Tag: راجہ ریاض

  • فیصل آباد کے عوام کا احتجاج ،  منحرف رہنما راجہ ریاض کی تصویریں اور پوسٹر جلادیئے

    فیصل آباد کے عوام کا احتجاج ، منحرف رہنما راجہ ریاض کی تصویریں اور پوسٹر جلادیئے

    فیصل آباد : عوام نے پی ٹی آئی کے منحرف رہنما راجہ ریاض کے خلاف پوسٹرز اور بینرز آویزاں کرکے احتجاج کیا جبکہ راجہ ریاض کے تصویری پوسٹر جلا ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما راجہ ریاض کے خلاف ان کے حلقے کےعوام نے پوسٹرز لگا دئیے، پوسٹرز پر ’ووٹ فروش‘ اور ’تم کتنی پارٹیاں بدلوگے‘ کے نعرے تحریر ہیں۔

    ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے اطراف میں بھی پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے، جن میں ’پی ٹی آئی کے ووٹوں سے جیتنے والے استعفیٰ دو‘ کے مطالبات درج ہیں۔

    اس سے قبل ضلع کونسل چوک پر مظاہرین نے راجہ ریاض کی تصاویر اور پوسٹروں کو نذر آتش کیا اور راجہ ریاض کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

    گذشتہ روز سندھ ہاؤس میں چھپے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی منظرعام پر آئے تھے اور راجا ریاض، نواب شیرو سیر، نور عالم خان، باسط بخاری سمیت 27 ارکان کی جانب سے سندھ ہاؤس میں پناہ لی۔

    راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ سیاست میں سب جائزہے، پی ٹی آئی کےٹکٹ پرلوگوں کاسامنانہیں کرسکتے، ابھی اتنا ٹائم نہیں، عدم اعتمادمیں ووٹ ڈال کر استعفی دیں گے، اسپیکرکی ہمیں کوئی ضرورت نہیں،اس سے جو ہوتا ہے کرلے۔

    منحرف رہنما نے مزید کہا تھا کہ ہمیں نا اہل کیا توتیار ہیں، الیکشن لڑ کر واپس آئیں گے ، الیکشن آنے پر مسلم لیگ نون سے ٹکٹ لوں گا، میرا عمران خان، جہانگیر ترین سے ڈھائی سال سے اختلاف تھا، میں صحیح وقت کا انتظار کررہاتھا۔

  • شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر پی ٹی آئی میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں

    شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر پی ٹی آئی میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ممکنہ شمولیت کیخلاف پی ٹی آئی میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں، تحریک انصاف کے رہنماراجہ ریاض کا کہنا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شیخ رشیدکی ضرورت نہیں، کمیٹی میں پی ٹی آئی کےارکان موجود ہیں، شہبازشریف نےکچھ غلط کرنےکی کوشش کی تو بھرپور مخالفت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر حکومتی جماعت میں بھی مخالفت شروع کردی ہے، تحریک انصاف کے رہنما بھی شیخ رشید کے معاملے پر بول پڑے اور پی ٹی آئی ممبر راجہ ریاض نے شیخ رشید کو شامل نہ کرنے کی رائے دے دی ہے۔

    راجہ ریاض نے کہا شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے کی ضرورت نہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تحریک انصاف کےارکان موجودہیں، شہبازشریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں ہم رکاوٹ بنیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ تمام ممبران کمیٹی میں دیانتداری سےکام کریں گے ، جو بھی ملک کے مفاد میں ہوگا، پی اے سی میں وہ کام ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعطم وزیر ریلوے ملاقات: شیخ رشید کا پی اے سی کے لیے نامزدگی پر اظہار تشکر

    وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر نامزد کیا تھا، بعد ازاں ملاقات میں شیخ رشید نے پی اے سی ممبر نامزدگی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس وقت اپویشن لیڈر شہباز شریف پی اے سی کے چیئرمین ہیں، شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کے تحت مقدمات جاری ہیں، جن کے باعث حکومت کی جانب سے شہباز شریف پر شدید تنقید جاری ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس میں شہباز شریف سے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    لاہور : پیلپزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ ریاض کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، جلد اس سلسلے میں اعلان کیا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق راجہ ریاض نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. ذرائع کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا.

    پی ٹی آئی کی فیصل آباد میں 15 مئی کو ہونے والی ریلی میں راجہ ریاض نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا تھا. تاہم لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں ریلی کو ملتوی کردیا.

    تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پارٹی لاہور جلسے میں ہونے والے واقعہ کے بعد پنجاب پولیس کی سکیورٹی پر اعتماد نہیں کرتی.

    رواں سال جنوری میں چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے پنجاب میں کام نہیں کیاجارہا جس پر انہوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا
    .
    یادرہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما کی جانب سے بلاول بھٹو کو فیصل آباد آنےکی دعوت دی گئی تھی. تاہم چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میں ضرور آؤں گا،لیکن پہلے آپ اپنی کارکردگی کے بارے میں بتائیں.

    بلاول بھٹوکی جانب سے کہا گیا تھا کہ جو رہنما پنجاب میں اپنی کاکردگی نہیں دکھائے گا، اسکی پارٹی میں کوئی ضرورت نہیں ہے.