Tag: راجھستان رائلز

  • آئی پی ایل میں ٹیم جان بوجھ کر میچ ہاری! میچ فکسنگ کا سنگین الزام لگ گیا

    آئی پی ایل میں ٹیم جان بوجھ کر میچ ہاری! میچ فکسنگ کا سنگین الزام لگ گیا

    انڈین پریمیئر لیگ میں نیا تنازع سامنے آگیا راجستھان رائلز کی ٹیم پر ایسوسی ایشن کے اعلیٰ افسر نے میچ فکسنگ کا سنگین الزام لگادیا۔

    راجستھان رائلز کو جے پور میں 19 اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں 2 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں 14 سالہ ویبھو سوریاونشی نے اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کیا تھا اور مقابلے کی تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بنے، تاہم راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے کنوینر نے اس میچ ہر فکس ہونے کا الزام لگایا ہے۔

    راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر جے دیپ بہاری نے آئی پی ایل فرنچائز آر آر کو میچ فکسنگ کرنے والی ٹیم قرار دیا ہے جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ پر آنے والی خبروں کے مطابق جے دیپ بہاری نے کہا کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا بچوں کو بھی یہ بات معلوم ہے، ہوم گراؤنڈ پر چند رنز درکار ہوں تو کوئی کیسے کوئی میچ ہار سکتا ہے۔

    جے دیپ بہاری نے کہا کہ ایڈ ہاک کمیٹی ریاستی حکومت نے بنائی ہے، اسے پانچویں بار توسیع دی گئی ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام مقابلے بغیر کسی مسئلے کے ہوں اور حقیت سامنے لائی جائے۔

    خیال رہے کہ 181 رنز ہدف کے تعاقب میں راجھستان رائلز کی تیم کو آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے مگر آر آر کے بیٹر یہ رنز نہیں بناسکے تھے۔

  • آٹھویں جماعت کے طالبعلم 13 سالہ ویبھوو کو کیوں ٹیم کا حصہ بنایا؟ ڈریوڈ نے بتادیا

    آٹھویں جماعت کے طالبعلم 13 سالہ ویبھوو کو کیوں ٹیم کا حصہ بنایا؟ ڈریوڈ نے بتادیا

    ویبھوو سوریاونشی جو صرف 13سالہ کرکٹر ہیں انھیں راجھستان رائلز کی ٹیم کا حصہ بنانے پر راہول ڈریوڈ نے اظہار خیال کیا ہے۔

    سعودی عرب میں ہونے والے آکشن میں 13 سالہ ویبھوو کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے جنھیں آئی پی ایل کی نیلامی میں خریدا گیا، فنچائز نے ان کے لیے 1.1 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے، جہاں بڑے بڑے نام آئی پی ایل آکشن میں نیلام نہ ہوکسے وہیں اس ننھے کرکٹر پر قسمت کی دیوی مہربان رہی۔

    راجھستان رائلز کے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا کہ بہار کے سمستی پور سے تعلق رکھنے والا آٹھویں جماعت کا طالب علم رائلز کے ٹرائلز میں آیا تھا۔

    فرنچائز نے نیلامی میں اس کو خریدنے کا فیصلہ کیا، مجھے لگتا ہے کہ اس (سوریاونشی) کے پاس واقعی بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، اس لیے ہم نے سوچا کہ اسے ایک اچھا ماحول ملے گا۔

    راجستھان رائلز نے سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا، جس کے بعد سوریاونشی آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے خریدے جانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

    آئی پی ایل 2025 اس ایونٹ کا 18 واں ایڈیشن ہے جو اگلے سال مارچ سے مئی کے درمیان کھیلا جائے گا جہاں 10 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا نظر آئیں گی

    خیال رہے کہ جدہ میں ہونے والی آئی پی ایل کی میگا نیلامی میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا، بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن چکے ہیں۔