Tag: راجہ ظفرالحق

  • کشمیری سات دہائیوں سے اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، راجہ ظفرالحق

    کشمیری سات دہائیوں سے اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، راجہ ظفرالحق

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر راجہ ظفرالحق کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر بے انتہا مظالم ڈھا رہا ہے، کشمیری سات دہائیوں سے اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم قائد پرحریت کانفرنس کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر پر گول میز کانفرنس ہوئی۔ چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی فخر امام تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ سابق صدر آزاد کشمیرسردار یعقوب خان وحریت قائدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

    راجہ ظفرالحق نے کہا کہ یوم قائد پرکشمیرگول میز کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، قائداعظم نے کشمیرکو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا، کشمیری محب وطن ہیں، ملک کی خاطرقربانیاں دے رہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم متحد ہے، حکومت کو مسئلہ کشمیر پرمربوط حکمت عملی وضح کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پہلی بار کشمیر پر بھارتی بیانیے کو پزیرائی نہیں مل رہی۔

    راجہ ظفرالحق نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر بے انتہا مظالم ڈھا رہا ہے، کشمیری سات دہائیوں سے اصولوں پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 143 دن ہوگئے، مظلوم کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں، اشیائے خورونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے، وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز مسلسل معطل جا رہی ہیں۔

  • اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پورا ہے، راجہ ظفرالحق

    اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پورا ہے، راجہ ظفرالحق

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر راجہ ظفرالحق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پورا ہے، تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق نے اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اپوزیشن کے تمام سینیٹرز سے رابطے میں ہیں۔

    راجہ ظفرالحق نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پورا ہے، نمبر گیم میں کمی کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سینیٹ اجلاس 23 جولائ تک بلائے جانے کا امکان ہے۔

    اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلیے مشترکہ قرارداد جمع کرادی

    اس سے قبل رواں ماہ 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفر الحق کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں موجود تمام ارکان نے دستخط کیے تھے۔

    سینیٹرز کے دستخط کے بعد چیئرمین سینیٹ کوہٹانے کے لیے قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی ، قرارداد اپوزیشن اراکین نے مشترکہ جمع کرائی تھی ، جس پر 38 ارکان کے دستخط موجود تھے۔

    واضح رہے کہ اس وقت 104 کے ایوان میں 103 ارکان ہیں حلف نہ اٹھانے والے اسحاق ڈار کے بغیر مسلم لیگ ن کے 30 سینیٹرز ہیں، سینیٹ میں اپوزیشن نے 67 سینیٹرز اراکین کی حمایت کا دعوی کیا ہے جبکہ حکومت کو36 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہے۔

    پی پی، ن لیگ، نیشنل پارٹی، پی کے میپ، جے یو آئی ف اور اے این پی حکومت کے خلاف جبکہ پی ٹی آئی کے ساتھ ایم کیوایم، آزاد ارکان، فنکشنل لیگ، بی این پی مینگل اور دیگر شامل ہیں۔

  • اپوزیشن کی تنقید کوقدرکی نگاہ سےدیکھتے ہیں،راجہ ظفرالحق

    اپوزیشن کی تنقید کوقدرکی نگاہ سےدیکھتے ہیں،راجہ ظفرالحق

    اسلام آباد: مسلم لیگ کے رہنماء راجہ ظفرالحق نے کہاہےکہ اپوزیشن کی تنقید کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

    راجہ ظفرالحق کاکہناہے کہ تلخی کافائدہ وہ قوتیں اٹھاسکتی ہیں جواتحاد سےکمزورہوئیں،انہوں نے کہاکہ سید خورشید شاہ نے اس آگ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرکے قومی ضرورت کو پورا کیا ہے،چوہدری نثار اوراعتزاز احسن کے ماضی میں اچھے تعلقات رہے ہیں۔

    راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ بہتر ہوگا کہ اس معاملے کو طول نہ دیا جائے،دعا ہے کہ اللہ ہمارے دلوں کو جوڑے اور ہماری رہنمائی فرمائے،آمین۔