Tag: راجوڑی

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز حملہ آوروں کے ہاتھوں پسپا ، 5 فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز حملہ آوروں کے ہاتھوں پسپا ، 5 فوجی ہلاک

    راجوڑی : مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی دھماکوں میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، ہلاکتوں کے بعد ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارتی فورسز حملہ آوروں کے ہاتھوں پسپا ہوگئی، راجوڑی میں دھماکوں میں بھارتی فوج کے 5 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

    بھارتی سیکیورٹی فورسزاورحملہ آوروں میں شدید لڑائی ہوئی لیکن حملہ آوروں نے دھماکا خیزمواد کا استعمال کرکے 5بھارتی فوجیوں کوہلاک کردیا۔

    بھارتی فوج کا آپریشن3 مئی کوشروع کیا گیا تھا ، آپریشن میں ہلاکتوں کے بعد ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی مودی میڈیااپنی ہٹ دھرمی، ملامت اورشرمناک پسپائی کو چھپانے کیلئے کوشاں ہیں، مودی میڈیانےایک مرتبہ پھر راجوڑی حملوں کا الزام پاکستان پر تھوپنا شروع کردیا ہے۔

    تاہم بھارتی عوام ان حملوں کومودی سرکارکاایک اورڈرامہ قراردےرہی ہے کیونکہ مودی سرکارکاجی20اجلاس سے پہلے وحشیانہ کارروائیاں کا مسخ چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔

    یاد ہے گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوجی ٹرک پرحملےمیں بیشترفوجی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 2 پراسرار دھماکے

    مقبوضہ کشمیر میں 2 پراسرار دھماکے

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کے کنڈی علاقے میں پے در پے دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیر کر محاصرہ کر لیا ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع راجوری کے کنڈی پولیس تھانے کے آس پاس دو الگ الگ دھماکے ہوئے، جس کے بعد پورے علاقے کو فوج اور پولیس نے محاصرے میں لے لیا ہے۔

    دھماکوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کسی بھی شخص کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

    پولیس اور فوج کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کم شدت والے تھے اور ہفتے کی شام کو ہوئے، پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر مین روڈ اور بازار کو بند کیا۔

    مصروف شہر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا، جب کہ فورسز نے دھماکوں کی وجہ جاننے کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 3 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے راجوڑی میں 3 کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے نوجوان کو ضلع کے علاقے راجوڑی میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ بھارتی فوج نے گارندبل میں سرچ آپریشن کے دوران 1 نوجوان کو بھی حراست میں لیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے اب تک لاک ڈاؤن اور پابندیاں برقرارہیں اور لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے نفاذ کو 151 روز ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستور بند ہیں۔ ناکہ بندی، محاصرے اور کاروبارکی بندش نے کشمیریوں کی معیشت تباہ کردی ہے اور گھروں میں محصورنئی نسل تعلیم سے محروم ہے۔

    سال 2019 میں بھارتی فورسز نے 210 کشمیریوں کو شہید کیا

    کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 249 گھروں کوتباہ کیا جبکہ پیلیٹ گن کے چھروں سے 827 کشمیریوں کی بینائی متاثرہوئی۔

  • کیپٹن سمیت 8 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرنے والے ڈاکٹر کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند

    کیپٹن سمیت 8 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرنے والے ڈاکٹر کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند

    نئی دہلی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے جواب میں پاکستان فوجیوں کی فائرنگ سے 8 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرنے والے ڈاکٹر کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی کے اسپتال کے بھارتی ڈاکٹر راجیو تریپاٹی کا ٹویٹ سامنے آیا تھا کہ 8 بھارتی فوجیوں کی لاشیں اسپتال پہنچائی گئی ہیں۔

    ڈاکٹر نے بتایا کہ ہلاک شدہ فوجیوں میں ایک لاش کیپٹن کی بھی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 32 ہے، جن کا تعلق ملٹری اور پیرا ملٹری سے ہے۔

    ڈاکٹر تریپاٹی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی فوج کے کیپٹن سمیت 8 فوجیوں کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔

    بعد ازاں راجوڑی میں بھارتی فوجیوں کی اسپتال منتقلی سے متعلق ٹویٹ کرنے والے اس ڈاکٹر کا اکاؤنٹ بند ہو گیا ہے، ڈاکٹر راجیو تریپاٹی نے لکھا کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران نے قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  عرصہ درازسےجنوبی کشمیر ہمارےکنٹرول میں نہیں، سابق بھارتی را چیف کے تہلکہ خیز انشافات

    بھارتی ڈاکٹر راجیو ٹریپاٹی کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی فوجی افسران کی دھمکیوں کے بعد اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا پاکستانی جاں بازوں نے مؤثر جواب دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی کیپٹن سمیت 8 فوجی ہلاک ہو گئے تھے، ہلاکتوں کی تصدیق بھارتی ڈاکٹر کے ٹویٹ سے بھی ہو گئی تھی۔