Tag: راجہ فاروق

  • ’’بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو آزاد کشمیر کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے‘‘

    ’’بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو آزاد کشمیر کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے‘‘

    اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت عیار دشمن ہے اس کی چالوں کو سمجھنا ہوگا، بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو آزاد کشمیر کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس نے بی جے پی کو ہائی جیک کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 100دن ہو چکے ہیں، بھارتی جارحیت وادی میں تاحال برقرار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو آزاد کشمیر کی طرف دھکیلے گا، پاکستان بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم میں رکاوٹ ہے، پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز ہے۔

    راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری کبھی بھارت کو نہیں مانیں گے، بھارت آزادی کی تحریک نہیں دباسکتا۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کےحوالے سے وزیرخارجہ کا خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ معصوم بچوں اور عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، خوراک اور دواؤں تک رسائی نہیں، موت کے سائے منڈلا رہے ہیں، پاکستان محبتوں کی راہداریاں کھول رہا ہے، لیکن مودی کی جارحیت برقرار ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کرفیو کو 100دن گزر چکے ہیں، مودی سرکار نے 80لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور بنا رکھا ہے، مظلوم کشمیری بھارتی جبرواستبداد کی چکی میں پس رہے ہیں۔

    مظلوم کشمیری بھارتی جبرواستبداد کی چکی میں پس رہے ہیں: شاہ محمود

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت بدستور جاری ہے اور وادی میں لاک ڈاؤن کو 100 روز مکمل ہوچکے ہیں، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیا خریدنے سے بھی قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہو چکا ہے۔

  • اس وقت ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے:وزیراعظم آزادکشمیر

    اس وقت ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے:وزیراعظم آزادکشمیر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے ایجنڈے پر چل رہا ہے، اس وقت ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے ملک میں اپوزیشن کے حالیہ دھرنے کے تناظر میں کہا ہے کہ ملک کو کسی انتشار کے بجائے یکجہتی کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہورہا ہے، بھارت اپنے ایجنڈے پر چل رہا ہے۔

    دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں گجرات جیسے قتل عام کی تیاری کررہی ہے، متنازع افسرگریش چندرا کو کشمیر کا پہلا لیفٹیننٹ گورنر تعینات کردیا گیا۔

    کے ایم ایس کے مطابق گریش چندرا2002 میں گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں پیش پیش تھا، گریش چندرا اس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ مودی کا پرنسپل سیکریٹری تھا۔

    مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کی ایک اور گھناؤنی سازش سامنے آگئی

    یاد رہے کہ گذشتہ روز غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر گرفت کی مضبوطی چاہتا ہے، بھارت نے گزشتہ 3 ماہ سے کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے، اب اس نے اسے الگ وفاقی یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ایجنسی کے مطابق بھارت نے پابندیوں کے ساتھ ساتھ اضافی فوجی بھیج رکھے ہیں، جب کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلے ہی 9 لاکھ فوجی تعینات ہیں، اب مقبوضہ علاقے میں بھارتی حکومت کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنرز کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔

  • زلزلے کے بعد تعمیر نو اور بحالی آزاد کشمیر حکومت کی اولین ذمہ داری ہے: فاروق حیدر

    زلزلے کے بعد تعمیر نو اور بحالی آزاد کشمیر حکومت کی اولین ذمہ داری ہے: فاروق حیدر

    میرپور: وزیراعظم آزاد کشمیر محمد راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے عمل کو مکمل کرنے کا کام تین مراحل میں کیا جائے گا۔

    اپنے ایک بیان میں فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ ریسیکو اور ریلیف میں بھرپور معاونت کرنے پر پاک فوج، این ڈی ایم اے کے شکر گزار ہیں، تعمیر نو اور بحالی آزادکشمیر حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2005 میں سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے حوالے سے آزاد حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی جس کی وجہ سے آج تک یہ پراجیکٹس مکمل طورپر فعال نہیں ہوسکے، وہ تجربہ دوہرانا نہیں چاہتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ کے بعد پاکستان بھر کے لوگوں نے جس ہمدردی کا اظہار کیا وہ قابل تحسین ہے ہم زلزلہ دو ہزار پانچ کے تجربے سے سبق سیکھتے ہوئے اس مرتبہ تعمیر نو اور بحالی کے عمل کو مثالی بنائیں گے۔

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو افراد کی شہادت، وزیراعظم آزاد کشمیر کی مذمت

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انشاءاللہ متاثرین پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں زندگی گزاریں گے، جب بھی آزادکشمیر پر کوئی بھی آفت پڑی پاکستانی عوام اور حکومتوں نے ہمارے لیے فراخدلی کا مظاہرہ کیا۔

    کشمیر کے موضوع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی بہترین ترجمانی کی، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  • پاک بھارت ایٹمی جنگ کا خطرہ مسئلہ کشمیر کے حل تک رہے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

    پاک بھارت ایٹمی جنگ کا خطرہ مسئلہ کشمیر کے حل تک رہے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

    مصطفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بدترین جارحیت جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں خصوصی تحقیقاتی  کمیشن بھیجے جس کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں: جموں کشمیرلبریشن فرنٹ پرپابندی کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہڑتال

    اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت کی بدترین جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے اسکول، اسپتال اور بازار متاثر ہورہے ہیں، شہری خوف کی وجہ سے گھروں سے باہر نہیں نکل پاررہے۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر حکومت لائن آف کنٹرول پر متاثرین کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے اب تک متعدد نوجوان شہید ہوچکے ہیں، کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کردی  جس کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

    یاد رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سے قبل بھارت مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر بھی پابندی لگا چکا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی چکوٹھی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری شہید 4 زخمی

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 27 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ پیلٹ گن، فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 184 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

    بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 681 شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور 42 گھروں کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔