Tag: راجن پور

  • پسند کی شادی کرنے والا ایک اور جوڑا  قتل

    پسند کی شادی کرنے والا ایک اور جوڑا قتل

    راجن پور: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا اور ملزم فرار ہوگیا، افضل نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور تھانہ محمد پور کی حدود میں افسوسناک واقعے میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا۔

    پولیس نے بتایا افضل نامی ملزم نے عشہ نامی خاتون اور اس کے شوہر ثقلین کو 30 بور پستول سے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عشہ نے کچھ ماہ قبل افضل کے ساتھ شادی سے انکار کر کے اپنی مرضی سے ثقلین سے نکاح کیا تھا، جس پر افضل نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو نشانہ بنایا۔

    واقعہ راجن پور کے نواحی علاقے محمد پور میں پیش آیا، جہاں افضل نامی ملزم نے مبینہ طور پر گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم خاتون کا قریبی رشتہ دار یا بھائی بتایا جا رہا ہے، تاہم پولیس نے تصدیق کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • خاتون کے سسرالیوں نے اسے 8 لاکھ روپے میں فروخت کردیا

    خاتون کے سسرالیوں نے اسے 8 لاکھ روپے میں فروخت کردیا

    راجن پور: خاتون کے سسرالیوں نے اسے 8 لاکھ روپے کے عوض زبردستی فروخت کردیا، تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سسرالیوں کی جانب سے مذموم حرکت کی اطلاع ملنے پرڈی پی او نے خاتون کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، پولیس نے انکشاف کیا کہ سسرال والوں نے خاتون پر ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر اسے 8 لاکھ روپے میں فروخت کردیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ غیرت کے نام پرخاتون کو فروخت کرنے کیخلاف فوری کارروائی کی گئی اور تھانہ حاجی پور پولیس نے خاتون کو بازیاب کرایا۔

    خاتون کا شوہر روزگار کیلئے ملک سے باہر ہے جبکہ دونوں کی ایک بیٹی ہے، شوہر کی غیر موجودگی میں سسرال والوں نے یہ قبیح فعل انجام دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

  • راجن پور میں زائرین کی بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    راجن پور میں زائرین کی بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

    راجن پور: صوبہ پنجاب کے شہر راجن پور میں ایک بس الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، افسوس ناک حادثے میں بیس افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے علاقے فاضل پور میں انڈس ہائی وے پر زائرین کی ایک بس الٹ گئی، جس کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین کی بس سخی سرور سے جیکب آباد سندھ آ رہی تھی کہ تیز رفتار کے باعث حادثہ پیش آ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی تھی، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

  • راجن پور سے آنے والے سیلابی ریلوں نے روجھان میں پھر تباہی مچا دی

    راجن پور سے آنے والے سیلابی ریلوں نے روجھان میں پھر تباہی مچا دی

    روجھان: پنجاب کے جنوبی علاقوں راجن پور سے آنے والے سیلابی ریلوں نے روجھان میں پھر تباہی مچا دی۔

    تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے جنوبی علاقوں راجن پور سے آنے والے سیلابی ریلوں نے روجھان میں پھر تباہی مچا دی متاثرہ علاقوں سے سیلاب متاثرین نے نقل مکانی شروع کردی۔

    دوسری جانب سیلاب متاثرین نے سیم نالہ مشرف ڈرین مکمل نہ کرنے پر سراپا احتجاج ہے۔

    متاثرین کا کہنا ہے کہ 2022 کی تباہ کاریوں سے سنبھلے نہ تھے کہ سیلاب نے پھر گھیر لیا، سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لیے مستقل حل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں پنجاب کے جنوبی علاقوں راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • راجن پور: مخالفین کی فائرنگ سے باپ سمیت 3 بچے جاں بحق

    راجن پور: مخالفین کی فائرنگ سے باپ سمیت 3 بچے جاں بحق

    راجن پور کے علاقے کوٹلہ عیسن کےقریب مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ سے باپ سمیت 3 بچوں کا قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ذاتی دشمنی کے بنا پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں باپ 2 بیٹے اور 1 بیٹی شامل ہے تاہم ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

    آئی جی پنجاب عثمان انور نے فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی جلدگرفتاری کیلئے ڈی پی او راجن پور اقدامات یقینی بنائیں، ملزمان کو جلدگرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • راجن پور: کچے کے علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ، چیک پوسٹس قائم

    راجن پور: کچے کے علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ، چیک پوسٹس قائم

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر راجن پور کے کچے کے علاقے میں ہونے والے آپریشن میں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کردیا گیا، متعدد ڈاکو فرار اور کئی گرفتار ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے کچے کے علاقے میں جاری آپریشن میں پولیس کو تاریخ ساز کامیابیاں ملی ہیں۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہیڈ منی کے مجرمان بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دہشت گردوں کی کمین گاہیں تباہ کردی گئی ہیں اور ان پر چیک پوسٹس قائم کردی گئی ہیں۔

    ڈی پی او کے مطابق بنگیانی، سکھانی، عمرانی، دلانی اور سادانی گینگ کے خلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس کو بھاری اسلحہ ملا۔

    برآمد کیے گئے اسلحے میں مشین گن، راکٹ لانچرز، جی تھری 2 اور ایس ایم جی 7 شامل ہیں۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اب تک 7 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں، 27 سے زائد زخمی اور 23 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق راجن پو میں کچے کا 23 ہزار ایکڑ رقبہ وا گزار کروا کر جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر دیا گیا، پولیس آپریشن میں ایک پولیس کمانڈو محمد قاسم نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

  • کچہ آپریشن: سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی

    کچہ آپریشن: سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی

    لاہور: کچے میں روپوش بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی۔

    محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) کے مطابق کچے میں آپریشن کرنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے لئے اسلحہ وگولہ بارود فراہم کرنے والا نیٹ ورک توڑدیا گیا ہے اور دو بڑے متحرک کینگز کو اسلحہ سپلائی کرنے والے ملزم عبدالخالق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    حکام سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دو راکٹ لانچر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن جاری

    گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جدید اسلحہ اوربارود کی فراہمی بلوچستان کے علاقے رکنی سے جارہی ہے، اسلحہ وبارود لینےکیلئےدونوں گینگز نے شرپسند رمضان بگٹی اور ستارپتافی کو بھرتی کیا، ستارپتافی کےبھائی جاوید پتافی نے بلوچستان کے اسمگلرخان مسوری سے ڈیل کرائی۔

    سی ٹی ڈی حکام نے انکشاف کیا کہ خان مسوری بگٹی سے راکٹ لانچرزاورپروپیلرزخریدےگئے،اسلحہ وبارود کی رقم ایزی پیسہ اکاؤنٹس سےمنتقل ہوئی، رقم وصولی کے بعد راکٹ لانچرزاور پروپیلرز رکنی سے حاجی پوراورراجن پورتک لائےگئے بعد ازاں انہیں موٹرسائیکل کےذریعےملزمان تک منتقل کیاگیا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے میں آپریشن سے متعلق حالیہ گرفتاری نہایت اہم ہے، اس کی مدد سے اسلحہ وبارود کی سپلائی چین کےدیگرکردارجلد گرفتارکرلیں گے۔

    واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب کے کچے میں آپریشن جاری ہے ، آپریشن کے دوران ابھی تک پولیس نے پچاس سے زائد ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقابلوں میں 6 کے قریب ڈاکوؤں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

  • 33 کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث محکمہ صحت کا سینئر کلرک گرفتار

    33 کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث محکمہ صحت کا سینئر کلرک گرفتار

    لاہور: 33 کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث محکمہ صحت کا سینئر کلرک گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمہ صحت کے ایک سینئر کلرک محمد نواز کو بڑی کرپشن پر راجن پور سے گرفتار کر لیا۔

    محمد نواز نے بطور سینئر کلرک سی ای او ہیلتھ آفس راجن پور میں کرپشن کی، محمد نواز پر الزام ہے کہ انھوں نے ادویات کی خریداری میں لوکل کمپنیوں کا انتخاب کیا اور بھاری کمیشن وصول کی۔

    اینٹی کرپشن کے مطابق 2012 میں طبی آلات کی فرضی خریداری سے بھی محمد نواز نے قومی خزانے کو 5 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ کلرک محمد نواز نے سی ای او ہیلتھ راجن پور کی ملی بھگت سے 50 لاکھ روپے کی کرپشن کی، فرنیچر کی خریداری میں ملزم نے سرکار کو 25 لاکھ روپے کا چونا لگایا۔

  • گٹر میں گرے گدھے کو نکالنے کی کوشش میں 3 افراد جاں بحق

    گٹر میں گرے گدھے کو نکالنے کی کوشش میں 3 افراد جاں بحق

    راجن پور: پنجاب کے شہر راجن پور کے ایک علاقے میں گٹر میں گرے گدھے کو نکالنے کی کوشش میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور میں مزدوروں کا گدھا گٹر میں گر گیا تھا جسے بچانے کی کوشش میں تین افراد کی جانیں چلی گئیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گدھا گٹر میں گرنے کے بعد تینوں مزدور اسے نکالنے کے لیے بغیر دیکھے بھالے گٹر میں کود پڑے تھے، جہاں دم گھٹنے سے تینوں افراد بے ہوش ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مزدوروں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا راجن پور کی ترقی کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا راجن پور کی ترقی کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان

    راجن پور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے شہر راجن پور کی ترقی کے لیے 20 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور میں ایک تقریب سے خطاب میں عثمان بزدار نے علاقے کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی پیکیج عوام کا حق ہے، کوئی احسان نہیں۔

    انھوں نے کہا پس ماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں ہے، راجن پور میں 804 ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں، ان منصوبوں کو تقریباً 20 ارب کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ قائم ہو چکا ہے، اب راجن پور کے لیے بڑا ڈویلپمنٹ پیکیج لے کر آیا ہوں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا تمام تر پراجیکٹس آئندہ 2 برس میں مکمل کرائیں گے، راجن پور کے عوام کے لیے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال نعمت کے مترادف ہے، اس منصوبے کو 8 ارب کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، آج ایک ارب سے زائد کے 7 منصوبوں کا افتتاح کر دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے راجن پور کے لیے یونی ورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا، اور کہا یونیورسٹی کو 100 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، راجن پور میں سیوریج سسٹم کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا، جام پور سے کشمور تک 2 رویہ سڑک کی تعمیر سے خوش حالی آئے گی، اس منصوبے کا اپریل میں آغاز کر دیا جائے گا۔

    عثمان بزدار نے کہا راجن پور میں 10 بنیادی مراکز صحت اور 20 اسکول بنائے جائیں گے، قبائلی علاقے میں واقع ماڑی کو سیاحت کا مرکز بنایا جائے گا۔

    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا جن میں لائیو اسٹاک سروسز ٹریننگ سینٹر فاضل پور کا افتتاح، 34 ویٹرنری کلینکس کے منصوبے کا سنگ بنیاد، سیوریج اور ڈرینج اسکیم کا سنگ بنیاد، کاٹن ریسرچ سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد، تحصیل کمپلیکس روجھان کی تعمیر کا سنگ بنیاد، جنرل بس اسٹینڈ کے منصوبے کا سنگ بنیاد شامل ہیں۔