Tag: راجکمار ہیرانی

  • شاہ رخ حقیقت پسند ہیں وہ ’ڈنکی‘ کے بارے میں یہ بات جانتے تھے.. راجکمار ہیرانی

    شاہ رخ حقیقت پسند ہیں وہ ’ڈنکی‘ کے بارے میں یہ بات جانتے تھے.. راجکمار ہیرانی

    ’ڈنکی‘ کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ اچھی طرح جانتے تھے کہ مذکورہ فلم باکس آفس پر ’جوان‘ کی طرح کمائی نہیں کرپائے گی۔

    معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان نے پہلی بار فلم ’ڈنکی‘ کے لیے اشتراک کیا تھا جو کہ کچھ دنوں پہلے سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔ فلم کو شائقین کی جانب سے ویسا زبردست رسپانس نہیں مل سکا جیسا کہ کنگ خان کی سابق فلموں پٹھان اور جوان کو ملا تھا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کو دیے جانے والے تازہ انٹرویو میں راجکمار نے بتایا کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک ذہین آدمی ہیں انھیں اندازہ تھا کہ فلم ڈنکی زیادہ بزنس نہیں کرے گی۔

    تاہم اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران راجکمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے دو ایکشن فلمیں کرنے کے بعد شاہ رخ ڈنکی کی جانب متوجہ تھے۔

    انکا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کی فلم کرنے میں خوش تھے، لیکن شاہ رخ ایک ذہین آدمی ہیں وہ جانتے تھے کہ لوگ ایکشن فلمیں زیادہ پسند کر رہے ہیں کیونکہ آجکل اسی کا ٹرینڈ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈنکی اس سال واحد نان ایکشن فلم ہے جس کی کمائی 400 کروڑ روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔

    فلمساز نے بتایا کہ شاہ رخ نے ان سے کہا تھا کہ ڈنکی باکس آفس پر اس طرح کمائی نہیں کرے گی جس طرح ان کی پچھلی فلموں نے کیا تھا اور وہ اس بارے میں کافی حقیقت پسند تھے۔

    راج نے بتایا کہ شاہ رخ مجھے کہتے رہے کہ جس طرح جوان باکس آفس پر چھائی ہوئی تھی شروع میں ڈنکی سے ایسی امیدن نہ لگائیں۔ میں یہ فلمیں پہلے بھی کرچکا ہوں اس لیے ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 2023 میں چار سال بعد فلموں میں واپسی کی تھی اور ان کی فلم پٹھان اور جوان نے زبردست کامیابی سمیٹتے ہوئے عالمی باکس آفس پر مجموعی طور پر دو ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

  • ’سنجو‘ کے بعد راجکمار ہیرانی رنبیر کے ساتھ کونسی فلم بنانے جارہے ہیں؟

    ’سنجو‘ کے بعد راجکمار ہیرانی رنبیر کے ساتھ کونسی فلم بنانے جارہے ہیں؟

    بالی وڈ کے نوجوان سپر اسٹار رنبیر کپور اور معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی ’سنجو‘ کے بعد ایک بار پھر سے ساتھ فلم بنانے کے لیے تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران راج کمار ہیرانی سے اینیمل کی کامیابی اور رنبیر کپور کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا۔ اس کے جواب میں ڈنکی کے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ پھر سے فلم کرنا پسند کریں گے۔

    ہیرانی نے رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر بہت ہی پیارے انسان ہیں۔ ہم نے سنجو بنانے کے دوران کافی اچھا وقت گزارا۔

    انھوں نے کہا کہ یقینی طور پر اداکار کے ساتھ ایک اور فلم کرنا پسند کروں گا۔ میرے پاس اسکرپٹس ہیں اور ہم اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔

    راجکمار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ کبھی کبھی ایسا آپ ایک خاص اسکرپٹ لکھنا شروع کرتے ہیں لیکن اسے چھوڑ کر پھر دوسری اسکپرٹ میں لگ جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی کی حال ہی ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ نے بھارتی باکس آفس پر 150 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے جبکہ عالمی باکس آفس پر فلم کی کمائی 300 کروڑ کو عبور کرچکی ہے۔

  • شاہ رخ سے متاثر ہوں ساتھ کام کرنے کیلئے 20 سال انتظار کرنا پڑا، راجکمار ہیرانی

    شاہ رخ سے متاثر ہوں ساتھ کام کرنے کیلئے 20 سال انتظار کرنا پڑا، راجکمار ہیرانی

    فلمساز راجکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان نے ان کی ہدایت کاری میں کام کیا ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیوں اور کب کیا، راج کمار ہیران نے یہ بھی کہا کہ وہ اداکار کے دلکشی سے متاثر ہیں۔

    راجکمار نے کہا، ’’مجھے یاد ہے کہ فلم اسکول میں پڑھتا تھا اور سرکس نامی سیریز بھی دیکھتا تھا، اس وقت میں نہیں جانتا تھا کہ وہ اداکار (شاہ رخ ) کون تھا لیکن مجھے ان کی اداکاری پسند تھی۔

    اس وقت میں نے اپنے آپ سے کہا کہ اسکول سے پاس آؤٹ ہونے کے بعد میں اس اداکار (شاہ رخ) سے رابطہ کروں گا اور فلم بناؤں گا۔

    ہدایت کار نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے فلم انسٹی ٹیوٹ سے فارغ التحصیل ہونے میں دو سال لگے اور اس وقت تک شاہ رخ خان بہت بڑے اسٹار بن چکے تھے۔ اس لیے مجھے ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے 20 سال انتظار کرنا پڑا۔

    انھوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے شاہ رخ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔

    راج کمار ہیرانی نے بالی وڈ کنگ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ایک حیرت انگیز اداکار پیں اور اس سے بھی بڑھ کو ہو اچھے انسان ہیں۔