Tag: راجہ عمر خطاب

  • راجہ عمر خطاب کو  کراچی  خودکش حملے میں  علیحدگی پسند تنظیم کے ملوث ہونے کا شبہ

    راجہ عمر خطاب کو کراچی خودکش حملے میں علیحدگی پسند تنظیم کے ملوث ہونے کا شبہ

    کراچی : انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کراچی لانڈھی مانسہرہ کالونی خودکش حملے میں علیحدگی پسندتنظیم کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں خودکش حملہ ہوا ، حملے کے بعد انچارج سی ٹی ڈی جائے وقوعہ پہنچے۔

    اس موقع پر راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے خودکش حملہ علیحدگی پسندتنظیم نے کیا، 3گاڑیوں میں غیرملکی جارہے تھے اور خودکش حملہ آورقریب میں موجود تھے۔

    انھوں نے کہا کہ خودکش حملہ ریکی کرکے کیا گیا، جو اسلحہ ملا ہے وہ جہادی تنظیموں کا نہیں لگتا تاہم تحقیقات جاری ہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کمپنی کےملازم نے فائرنگ کی حملہ ناکام ہوا اور حملے میں تمام غیر ملکی افراد محفوظ ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ اسپیڈ بریکر پر گاڑی سلوہوئی توحملہ کیاگیا، سی ٹی ڈی کام کررہی ہے شواہد ملے ہیں، سی ٹی ڈی نےاس سےقبل بھی متعدد دہشت گردگروپوں کوگرفتار کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پولیس کا حصہ ہے ، سی ٹی ڈی کارروائیوں کےبیشتر کیسز کا میڈیا پر ذکر نہیں کیا جاتا۔

  • ایران میں بھارتی ایجنسی راکےایجنٹ موجودہیں، راجہ عمر خطاب کا انکشاف

    ایران میں بھارتی ایجنسی راکےایجنٹ موجودہیں، راجہ عمر خطاب کا انکشاف

    کراچی : انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے ایران میں بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی ایران میں مفروری کاٹ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ایران میں بھارتی ایجنسی راکےایجنٹ موجودہیں،بی ایل اےاوردیگربلوچ علیحدگی پسندتنظیمیں بھی موجود ہیں۔

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی ایران میں مفروری کاٹ رہے ہیں، چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق بھی ایران سے تھا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے حملہ آور تقریباً دو سال تک ایران میں روپوش تھے جبکہ کراچی یونیورسٹی خودکش حملہ میں ملوث گرفتارملزم دادبخش پاکستان سےایران گیا تھا۔

    راجہ عمر خطاب نے کہا کہ ایران میں کئی دہشت گرد پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث ہیں، ایک اسلامی ملک کے سفارت کار کو کراچی میں قتل کیا گیا تھا، قتل میں ملوث دہشت گرد بارہ سال سے ایران میں موجودہیں۔

  • کراچی میں‌ مسلسل دھماکے اور انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا طرز عمل

    کراچی میں‌ مسلسل دھماکے اور انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا طرز عمل

    کراچی: شہر قائد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ماضی کی طرح انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا طرز عمل وہی رہا، ہر واقعے کے بعد وہ جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک طرف کراچی دہشت گردی کے واقعات کی زد میں آ گیا ہے، اور دوسری طرف انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب جائے وقوعہ پر صرف مشہوری کے لیے حاضری دینے کا رویہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

    چند دن قبل صدر دھماکے کے بعد بھی انچارج سی ٹی ڈی جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچے تھے، اور گزشتہ رات بولٹن مارکیٹ دھماکے میں بھی راجہ عمر خطاب تاخیر سے مشہوری کے لیے پہنچے، انھوں نے پریس کانفرنس کی اور چلتے بنے۔

    میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، اور پولیس موبائل ٹارگٹ تھی، آج کے اور صدر دھماکے میں مماثلت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں بولٹن مارکیٹ میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور بچے سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    کراچی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت 2 اہل کار شامل ہیں، دھماکے میں کھارادر تھانے کی موبائل تباہ، کئی موٹر سائیکلوں اور رکشے کو نقصان پہنچا، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کراچی میں دہشت گرد متحرک ہو رہے ہیں، یہ دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے، پولیس اور ادارے اپنا انٹیلیجنس کا کام تیز کریں۔

  • کراچی: پہلوان گوٹھ میں پولیس مقابلہ، ٹارگٹ کلر ہلاک

    کراچی: پہلوان گوٹھ میں پولیس مقابلہ، ٹارگٹ کلر ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے پہلوان گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلر نعمان عرف نومی مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ٹارگٹ کلر نعمان عرف نومی ہلاک ہو گیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ نعمان عرف نومی جرائم پیشہ اور ٹارگٹ کلر تھا،ہلاک ملزم اے ایس آئی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

    راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود میں اے ایس آئی غلام محمدکو قتل کیاگیا تھا،ٹارگٹ کلنگ کے بعد ملزم اے ایس آئی کا اسلحہ لے کر فرار ہوا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کیس کی انٹیلی جنس بنیاد پر تفتیش کی گئی،مسلسل نگرانی کے بعد ملزم تک رسائی حاصل ہوئی، مقابلے میں ہلاک ملزم سے آلہ قتل اور چھیناگیا اسلحہ برآمد کیا گیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

  • کراچی: عدالت کے حکم پر سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی: عدالت کے حکم پر سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی: عدالت کے حکم پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انچارج راجہ عمر خطاب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ فیروز تھانے میں مغوی کے بھائی شاہ زیب ظہیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عدالتی حکم پر سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مدعی شاہ زیب ظہیر نے کہا کہ 15 اگست 2019 کو راجہ عمر خطاب کے ایما پر اس کے بھائی کو اغوا کیا گیا تھا۔

    ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ شہری آصف کو طارق روڈ سے 15 اگست کو سی ٹی ڈی اہل کاروں نے اغوا کیا، آصف ظہیر فیروز آباد کا رہایشی ہے، وہ پلمبر کی دکان پر پیسے دینے گیا تھا جب اہل کاروں نے اسے اغوا کیا۔

    متن کے مطابق سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے آصف ظہیر کو 2014 میں بھی گرفتار کیا تھا، تاہم عدالت سے بری ہو گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم دم توڑ گیا

    یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل کراچی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک اور ملزم دم توڑ گیا تھا، لواحقین نے اسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا، اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ملزم عبد القادر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے وقت ملزم زخمی تھا، حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکا، نمایندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم کو لانڈھی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جہاں وہ ڈکیتی کے مقدمے میں مفرور تھا۔

  • دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ پر 14 مقدمات درج

    دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ پر 14 مقدمات درج

    کراچی: دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے معاملے پر سی ٹی ڈی نے 14 مقدمات درج کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات ایم کیو ایم لندن، القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ سپاہ صحابہ، جماعت الدعوۃ، سپاہ محمد کے خلاف بھی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    [bs-quote quote=” تحریک طالبان پاکستان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”راجہ عمر خطاب” author_job=”انچارج سی ٹی ڈی”][/bs-quote]

    راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے دیگر افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے ہیں۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ مینڈیٹ ملنے کے بعد مقدمات درج کیے ہیں، اب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بھی ان دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کیا کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے بھی سی ٹی ڈی سندھ کو کچھ انکوائریز بھجوائی تھیں، سی ٹی ڈی نے انکوائریز مکمل کرنے کے بعد کالعدم تنظیموں کے خلاف مقدمات درج کیے۔

    راجہ عمر خطاب نے مزید کہا کہ انکوائریز کالعدم جماعتوں اور دیگر کے خلاف ہیں۔

  • چینی قونصلیٹ حملے کے پیچھے ’را‘ کا ہاتھ ہے، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب

    چینی قونصلیٹ حملے کے پیچھے ’را‘ کا ہاتھ ہے، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب

    کراچی: انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی اور اس کے پیچھے ’را‘ کا ہاتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی قونصلیٹ حملے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ دہشت گرد کہاں سے آئے تھے، تین حملہ آور تھے اور تینوں مارے گئے۔

    انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ گاڑیاں ہینڈ گرینیڈ کی وجہ سے جلی ہیں، پہلے پوائنٹ پر ہمارے جوانوں پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا گیا، دستی بم حملے کے باعث کوئٹہ کے رہائشی باپ بیٹا شہید ہوئے تھے۔

    راجہ عمر خطاب نے کہا کہ گرفتاری ہوئی ہیں لیکن ابھی تفصیلات نہیں بتاسکتے، ریکی کے بغیر یہ کام نہیں ہوسکتا ہے، دہشت گردوں سے ملنے والا سی فور مواد دیسی ساختہ نہیں ہوتا، جس نے دہشت گردوں سے کام کرایا ممکن ہے بارود اسی نے دیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ بی ایل اے گروپ کے کمانڈر اسلم عرف اچھو کی بھارت میں موجودگی کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    یہ پڑھیں: چینی قونصل خانے پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانےمیں درج

    واضح رہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی، دھماکا خیز مواد رکھنے، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی جبکہ ہلاک تینوں دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں دوپولیس اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا تھا۔

  • سیہون دھماکہ: شواہد اکٹھے کر لیے گئے، ابتدائی رپورٹ تیار

    سیہون دھماکہ: شواہد اکٹھے کر لیے گئے، ابتدائی رپورٹ تیار

    کراچی: سیہون شریف خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں خود کش بمبار مرد لگتا ہے۔ تفتیشی ٹیم سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔

    سیہون شریف میں خودکش حملے کی باریک بینی سے تفتیش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی انچارج راجا عمر خطاب اور ایس ایس پی مظہر مشوانی نے سیہون شریف میں درگاہ پر پہنچے۔

    سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مزار کے احاطے سے شواہد اکٹھے کیے۔ ٹیم سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں خود کش بمبار مرد لگتا ہے۔ اس سے قبل خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ خود کش حملہ آور کوئی عورت بھی ہوسکتی ہے۔

    راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خوفناک خودکش دھماکے میں 75 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق افراد میں 20 بچے، 9 خواتین، 45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

    آج صبح افغان سفارتخانے کے حکام کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے افغان حکام کو افغانستان میں چھپے 76 دہشت گردوں کی فہرست دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے یا پھر پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

  • کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کا سہولت کارگرفتار

    کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کا سہولت کارگرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کے سہولت کار سعید عرف کالو کو نارتھ کراچی سے گرفتار کر لیا ہے،ملزم قتل کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمرخطاب نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو اپنی اہم کامیابی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب نارتھ کراچی کے علاقے 5-بی میں ایک گھر پر چھاپہ کارروائی میں کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کے سہولت کار سعید عرف کالو کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کے انچارج کے مطابق سعید کالو کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے اور وہ لشکر جھنگوی اورنگی ٹاؤن کا امیر بھی ہے جو ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کے قتل سمیت مضالفین سیاسی جماعت کے کارکنان اور فرقہ ورانہ قتل و غارت گری میں ملوث ہے۔

    اسی سے متعلق : سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ اور لشکر جھنگوی امیر سمیت 9 گرفتار

    راجہ عمر کا خطاب کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نارتھ کراچی کے گھر میں رہائش پذیر تھا اور محرم الحرام کے مہینے میں تخریب کاری کا پلان تیار کررہا تھا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

    گرفتار کیے گئے دیگر ملزمان کا تعلق بھی القاعدہ برصغیر،لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے ہے جو سعید کالو کے گھر میں قیام پذیر تھے اور محرم کے جلوس کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔

  • کراچی :سی آئی ڈی پولیس مقابلے ، 6دہشت گرد مارے گئے

    کراچی :سی آئی ڈی پولیس مقابلے ، 6دہشت گرد مارے گئے

    کراچی : شہرِ قائد کے علاقے قیوم آباد میں سی آئی ڈی پولیس نے مقابلے کے بعد القاعدہ سے منسلک چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ لیاری میں بھی پولیس مقابلے میں دو گینگ وار ملزمان مارے گئے۔

    انچارج سی آئی ڈی سیل راجہ عمر خطاب کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی آئی ڈی پولیس نے قیوم آباد کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی ،دو طرفہ فائرنگ میں خودکش حملہ آور سمیت چار دہشتگرد مارے گئے۔

    جن کی شناخت سجادعرف کارگل، محمد ہاشم، یاسین عرف یاسر عرفات اور شمیم عرف کمانڈو کے ناموں سے کی گئی ہے، ملزم سجاد القاعدہ کا کمانڈر تھا ۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ اور بغدادی میں پولیس مقابلوں میں دوملزمان مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، ہلاک ملزمان دس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھے۔

    ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا، ملزمان کی شناخت عابد عرف ابا اور رمضان عرف کچھی کے ناموں سے ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سہراب گوٹھ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں القاعدہ کے اہم رہنماء سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔