Tag: راجہ بشارت

  • وزیراعظم عمران خان غریبوں کے سب سے بڑے ہمدرد ہیں، راجہ بشارت

    وزیراعظم عمران خان غریبوں کے سب سے بڑے ہمدرد ہیں، راجہ بشارت

    لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غریبوں کے سب سے بڑے ہمدرد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

    وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ عید پر لاپرواہی کے نتیجے میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے،جتنی احتیاط کریں گے اتنی جلدی کرونا پر قابو پائیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں راجہ بشارت نے کہا کہ جیسے لاک ڈاون میں نرمی ہوتی جائی گی، سہولتیں بحال ہوتی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان غریبوں کے سب سے بڑے ہمدرد ہیں۔

    وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایس او پیز کے حوالے سے ابھی لوگوں کوآگاہی دیں گے،ابھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی حکمت عملی نہیں بنائی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب ہمیں سختی کرنی پڑےگی،عوامی مقام پر کسی کو بھی ماسک کے بغیر جانے نہیں دینا،جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا وہ علاقہ بند کریں گے۔

  • اپوزیشن عوامی مفاد کے منصوبوں میں حکومت کا ساتھ دے، پرویز الہیٰ

    اپوزیشن عوامی مفاد کے منصوبوں میں حکومت کا ساتھ دے، پرویز الہیٰ

    لاہور: قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن عوامی مفاد کے منصوبوں میں حکومت کا ساتھ دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ملاقات کی جس میں پنجاب اسمبلی میں قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے 9 مارچ کو تجویز کردہ اجلاس میں قانون سازی ودیگر ایجنڈے پر مشاورت کی گئی۔

    اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی، وفاق پنجاب کی اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے گی،تمام اپوزیشن عوامی مفاد کے منصوبوں میں حکومت کا ساتھ دے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت، کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی، مظالم شرمناک ہیں، ایران ودیگر ممالک کا بھارتی اقدامات کے خلاف ردعمل اہم ہے،عالمی برادری بھارت کو مسلمانوں کے خلاف مظالم سے روکے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مودی گجرات کے بعد دہلی میں ظلم کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے، حکومت بھرپور انداز سے بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہی ہے۔

    دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اورنج لائن کے کرایے پر تمام جماعتوں کی ان پٹ لیں گے، اورنج لائن کرایہ مقرر کرنے سے متعلق سیاسی مشورے کھلے دل سے سنیں گے۔

  • بھارت کی صورت حال عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے، راجہ بشارت

    بھارت کی صورت حال عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے، راجہ بشارت

    لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ بھارت کی صورت حال عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے امریکی وزارت خارجہ کے مشیر ناکس تھیمز نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے، آئین کسی کے عقائدکی توہین یا تضحیک کی اجازت نہیں دیتا۔

    صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ توہین آمیز مواد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، بھارت کی صورت حال عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

    نفرت پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے، وزیراعلیٰ نئی دہلی کیجریوال

    بھارتی دارالحکومت میں فسادات پھوٹنے کے بعد نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ نفرت پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

    واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔

  • نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست زیر غور ہے: راجہ بشارت

    نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست زیر غور ہے: راجہ بشارت

    لاہور: وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق وکیل خواجہ حارث کی درخواست پنجاب حکومت کو موصول ہوگئی، نوازشریف کی درخواست پر غور کر رہے ہیں۔

    تفصلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ضمانت میں توسیع کے حوالے سے پنجاب حکومت کو درخواست دی تھی، وزیرقانون پنجاب نے درخواست وصولی کی تصدیق کردی۔

    راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست زیر غور ہے۔ نوازشریف کے وکیل کو کہا ہے مزید میڈیکل رپورٹس دی جائیں تاکہ ضمانت میں توسیع سے متعلق حتمی فیصلہ کرسکیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ہم آسانی سے فیصلہ کرسکیں گے۔

    نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے پنجاب حکومت کو درخواست

    خیال رہے کہ 24 دسمبر کو نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست جمع کروائی گئی تھی، جس میں موقف اپنا گیا کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج جاری ہے، بیماری کے باعث وطن واپس نہیں آسکتے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کے ساتھ لگائی گئی تھیں۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد نوازشریف کی طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت کے عوض 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • پی آئی سی واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، راجہ بشارت

    پی آئی سی واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، راجہ بشارت

    لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پی آئی سی واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پی آئی سی واقعے پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پی آئی سی پر وکلا کے حملے کا نوٹس لے رکھا ہے۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 4، 4 ممبران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی، وزیراعلیٰ کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے سفارشات بنائی ہیں۔

    وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ پولیس نے وکلاء کو 7 کلومیٹر تک کیوں نہیں روکا، معاملے کو دیکھ رہے ہیں، غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے، معاملہ ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث رپورٹ پبلک نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، واقعے کی تشہیر سے 2 طبقات میں تصادم کو دیکھایا گیا، ہم ڈاکٹراور وکلاء کے درمیان تاثر کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے ملزمان کے خلاف کارروائی کے ساتھ انتظامیہ کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 11 دسمبر کو لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی) میں وکلا نے ہنگامہ آرائی کرکے اسپتال کے اندر توڑ پھوڑ کی تھی جس کے باعث طبی امداد نہ ملنے سے تین مریض جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

  • وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا گیا

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا گیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے وکالت کے لائسنس معطل کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بار نے عثمان بزدار اور راجہ بشارت کے لائسنس معطل کر دیے ہیں، بار کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار اور راجہ بشارت نے عہدہ سنبھالنے سے قبل بار کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اس معاملے میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اسماعیل شاہ نواز نے ایکشن لیا ہے، پنجاب بار کونسل نے 4 جنوری کو عثمان بزدار اور راجہ بشارت کو طلب بھی کر لیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس معطل

    خیال رہے کہ پی آئی سی پر وکلا کی جانب سے افسوس ناک حملے کے واقعے کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار اور راجہ بشارت نے سخت رویہ اپنایا تھا۔

    اس سے قبل 2 دسمبر کو پاکستان بار کونسل نے وفاقی وزیر قانون کا حلف اٹھانے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس بھی معطل کر دیا تھا۔ پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد وکالت نہیں کر سکتے، اُن کا لائسنس وزارت سے استعفے کے بعد بحال کر دیا گیا تھا۔ وزارت ختم ہونے پر فروغ نسیم کو لائسنس بحالی کے لیے پاکستان بار کو دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔

    خیال رہے کہ کسی سرکاری عہدے یا وزارت کے ساتھ بہ طور وکیل کوئی بھی شخص عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا اور نہ اُسے کوئی کیس لڑنے کا اختیار ہوتا ہے، سرکاری نوکری یا وزارت ملنے کی صورت میں مذکورہ شخص کو عدالتی قوانین کے تحت وکالت کا لائسنس معطل کرانا پڑتا ہے۔

  • کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، راجہ بشارت

    کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، راجہ بشارت

    لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وکلاء ،ڈاکٹرزدونوں کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی آئی سی واقعے کا ذمہ دار وکلاء کو ٹھہرا دیا۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیکڑوں وکلاء نے پی آئی سی پر دھاوا بولا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ڈاکٹرز، مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو زدوکوب کیا گیا۔

    وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کچھ دیر میں وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی جائی گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وکلاء ،ڈاکٹرزدونوں کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

    وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا

    واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے آج پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان رپورٹ لینے کے لیے موقع پر پہنچے تو مشتعل وکلاء نے انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، آج انصاف پسند وکلاء بہت رنجیدہ اور دکھی ہوں گے۔

  • زیرالتوا کیسز جلد نمٹانے میں رکاوٹیں دورکی جائیں، راجہ بشارت

    زیرالتوا کیسز جلد نمٹانے میں رکاوٹیں دورکی جائیں، راجہ بشارت

    لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ زیرالتوا کیسز جلد نمٹانے میں رکاوٹیں دورکی جائیں، پولیس افسران بورڈ کی جائیدادوں پر قبضے ختم کرانے کے لیے تعاون کریں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیرقانون پنجاب کی زیرصدارت کوآپریٹوزلیکوڈیشن بورڈ کی اسپیشل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سفارشات اور مجوزہ قانونی ترامیم کے مسودے کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 6 اضلاع میں بورڈ کی 15جائیدادوں کی نیلامی شروع کر دی گئی، اضلاع میں گوجرانوالہ، سرگودھا، وہاڑی، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان شامل ہیں۔

    وزیر قانون پنجاب کو بتایا گیا کہ کامونکی، سمندری، نوشہرہ ورکاں میں 251 کنال زمین واگزار کرالی گئی، 153 نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب کو بھی کیس بھجوائے جا رہے ہیں، ماتحت عدالتوں میں 51 کیسز زیرالتوا ہیں، پولیس تعاون فراہم نہیں کرتی۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ زیرالتوا کیسز جلد نمٹانے میں رکاوٹیں دورکی جائیں، پولیس افسران بورڈ کی جائیدادوں پر قبضے ختم کرانے کے لیے تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جائیدادوں کی نیلامی کے عمل کو ہر ممکن شفاف رکھا جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے، تھانوں میں عام آدمی کی داد رسی کے لیے پولیس کو فعال انداز میں کام کرنا ہے۔

  • فضل الرحمان کا جو پلان ہوگا حکومت کی تیاری بھی اسی کے مطابق ہوگی، راجہ بشارت

    فضل الرحمان کا جو پلان ہوگا حکومت کی تیاری بھی اسی کے مطابق ہوگی، راجہ بشارت

    لاہور : پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کیلئے مولانا فضل الرحمان کا جو پلان ہوگا حکومت کی تیاری بھی اسی کے مطابق ہوگی، بچوں کو سیاسی گرمیوں کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے دھرنے اور آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے بڑی تیاری کا اعلان کر دیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان جو پروگرام لے کر آئیں گے حکومت بھی اس حوالے سے اپنی حکمت عملی ترتیب دے گی، مولانا کا حتمی پلان اور اعلان سامنے آئے گا تو فیصلہ کریں گے کہ حکومت پنجاب کس طرح اقدامات کرتی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے والدین سے استدعا کی کہ وہ اپنے بچوں کا خیال کریں، مدارس کے بچوں کو سیاسی سرگرمی سے دور رکھنے کی کوشش کریں۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو بچوں کو سیاسی گرمیوں کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، ایک بار جے یو آئی اور اپوزیشن کا پلان سامنے آنے دیں۔

    اس کے مطابق حکومت لائحہ عمل تیار کرے گی، امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

  • نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کا محور اور تحریک انصاف کے ویژن کا عکاس ہے، راجہ بشارت

    نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کا محور اور تحریک انصاف کے ویژن کا عکاس ہے، راجہ بشارت

    لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات وعدے کے مطابق کرانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کی لوکل گورنمنٹ ٹرانزیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر ہاﺅسنگ میاں محمودالرشید، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سابقہ بلدیاتی نظام سے نئے بلدیاتی نظام میں منتقلی کے عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی نے تفصیلی بریفنگ دی۔

    راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ بلدیات پنجاب میں باقاعدہ ٹرانزیشن سیل قائم کیا گیا ہے جس میں چھ ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں۔

    وزیر قانون پنجاب نے ہدایت کی کہ حد بندی میں احتیاط کی جائے کہ کسی موضع کی سابقہ حدود تبدیل نہ ہوں، ٹرانزیشن کا کام شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے اور کابینہ کمیٹی کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جاتا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق بلدیاتی انتخابات وعدے کے مطابق کرانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کا محور اور تحریک انصاف کے ویژن کا عکاس ہے، نئے بلدیاتی نظام صوبہ بھر میں نچلی سطح پر حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔