ اپنے ساتھ پتھر کی ٹانکی بھی لے گئی تھی اور اس نے شوہر کے سر پر اس کے بھی وار کیے، تاکہ وہ زندہ نہ بچ سکے، اور قتل کے بعد گھر آ کر سوگئی۔

    پولیس نے ملزمہ کو بچوں اور نابالغ قانون کی دفعات کے تحت گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا۔

  • بھارت: موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ (ویڈیو دیکھیں)

    بھارت: موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ (ویڈیو دیکھیں)

    راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان میں دو خوش قسمت موٹر سائیکل سوار ایک لاری کے نیچے آ کر دبنے سے بال بال بچ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ راجستھان کے نیشنل ہائی وے پر پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل پر سوار افراد نے خود کو الٹتی ہوئی لاری کی زد میں آنے سے بال بال بچا لیا۔

    ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لاری نہایت غلط انداز میں ہائی وے پر رواں دواں ہے، ڈرائیور سڑک پر لاری کو کبھی دائیں جانب کر رہا ہے تو کبھی بائیں جانب، اور پھر کچھ ہی دیر بعد اس غلط ڈرائیونگ کا نہایت خوف ناک نتیجہ برآمد ہوا۔

    گزشتہ روز 62 نیشنل ہائی وے پر ہونے والا یہ حادثہ لاری ڈرائیور کے نشے میں ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ویڈیو کلپ کے آغاز ہی سے دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور لاری کو سڑک پر لینوں کے درمیان مسلسل گھما رہا ہے، اس دوران سامنے سے آنے والی گاڑیوں کو شدید پریشانی لاحق ہوتی رہی۔

    ایک موقع پر لاری جب پل پر پہنچی تو تب بھی ڈرائیور اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، ایسا لگتا ہے کہ وہ سامنے سے آنے والی ٹریفک سے غافل ہو گیا تھا، حالاں کہ اسے پل کا اوپری کنارا نظر نہیں آ رہا تھا لیکن اس کے باوجود وہ لاری کو لہراتے ہوئے ڈرائیو کرتا رہا، یہاں تک ٹریفک بڑھ گئی، اور ایک موٹر سائیکل اور کار اس سے بال بال بچے۔

    اچانک، جب وہ غلط لین میں لاری ڈرائیور کر رہا تھا، اس نے اپنے لین کی طرف گاڑی موڑ لی، لیکن اس نے یہ اتنی جلدی میں کیا کہ لاری الٹ گئی، اور پل کے کنارے سے بری طرح ٹکرا گئی، عین اسی وقت ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد الٹتی ہوئی لاری کے نیچے سے تیزی سے نکلے اور خوف ناک موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئے۔

    اطلاعات کے مطابق لاری کا ڈرائیور نشے میں تھا اور حادثے میں اسے شدید چوٹیں آئیں، حادثے کے بعد اسے راہگیروں نے اٹھا کر اسپتال پہنچایا۔

  • مٹی کھسکنے سے نوجوانوں کی موت، عجیب واقعہ

    مٹی کھسکنے سے نوجوانوں کی موت، عجیب واقعہ

    راجستھان:بھارتی ریاست راجستھان میں دو نوجوان غیر قانونی طریقے سے کان کنی کر رہے تھے،لیکن اچانک مٹی کے کھسکنے سے دونوں مٹی میں دب کر ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے کشن گنج میں غیر قانونی طریقے سے ریت اور مٹی کھودنے والے دو نوجوانوں کی مٹی میں دبنے سے موت واقع ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے 20 سالہ سریش اور 18 سالہ رام جی لالا کا تعلق دولت پور سے ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ زمین میں 7 فٹ تک مٹی اور اس کے بعد ریت نکلتی ہے ایسے میں لوگ ریت کو نکالنے کے لیے پہلے مٹی کو ہٹاتے ہیں، جس کی وجہ سے سرنگ نما ایک جگہ بن جاتی ہے،سریش اور رام جی لالا نے ایسے ہی مٹی کھودنا شروع کی تھی، کھدائی کے دوران ایک شخص باہر بیٹھا تھا اور ایک کھدائی کر رہا تھا، اس دران اچانک مٹی کھسکنے سے دونوں مٹی میں دب گئے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور اس یہ پتہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ دونوں کسی دیگر ٹریکٹر ڈرائیور کے ساتھ مزدوری کرنے گئے تھے یا خود ہی مٹی اور ریٹ کی غیرقانونی کان کنی کر رہے تھے۔

  • بھارت، حادثے میں ہلاک ہونے والے فقیر کے جھونپڑے سے دس لاکھ روپے برآمد

    بھارت، حادثے میں ہلاک ہونے والے فقیر کے جھونپڑے سے دس لاکھ روپے برآمد

    ممبئی: بھارتی ریاست راجستھان میں حادثے میں ہلاک ہونے والے فقیر کے گھر سے 10 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے فقیر برجو چندرا آزاد ہلاک ہوئے، پولیس نے جب ان کے جھونپڑے کی تلاشی لی تو گھر سے 8 لاکھ 77 ہزار فکسڈ ڈپازٹ کے سرٹیفکیٹس اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب سکے برآمد ہوئے۔

    بھارتی پولیس کے مطابق 83 سالہ برجو چندرا آزاد گووندی علاقے میں اسٹیشن پر پٹری عبور کررہے تھے کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ برجو چندرا کا کمرہ پرانے اخبارات سے بھرا ہوا تھا جب کمرے کی تلاشی لی گئی تو ایک تھیلے سے سکے برآمد ہوئے۔

    برجو چندرا کی حادثے میں ہلاکت کے بعد جب پولیس ان کے اہل خانہ کی تلاش کے لیے گھر پہنچی تو گھر کے ایک کمرے سے ڈیڑھ لاکھ کے قریب سکے اور 8 لاکھ 77 ہزار فکسڈ ڈپازٹ سرٹیفکیٹ برآمد ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے جھونپڑے سے شناختی کارڈ، پین کارڈ اور آدھار کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے برجو چندرا آزاد کے اہل خانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • بھارت، ہندو انتہا پسندوں کا کشمیری طالب علم پر بہیمانہ تشدد

    بھارت، ہندو انتہا پسندوں کا کشمیری طالب علم پر بہیمانہ تشدد

    راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان میں کشمیری طالب علم کو ہندو انتہا پسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں ہندو انتہا پسندوں نے کشمیری طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے خاتون کا لباس پہنا کر سرعام مارکیٹ میں گھمایا گیا۔

    کشمیری طالب علم میر فیض کی عمر 23 برس ہے اور وہ کشمیر کے شہر بارہ مولا سے تعلق رکھتے ہیں، میر فیض نیمرانا میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

    فیض کے بھائی فیضل جو نئی دہلی میں نجی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں کا کہنا تھا کہ مجھے واقعے کے بارے میں بدھ کی رات کو اطلاع دی گئی، شرپسند عناصر کون تھے اس سے فیض واقف نہیں تھے۔

    رپورٹ کے مطابق فیض 4 ستمبر کو کالج کیمپس کے باہر اے ٹی ایم مشین کے کچھ پیسے نکالنے کے لیے گئے تھے تو ہندو انتہا پسند انہیں دوسری جگہ لے گئے اور انہیں خاتون کے لباس پہنا کر سرعام بازار میں گھماتے رہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں ہندو انتہا پسند بے قابو، خاتون سمیت 3 مسلمانوں پر بدترین تشدد

    فیض کے بھائی کے مطابق 20 کے قریب نامعلوم ہندو انتہا پسندوں نے بھائی کے ساتھ یہ سلوک کیا، بھائی نے انہیں خاتون کا لباس پہننے سے انکار کیا تو انہوں نے تشدد کیا اور کہا کہ پہنوں ورنہ جان سے مار دیں گے۔

    فیضل کے مطابق میرا بھائی شدید زخمی ہوگیا تھا لیکن اس کا طبی معائنہ بھی نہیں کیا گیا، فیض نے مجھے بتایا کہ جب پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی تھی تو وہ اپنے بائیں کان سے سن بھی نہیں سکتا تھا۔

    فیض کے بھائی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہم سے دو بار تفتیش کی اور موبائل فون بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ پولیس ہمارے ساتھ مجرمانہ سلوک کیوں کررہی ہے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ 20 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا لیکن ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

  • گائے عدالت میں پیش، مالک کی پہچان کے لیے شناخت پریڈ

    گائے عدالت میں پیش، مالک کی پہچان کے لیے شناخت پریڈ

    نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان کی عدالت میں ملکیت کیس میں گائیں کو ہی عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ مالک پہچاننے کے لیے اس کی شناخت پریڈ بھی کرائی گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے علاقے جودھ پور کی مقامی عدالت میں گائے کی ملکیت کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔دلچسپ منظر اُس وقت دیکھنے میں آیا جب عدالت کے باہر ایک گاڑی رکی جس میں گائے سوار تھی۔ وکیل نے گائے کو نیچے اتارا اور کمرہ عدالت میں لے جا کر کھڑا کردیا۔

    وکیل نے جج کو بتایا کہ ’جودھ پور کے دو شہری اس گائے پر اپنی ملکیت ظاہر کرتے ہیں، دونوں نے ہی مقدمہ درج کرایا‘۔ وکیل نے گائے کو کمرہ عدالت کے باہر چھوڑ کر دونوں فریقین کو سامنے کھڑا کیا اور شناخت کے لیے پریڈ تک کرائی۔

    مزید پڑھیں: بھارت: گائے کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے رپورٹ جاری کردی

    اس موقع پر مجسٹریٹ بھی موجود تھے جنہوں نے فریقین کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایک کر کے گائے کو بلائیں، وہ جس کے بھی پاس آجائے گی عدالت اُسی کے حق میں فیصلہ دے گی، دونوں شہریوں نے گائے کو اپنے پاس بلانے کی کوشش کی مگر وہ اپنی جگہ پر کھڑی رہی۔

    فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، مقدمے کی اگلی سماعت 15 اپریل کو ہوگی جس میں فیصلہ پڑھ کر سنایا جائے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر گائے کسی کی بھی ملکیت نہ ہوئی تو اسے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سرکاری یا فلاحی ادارے میں جمع کرادیا جائے گا۔

    یہ بھی دیکھیں: گائے نے کتے کے بچوں کو گود لے لیا۔۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بہار کی عدالت میں ریکسیو کی گئی گائے کو پیش کیا گیا تھا، رانچی کورٹ نے گائے کو گاؤشالہ بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔ گاؤ شالہ بھارت کی صوبائی اور مقامی حکومتوں کے ماتحت چلایا جانے والا سرکاری ادارہ ہے جہاں ’گاؤ ماتا‘ کی حفاظت اور اُس کے لیے دیگر اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔

  • بھارت میں گردوغبار کے طوفان ، بارش اور آسمانی بجلی  نے تباہی مچادی، 125 افراد ہلاک

    بھارت میں گردوغبار کے طوفان ، بارش اور آسمانی بجلی نے تباہی مچادی، 125 افراد ہلاک

    نئی دہلی : بھارتی ریاستوں راجستھان اور اتر پردیش میں گرد و غبارکے طوفان، موسلادھار بارش اور آسمانی بجلی نے تباہی مچادی، مرنے والوں کی تعداد ایک سو پچیس ہوگئی جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہیں، طوفان تھمنے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گرد کے طوفان اور تیز بارشوں سے بھارت کی مغربی و شمالی ریاستوں میں تباہی مچ گئی، مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اکھڑ گئے، ٹریلر الٹ گئے، اتر پردیش کے دیگر شہروں اور راجستھان میں بھی طوفان کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

    مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوا، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، گرد وغبار کے باعث کئی شہروں میں خطرناک ٹر یفک حادثات بھی ہوئے۔

    زیادہ تر ہلاکتیں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے ہوئیں۔


    مزید پڑھیں : بھارت میں ریت کا طوفان


    بھارتی ریاست راجستھان اور اتر پردیش میں ہر طرف پھیلی گرد وغبار کے باعث سانس لینا مشکل ہوگیا جبکہ طوفان تھمنے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتھ ناتھ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں جبکہ حکام نے عوام کوبلاضرورت باہرنہ نکلنے اورگھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے گرد و غبارکے طوفان سے راجستھان کے تین اضلاع الور، بھرت پور اور دھول پور زیادہ متاثر ہوئے، الور سب سے زیادہ متاثر ہوا، اس ضلعے میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں :  بھارت میں 13گھنٹے کے دوران بجلی گرنے کے 36 ہزار واقعات


    حکام نے آئندہ دنوں میں مزید ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید طوفانوں کی پیشن گوئی کی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں صرف 13 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار سے زائد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سلمان خان اور شلپا سیٹھی کے خلاف مقدمے کی درخواست مسترد

    سلمان خان اور شلپا سیٹھی کے خلاف مقدمے کی درخواست مسترد

    ممبئی: بھارتی ریاست لدھیانہ کی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ساتھی اداکارہ شلپا سیٹھی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان اور اداکارہ شلپا سیٹھی پر الزام تھا کہ انہوں نے ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی تشہیر کے دوران ہندوؤں کی نچلی ذات ’والمکی‘ کے لیے بھنگی کا لفظ استعمال کیا تھا۔

    راجھستان کی ولمیکی برادری نے دونوں اداکاروں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے لدھیانہ کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ سلمان خان اور شلپا سیٹھی نے ’برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا لہذا دونوں کو بھارتی قوانین کے تحت کڑی سزا دی جائے‘ْ

    لدھیانہ کی عدالت نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ ’اداکاروں کا ارادہ یا مؤقف کسی برادری کی تضحیک نہیں تھا بلکہ انہوں نے اس لفظ کو فلمی کردار کے لیے استعمال کیا جبکہ دونوں نے والمکی برادری سے غیر مشروط معافی بھی مانگی‘۔

    مزید پڑھیں: سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے خلاف مقدمہ درج

    واضح رہے کہ راجستھان کے ضلع چھورو میں بسنے والی والمکی برادری نے گذشتہ برس دسمبر میں سلمان خان کی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی تشہیر کے دوران بالی ووڈ ادکار نے نچلی ذات کے ہندوؤں کو بھنگی کہہ کر تضحیک کا نشانہ بنایا‘۔

    والمکی برادری نے راجھستان کے پولیس اسٹیشن کوٹ ولی میں بالی ووڈ اداکارہ اور سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس میں اشتعال انگیزی کی دفعات شامل کی گئی تھیں، ایف آر کے متن میں لکھا گیا تھا کہ ’اداکاروں نے ایسی بات کی جس کے باعث ہمارے دلوں کو بہت زیادہ ٹھیس پہنچی‘۔

    دوسری جانب شلپا سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے انٹرویو کی وجہ سے جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی اُن سے معذرت کرتی ہوں، کوئی بھی لفظ بولنے کا یہ مقصد نہیں تھا کہ کسی کا دل ٹوٹے کیونکہ میں سب کی عزت کرتی ہوں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارتی ریاست راجستھان میں اسکول بس دریا میں جا گری

    بھارتی ریاست راجستھان میں اسکول بس دریا میں جا گری

    نئی دہلی : بھارتی ریاست راجستھان میں اسکول بس پاکلا دریا میں جا گری تاہم مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام بچوں کو باحفاظت نکال لیا.

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست راجستھان میں پرائیویٹ اسکول کی بس بچوں کو لےکر اسکول آرہی تھی کہ پاکلا دریا پر پل عبور کرتے ہوئےدریا میں جا گری.

    واقعے کے بعد بس میں موجود18 بچے پھنس گئے تاہم مقامی افراد نے بس کا سامنے والا شیشہ توڑ کر بچوں کو باحفاظت باہر نکال لیا.

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اچاریہ ودیا ساگر سیکنڈری اسکول بس کے ڈرائیور نے دریا پر تعمیر ایک چھوٹے پل سے گاڑی کو گزارنے کی کوشش کی.

    پولیس کے مطابق پل کے گرد جنگلے بھی نہیں لگے تھے اور دریا میں سیلابی صورت حال کی وجہ سے پل پر دو فٹ تک پانی موجود تھا جس وجہ سے ڈرائیور کو پل کے ٹریک کا اندازہ نہیں ہو سکا اور بس دریا میں جا گری.

    حادثے کے بعد بس کا سامنے والا حصہ کسی چیز سے جا ٹکرایا جس وجہ سے بس پوری طرح دریا میں نہیں ڈوبی تاہم دیہاتیوں کے خبردار کرنے کے باوجود غفلت برتنے پر بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا.

  • راجستھان : بھارت نے35پاکستانیوں کوحراست میں لے لیا

    راجستھان : بھارت نے35پاکستانیوں کوحراست میں لے لیا

    راجستھان: بھارت نے راجستھان میں خواتین اوربچوں سمیت پینتیس پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا،دفترخارجہ کا کہنا ہے گرفتارپاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔

    نامکمل سفری دستاویزات یا را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے ردعمل پر بھارت نے پینتیس پاکستانیوں کوحراست میں لے لیا، خواتین اوربچوں سمیت گرفتارکئے گئے پاکستانیوں پرنامکمل سفری دستاویزات رکھنے کا الزام ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہریوں کو راجستھان کے علاقے جیسلمیرسے گرفتارکیا گیا،پاکستانیوں کے پاس متھرا اورہری دوارکا ویزا تھا،پولیس حکام کا کہنا ہے گرفتارپاکستانیوں کا تعلق میرپورخاص،عمر کوٹ اورتھرپارکرسے ہے اوروہ موناباؤ کے راستے بھارت گئے تھے۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے بھارت میں گرفتارپاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں،تفصیلات ملنے کے بعد معاملے کو دیکھیں گے۔