Tag: راجہ پرویز اشرف

  • اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں، عمران خان کو بھی موقع ملنا چاہیے ،پرویز اشرف

    اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں، عمران خان کو بھی موقع ملنا چاہیے ،پرویز اشرف

    لاہور : پیپلز پا رٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں، عمران خان کے پاس اکثریت ہے تو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے سنجیدہ سیاست کا مظاہرہ کیا ، بلاول بھٹونے کہا ہمیں پارلیمان کے فروغ سے نہیں ہٹنا چاہیے، جماعتوں کو قائل کیا کہ پارلیمان میں جائیں۔

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا تحفظ چاہتےہیں ا یسا قدم نہیں کہ جمہوریت کونقصان پہنچے ، اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں ، عمران خان کو بھی موقع ملنا چاہیے۔

    انھوں نے کہا درجہ چہارم کے لوگوں کو ملازمتیں قانون کے مطابق دی تھیں، عمران خان کےپاس اکثریت ہے تو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے، اکثریتی جماعت کو حکومت نہ بنانے دینے کو کوئی پسند نہیں کرتا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتیں کا اقتدار اپنے ہی درمیان رکھنے کا تاثر غلط ہے، انتخابات پرجیتنے والوں سمیت سب نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوئے ، میرے اور نواز شریف کے نیب کیس کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

  • پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا‘ راجہ پرویز اشرف

    پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا‘ راجہ پرویز اشرف

    لاہور: سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چار سو لوگوں کو نوکری دینے کے الزام میں میرا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا، یہ دہرامعیار ہے۔

    راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جن پر کرپشن کے بڑے بڑے الزامات ہیں وہ آزاد ہیں، انصاف سب کےلیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ مجھ پر بنائے جانے والے تمام مقدمات بے بنیاد ہیں اور ان مقدمات کی بنا پر میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔


    احتساب کا نظام پنجاب میں کچھ اورسندھ میں کچھ اورہے‘ منظوروسان


    خیال رہے کہ چارروز قبل صوبائی وزیرتجارت منظور وسان کا کہنا تھا کہ احتساب صرف سیاست دانوں کا ہی نہیں سب کا ہونا چاہیے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہم کیسز سے نہیں ڈرتے لیکن نیب کا پنجاب میں الگ اور سندھ میں الگ نظام ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کشمیر الیکشن میں پی پی بھاری اکثریت سے فتح حاصل کریگی، راجہ پرویز اشرف

    کشمیر الیکشن میں پی پی بھاری اکثریت سے فتح حاصل کریگی، راجہ پرویز اشرف

    میرپور: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ’’آزاد کشمیر کے عوام بھاری تعداد میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر فتح سے ہمکنار کروائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نے میرپور آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں پر پورا نہیں اتر سکی، پہلے لوڈشیڈنگ چھ ماہ میں ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا پھر بڑھا کر ایک سال ہوا اور اب وفاقی وزراء کہتے ہیں کہ 2018 میں لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف تو حکومتی اراکین شہروں میں 6 گھنٹے اور دیہاتوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا دعویٰ کرتے ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے، گاؤں دیہاتوں میں بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    راجہ پرویز اشرف نے الزام عائد کیا کہ ’’وفاقی وزراء آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کی الیکشن مہم چلارہے ہیں اور ہمارے قائدین کے خلاف غلط زبان استعمال کررہے ہیں۔

    حکومتی اراکین کو تنبیہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’زبانیں ہمارے پاس بھی موجود ہیں اور اگر ہم نے زبانیں کھولیں تو بات بہت دور تک نکل جائے گی‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت چاہیے کچھ بھی کر لے کشمیری عوام پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دے گی اور کشمیر الیکشن میں پی پی بھارتی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔

    اس موقع پر انہوں نے  وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور اعلان کیا کہ کل میرپور آزاد کشمیر میں ہونے والے جلسے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری میرپور کی عوام سے خطاب کریں گے۔

     

  • یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویزاشرف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویزاشرف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

    ‌اسلام آباد : سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور راجہ پرویز اشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویزاشرف کے ناموں کو قومی احتساب بیورو کی درخواست پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیاگیا۔

    نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر دونوں شخصیات ملک سے باہر چلی جاتی ہیں، تو ان کے خلاف مقدمات تاخیر کا شکار ہوجائیں گے۔

    دونوں سابق وزرائےاعظم کو اس وقت احتساب عدالتوں میں مقدمات کا سامنا ہے، دونوں شخصیات پر کرپشن سمیت اختیارات کے ناجائز استعمال کے ساتھ ساتھ دیگر مقدمات بھی شامل ہیں۔

  • ہم جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں لیکن کرپشن کی نہیں، راجہ پرویزاشرف

    ہم جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں لیکن کرپشن کی نہیں، راجہ پرویزاشرف

    لاہور:سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ وہ کرپشن کی حمایت نہیں کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حالیہ عوامی مہم کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے رویے میں تبدیلی اچھی نہیں ہے.

    راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نے عمران خان کے دھرنے کے دوران حکومت کی سپورٹ کی لیکن وہ بدعنوانی کی حمایت نہیں کریں گے.

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے الزامات کو پاکستان میں نہیں اُٹھایا گیا بلکہ بیرون ملک سے ان الزامات کو اُٹھایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات پارلیمنٹ کی جانب سے یا عدالت کی جانب سے کی جائے.

    پیپلزپارٹی کے رہنما سے رینٹل پاور پروجیکٹ کے الزامات کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نےکہا کہ وہ پہلے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ چکے تھے.

    انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو یوسف رضا گیلانی کو استعفی کا مشورہ دیتے تھے اب خود اس پر عمل کریں،انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو پاناما لیکس کے الزامات سے بری کروائیں.

  • سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے توپنجاب میں کیوں نہیں، راجہ پرویز اشرف

    سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے توپنجاب میں کیوں نہیں، راجہ پرویز اشرف

    گوجرانوالہ : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے تو پنجاب کو سینہ تان کر کہنا چاہئیے کہ آؤ ہمارا بھی احتساب کرو۔

    دودھ میں دھلے ہوئے افراد نیب سے کیوں پریشان ہیں، سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے توپنجاب میں کیوں نہیں ،یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے بے قصورہوکر بھی عدالتوں کا سامنا کیا، پیپلز پارٹی نے سندھ میں رینجرزاور نیب سے مکمل تعاون کیا، پنجاب حکومت کو بھی چاہیے کہ نیب کے ساتھ تعاون کرے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے تو پنجاب کو سینہ تان کر کہنا چاہئیے کہ آؤ ہمارا احتساب کرو، پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی نیب کا سامنا کیا تھا لیکن ہم نے شور نہیں مچایا تھا تو اب نیب میں کسی بزنس مین کو دو گھنٹے بٹھانے پرحکومت کا شور مچانا درست نہیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب ہر شخص کا ہونا چاہئیے دودھ میں دھلے ہوئے افراد نیب سے کیوں پریشان ہیں؟

    پٹھان کوٹ کے واقعہ کی ایف آئی آر کے اندراج پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایف آئی اے درج کرنا حکومت پاکستان کی کمزوری ہے۔ پاکستان کا پٹھان کوٹ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔