Tag: راجہ بشارت

  • پی ٹی آئی کے ایک اور سینئر  رہنما گرفتار

    پی ٹی آئی کے ایک اور سینئر رہنما گرفتار

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد راجہ بشارت کو گرفتار کرکے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد راجہ بشارت کو گرفتار کرلیا، پولیس نے بتایا کہ وہ راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات میں ان کی ضمانت کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس طرح کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔

    پنجاب کے سابق سینئر صوبائی وزیر  کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے الیکشن ٹریبیونل کے افس کو گھیر لیاتھا اور مرکزی گیٹ بند کر دیئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ان کی وارنٹ گرفتاری ہے نو مئی اور دیگر مقدمات میں مطلوب ہیں۔

    جس کے بعد راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما  کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا، وکیل نے بتایا ضمانتی دستاویز کی تصدیق کے بعد پولیس نے ان کو رہا کیا۔

    گذشتہ روز راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    جن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، پاکستان کے سابق صدر عارف علوی اور پی ٹی آئی کی کئی دیگر سینئر شخصیات شامل ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما نے  عدالت میں سرنڈر کردیا

    پی ٹی آئی رہنما نے عدالت میں سرنڈر کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات عدالت میں سرنڈر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما نے دونوں مقدمات میں عدالت میں سرنڈر کردیا۔

    راجہ بشارت کیجانب نے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت درخواست دائر کردی۔

    عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی وارنٹ منسوخی کی درخواست منظور کرلی اور کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

    تحریک انصاف کے رہنما جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کے 2 کیسز میں نامزد ہیں۔

    عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ ،ٹوڑ پھوڑ کے مقدمات کے جیل ٹرائل کیلئے متعلقہ وزارت کو خط لکھ رکھا ہے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پارٹی رہنماوں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ توڑ پھوڑ پرتھانہ رمنا میں مقدمات درج ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار

    یاد رہے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا تھا جبکہ عدالت نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے تھے۔

    واضح رہے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، جس میں پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں اور جلاؤ گھیراؤ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق مشتعل مظاہرین نے25سے زائد موٹرسائیکلیں اور گاڑیوں کو جلایا، اس کے علاوہ پولیس چوکی اور درختوں کو بھی آگ لگائی تھی جبکہ نذر آتش کی جانے والی گاڑیوں میں اسلام آباد پولیس کی دو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی بھی شامل تھی۔

  • جی ایچ کیو حملہ کیس :  عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

    جی ایچ کیو حملہ کیس : عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

    راولپنڈی : انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

    5پی ٹی آئی رہنماؤں کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا، عدالت نے عمر ایوب ، راجہ بشارت سمیت دیگر رہنماوں کو رہا کردیا۔

    عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری ڈال دی گئی

    یاد رہے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سمیت سو ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، جس کے بعد راولپنڈی پولیس نے ایوب، بشارت اور احمد چٹھہ کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔

    پولیس نے پی ٹی آئی رہنماوں کوگرفتاری کےبعداڈیالہ چوکی میں رکھا بعد ازاں رہنماؤں کو رات کو پولیس لائن میں منتقل کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو 9 مئی 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ کرپشن کیس کی سماعت میں شریک تھے، ان پر بیرون ممالک سے غیر قانونی تحائف اور اثاثے وصول کرنے کا الزام تھا۔

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور ہنگامے پھوٹ پڑے، جب کہ ان کے حامی اور پارٹی کارکنان ان کی رہائی کا مطالبہ کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔

    پی ٹی آئی کے مظاہرین نے راولپنڈی میں فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)، لاہور میں جناح ہاؤس، میانوالی ایئربیس سمیت کئی سول اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

    مظاہرین نے گاڑیوں کو نذر آتش کیا، سڑکیں بلاک کیں اور پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

  • عمر ایوب، راجہ بشارت سمیت کسی رہنما کی گرفتاری نہیں ڈالی، پولیس

    عمر ایوب، راجہ بشارت سمیت کسی رہنما کی گرفتاری نہیں ڈالی، پولیس

    راولپنڈی: پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمرایوب، راجہ بشارت سمیت کسی رہنما کی کسی مقدمے میں بھی گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتاری کے معاملے پر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج مقدمات کی چھان بین کی جارہی ہے، عمرایوب، راجہ بشارت سمیت کسی رہنما کی کسی مقدمے میں بھی گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ پولیس چوکی میں رکھا گیا ہے۔

    بعدازاں وکیل غلام مرتضیٰ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی جس پر جج نے زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے کہا کہ زیر حراست رہنماؤں کو ساڑھے 7 بجے تک اے ٹی سی میں پیش کیا جائے۔

    واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل اڈیالہ جیل کے باہر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں  عمر ایوب، احمد چٹھہ، راجہ بشارت اور عظیم الدین کو گرفتار کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالا جیل کے احاطے سے گرفتار کرکے جیل چوکی منتقل کردیا گیا۔

    عمر ایوب کے وکیل رانا مدثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمرایوب، راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل چوکی والوں نے حراست میں لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں معلوم ان کو کس کیس میں گرفتار کیا ہے۔

  • این اے 55 راولپنڈی : میرے پاس اپنی فتح کے ثبوت موجود ہیں، راجہ بشارت

    این اے 55 راولپنڈی : میرے پاس اپنی فتح کے ثبوت موجود ہیں، راجہ بشارت

    این اے 55 راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار راجہ بشارت نے کہا ہے کہ میرے پاس اپنی فتح کے ثبوت موجود ہیں۔

    راجہ بشارت کو مسلم لیگ ن کے امیدوار ابرار احمد نے شکست دی ہے، حتمی و سرکاری نتائج کے مطابق این اے 55راولپنڈی سے ن لیگ کے ابرار احمد نے 78542ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار راجہ بشارت67101ووٹ لے سکے۔

    ABRAR

    اپنے ایک بیان میں راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ میں 50 ہزار ووٹوں کی برتری سے الیکشن جیت چکا ہوں، میرے پاس فارم 45 بطور ثبوت موجود ہیں۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ میرا مخالف این اے55میں کسی پولنگ اسٹیشن پر کامیاب نہیں ہوا، ریٹرننگ آفیسر آر او فارم 45ماننے سے انکار کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آراو مخالف امیدوار کو فارم47 جاری کرکے جتوا رہا ہے، انشااللہ اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔

  • حکومت کو انتخابات کی طرف آنا ہی پڑے گا، راجہ بشارت

    حکومت کو انتخابات کی طرف آنا ہی پڑے گا، راجہ بشارت

    سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ آخر کار حکومت کو انتخابات کی طرف آنا ہی پڑے گا۔

    سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کو تسلیم کیا، حکومت کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

    سابق وزیر  قانون کو کہنا تھا کہ آخر کاران کو انتخابات کی طرف آنا ہی پڑے گا، ملکی مفاد میں یہی بہتر ہے اور اسی سے استحکام آسکتا ہے، مذاکرات سے کوئی حل نکلتا ہے تو صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔

    راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنا حکم جاری کر رکھا ہے، فیصلے کے خلاف حکومت یا اسپیکر نے مقررہ وقت میں اپیل بھی نہیں کی۔

  • کابینہ کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کا پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    کابینہ کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کا پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    لاہور: کابینہ سب کمیٹی برائے داخلہ اور لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ڈی ایم کی جلسے کے لیے دی گئی درخواست مسترد کر دی ہے، ضلعی انٹیلی جنس اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی نے جلسے کی جازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ کے تحت عوام کے تحفظ کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، غیر قانونی اجتماع کی صورت میں ناخوش گوار واقعے کی ذمہ داری جلسے کے منتظمین پر عائد ہوگی۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، این سی او سی کی جانب سے پہلے ہی 300 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔

    دوسری طرف پی ڈی ایم جلسے کے سلسلے میں کابینہ سب کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس بلایا گیا تھا، وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔

    کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق این سی او سی اور محکمہ صحت کی جاری ہدایات کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں ہوگی، کرونا اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جلسے سے اجتناب کرنا چاہیے، پی ڈی ایم قیادت کے حوالے سے دہشت گردی کے سنجیدہ خدشات ہیں، نیکٹا اور دیگر اداروں کے جاری الرٹ سے پی ڈی ایم قیادت کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اجلاس میں مقدمات میں نامزد کارکنان کو آج شام تک حراست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دیگر شہروں سے آنے والوں کی بسیں روکنے کا اختیار متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہوگا، رہنما جلسہ گاہ پہنچتے ہیں تو سادہ لباس کپڑوں میں سیکورٹی انتظامات ہوں گے۔

    وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی عوام کی جانوں کے لیے خطرناک ہوگی، اپوزیشن تصادم چاہتی ہے اور حکومت یہ موقع فراہم نہیں کرے گی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    انھوں نے کہا سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، ایس او پیز پر عمل عدالتی اور این سی او سی فیصلے کے تناظر میں ہے، ان فیصلوں پر عمل کی ذمہ داری حکومت اور اپوزیشن دونوں پر یکساں ہے، اپوزیشن ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دے رہی ہے۔

  • ‘حکومت کا شہباز شریف کی گرفتاری میں کوئی کردار نہیں’

    ‘حکومت کا شہباز شریف کی گرفتاری میں کوئی کردار نہیں’

    لاہور : وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ حکومت کا شہباز شریف کی گرفتاری میں کوئی کردار نہیں ، ضمانت میرٹ پر نہیں بنتی اس لئے مسترد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کو اپنے کیے کا پھل مل گیا ، حکومت کا شہباز شریف کی گرفتاری میں کوئی کردار نہیں ، ضمانت میرٹ پر نہیں بنتی اس لئے مسترد ہوئی۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ جتنی تنظیم سازی بلدیاتی الیکشن کیلئے ن لیگ کررہی ہےسب کےسامنے ہے ، زیادتی کیس کے ملزم عابد کو پکڑنےکےلیےکوششیں جاری ہیں۔

    وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر عام آدمی کی فلاح کیلئے قانون سازی پر توجہ دی ، کرشنگ سیزن کا تعین قانون کے تحت اب حکومت کرے گی، مسودہ قانون کی گورنر سے منظوری کے وقت کا تعین نہیں ہے،راجہ بشارت

    ان کا کہنا تھا کہ بنیاد اسلام بل پر کافی حد تک اتفاق رائے ہو چکا ہے، مزید اتفاق رائے پیدا کرکے بل ایوان میں دوبارہ پیش کریں گے۔

    خیال رہے لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی ، جس کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتارکرلیا تھا۔

  • مریم نواز کے قافلے میں جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں تھیں، راجہ بشارت

    مریم نواز کے قافلے میں جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں تھیں، راجہ بشارت

    لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ مریم نواز کےقافلے میں شامل کچھ گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرس کے دوران وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ نیب کے دفتر،پولیس پر حملہ شرمناک ہے، نیب پیشی پر جلوس کی شکل میں جانا امن کو خراب کرنے کی کوشش تھی۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نیب کے 30 سالہ دور میں ایسی غنڈہ گردی کی مثال نہیں ملتی،ن لیگ آج سپریم کورٹ پر حملےکی روایت کو آج دہرایا ہے،آج ہونے والے تمام واقعات کا عینی شاہد ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں،قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنے والوں کو سزا ملے گی،غیرقانونی طورپر اکٹھے ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی سیکیورٹی کی گاڑیوں میں پتھروں کے تھیلے بھر کر لائے گئے،پتھر لیگی کارکنوں میں تقسیم کیے جو پولیس پر استعمال ہوئے۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے قافلے میں شامل کچھ گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس تھیں،جن گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس تھیں ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

    وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جن لوگوں نے پتھراؤ کیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی،کیمرے میں پتھراؤ کرنے والوں کی فوٹیج ریکارڈ کی گئی ہیں۔

  • وزیراعظم سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی ملاقات

    وزیراعظم سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گڈگورننس کے لیے پنجاب حکومت سے تعاون جاری رکھےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت اور وزارت قانون کی کارکردگی کو بھی سراہا۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے وزیراعظم کو وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی قانون منظور ہونے سے حقیقی تبدیلی کا خواب پورا ہوگا،وفاقی حکومت گڈگورننس کے لیے پنجاب حکومت سے تعاون جاری رکھےگی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام محکمے،ادارے پی ٹی آئی ویژن کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھیں۔

    دوسری جانب راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب حکومت مفاد عامہ کی قانون سازی پر بھرپورتوجہ دے رہی ہے،آپ کی قیادت میں ملک کرونا کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔

    صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ کو بھی پنجاب میں قانونی تحفظ فراہم کیاگیا ہے،حکومت وزیراعلیٰ کی قیادت میں کرپشن پرقابو پا کر ترقی ممکن بنا رہی ہے۔

    وزیراعظم کا اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کے فروغ کی ضرورت پر زور

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی تھنک ٹینک کا اہم اجلاس ہوا جس میں مشیرخزانہ،گورنر اسٹیٹ بینک، سابق فنانس سیکریٹری، رزاق داؤد،سلطان علانہ،عارف حبیب اور اعجاز نبی نے شرکت کی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔