Tag: راجگال

  • راجگال : دہشت گردوں کی فائرنگ‘ پاک فوج کےآفیسرکمانڈنگ شہید

    راجگال : دہشت گردوں کی فائرنگ‘ پاک فوج کےآفیسرکمانڈنگ شہید

    راجگال : خیبرایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پرسرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کے زیرانتظام قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں راجگال کے علاقے میں قائم کی گئی نئی پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پارسے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 22 سالہ پاک فوج کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم راجگال میں سرحدی پوسٹ پرڈیوٹی پرمامورتھے۔

    پاک فوج کے آفیسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم والدین کے اکلوتے بیٹے اور3 بہنوں کے بھائی تھے۔


    آپریشن خیبر فور، سپاہی عبدالجبارشہید ، 13دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ رواں برس 15 جون کو پاک فوج نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشن خیبرفور کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد سرحد پار سے دہشت گردوں کی کارروائیوں کو روکنا تھا۔


    پاک فوج نے آپریشن خیبرفور مکمل کرلیا‘ آئی ایس پی آر


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 21 اگست کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آپریشن خیبرفور کے اختتام کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وادی راجگال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری، متعدد ہلاک

    وادی راجگال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری، متعدد ہلاک

    خیبر ایجنسی: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے وادی راجگال میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ کارروائی خیبر ایجنسی میں گزشتہ رات کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کالعدم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ فضائی بمباری میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ بھی ہوئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ رات خیبر ایجنسی میں ہی دہشت گردوں نے سرحد پار سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جسے پاک فوج نے بروقت ناکام بناتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا۔

    مزید پڑھیں: ایف سی پوسٹ پر دہشت گردوں کاحملہ، 2 اہلکار شہید

    فوج کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 2 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز ہی خیبر پختونخواہ کے علاقے شبقدر میں دہشت گردوں نے ایف سی سینٹر پر بھی حملہ کیا۔ سیکورٹی فورسز نے اس حملے کو بھی ناکام بناتے ہوئے 2 خود کش بمباروں کو ہلاک کردیا۔

    ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔