Tag: راج کمار راؤ

  • راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری

    راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری

    بالی ووڈ کے معروف اداکار راجکمار راؤ اور ومیکا گبی کی فلم بھول چوک معاف کے ٹریلر  کو جاری کردیا گیا ہے۔

    کرن شرما کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مین راج کمار راؤ کو ایک عام آدمی کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے جو اپنی گرل فرینڈ تتلی (وامیکا گبی) سے گہری محبت کرتا ہے۔

    فلم میں راج کمار راؤ کا کردار، رنجن سرکاری نوکری حاصل کرکے تتلی کے ساتھ ساتھ شادی کرنے کے لیے پورے خاندان کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

    تقریباً تین منٹ کے ٹریلر میں راج کمار راؤ کو پریشان دیکھا گیا جہاں وہ اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کیلئے بےقرار ہوتے ہیں مگر شادی سے صرف ایک دن پہلے 29 کو ٹائم لوپ میں میں پھنس جاتے ہیں۔

    https://www.youtube.com/watch?v=nZEXRZMEd5Y

    یاد رہے کہ راج کمار راؤ اور وامیکا گبی اس فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے ہنسی کا طوفان لیے یہ فلم 9 مئی 2025 کو سینما میں ریلیز کی جائے گی۔

  • سارو گنگولی کی بائیوپک فلم کا ہیرو کون ہوگا؟ اداکار کا نام سامنے آگیا

    سارو گنگولی کی بائیوپک فلم کا ہیرو کون ہوگا؟ اداکار کا نام سامنے آگیا

    بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے معروف اداکار کا نام سامنے آگیا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے 2021 میں اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کی تھی لیکن فلم کی تفصیلات شیئر نہیں کی تھی، تاہم اب بھارتی کے مطابق بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے اپنی بائیوپک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ فلم میں ان کا کردار ادا کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کا کہا ہے کہ جمعرات کو مغربی بنگال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے سنا ہے کہ راج کمار راؤ میری بائیوپک میں ٹائٹلر رول ادا کریں گے لیکن فلم ریلیز کی تاریخوں کی وجہ اسے اسکرین پر آنے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rajkumar Rao (@rajkumarraofficial)

    واضح رہے کہ سابق کپتان گنگولی نے بھارت کے لیے 113 ٹیسٹ اور 311 ون ڈے کھیلے، اس دوران بلے باز نے اپنے بین الاقوامی کریئر میں تمام فارمیٹس میں 18,575 رنز بنائے، ان کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے 21 ٹیسٹ میچ جیتنے اور ٹیم 2003 کے ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچی۔

    کولکتہ کے شہزادے  گنگولی کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر رہ چکے ہیں تاہم انہیں گزشتہ سال اکتوبر میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کا صدر مقرر کیا گیا۔

    راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی ’بھول چُوک معاف‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

    اس سے قبل بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر ’اے بلین ڈریمز’ بنائی گئی تھی جس میں خود سچن ٹنڈولکر نے اداکاری کی تھی اور ’ایم ایس دھونی : دی اَن ٹولڈ اسٹوری’ میں سشانت سنگھ نے دھونی کا کردار ادا کیا تھا، اب گنگولی کی فلم میں راج کمار راؤ اداکاری کریں گے۔

  • راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی ’بھول چُوک معاف‘ کا سنی دیول کی ’جات‘ سے ٹکراؤ

    راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی ’بھول چُوک معاف‘ کا سنی دیول کی ’جات‘ سے ٹکراؤ

    بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی فلم ’بھول چوک معاف‘ 10 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق فلم ’بھول چُوک معاف‘ میں راج کمار راؤ اور وامیکا گبی مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ اسے میڈاک فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

    فلم ایک منفرد تصور پر مبنی ہے اور اس کا ٹیزر بھی 1.23 منٹ پر مشتمل ہے۔

    تاہم بھول چوک معاف کا باکس آفس پر سنی دیول کی ’جات‘ سے ٹکراؤ ہوگا اور جو بلاک بسٹر گدر 2 کے بعد سنی دیول کی پہلی فلم ہے۔

    جات کو گوپی چند ملینینی نے ڈائریکٹ کیا ہے، جب کہ اس کی پروڈکشن میتری مووی میکرز اور پیپل میڈیا فیکٹری کے بینر تلے ہوئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں رندیپ ہودا، وینیت کمار سنگھ، سائیامی کھیر اور رجینا کیسندرا شامل ہیں۔

    ٹیزر میں سنی دیول کی شاندار کارکردگی اور ایکشن سیکوینس نے مداحوں کو بے حد متاثر کیا۔ فلم کے موسیقار تھامن ایس ہیں، اور سینماٹوگرافی کے فرائض رشی پنجابی نے انجام دیے ہیں، جب کہ ایکشن کوریوگرافی این ایل اراسو، رام لکشمن اور وینکٹ نے کی ہے۔

    علاوہ ازیں اکشے کمار کی فلم کیسری چیپٹر ٹو 18 اپریل کو ریلیز ہوگی جبکہ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ مارچ کے آخری ہفتے میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • شردھا اور راج کمار کی فلم ’استری 2‘ نے باہوبلی 2 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

    شردھا اور راج کمار کی فلم ’استری 2‘ نے باہوبلی 2 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

    اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم استری 2 نے پربھاس اور ایس ایس راجامولی کی فلم باہوبلی 2 کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک کئی ریکارڈز اپنے نام کیے، امر کوشک کی ہدایت کاری اور نیرین بھٹ کی تحریر کردہ، فلم نے صرف تین ہفتوں میں 516.40 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا ہے، بھاہوبلی 2 اس دورانیے میں 510.99 کروڑ روپے تک محدود رہی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    فلم نے پربھاس اور ایس ایس راجہ مولی کی باہوبلی 2 کی کامیابیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارتی سنیما کی تاریخ میں مقامی طور پر تیسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلم بن گئی۔

    واضح رہے کہ استری 2 میں شردھا کپور راجکمار راؤ، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ، اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں جبکہ ورون دھون، اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ نے مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی ہے۔

  • ’استری 2‘ کے ڈائریکٹر کا اپنی ہارر کمیڈی فلم سے متعلق بڑا انکشاف

    ’استری 2‘ کے ڈائریکٹر کا اپنی ہارر کمیڈی فلم سے متعلق بڑا انکشاف

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم استری 2 کے ڈائریکٹر امر کوشک نے اپنی فلم سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا، 15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم کو شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

    ’استری 2‘ سال 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم استری کا سیکیوئل ہے جو اپنی مقبولیت کی بدولت عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ بھارتی روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے قریب ہے۔

    تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ استری 2 کے ڈائریکٹر امر کوشک یہ فلم بنانا ہی نہیں چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ ان کے کیرئیر کی شروعات اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ فلم ’چور نکل کے بھاگا‘ سے کریں۔

    امر کوشک نے انکشاف کیا کہ وہ فلم میکنگ کے سفر کا آغاز  ہارر فلم سے بالکل بھی نہیں کرنا چاہتے تھے اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ فلم ’چور نکل کے بھاگا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے۔

    امر کوشک کا کہنا تھا کہ فلم استری ​​ریلیز ہوئی تو یہ میری پہلی فلم تھی اور اس کے حوالے سے میں بہت نروس تھا، میں کبھی بھی اپنے کیریئر کا آغاز ہارر فلم سے نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ یہ فلم میکنگ کا وہ فیصلہ تھا جس کے بارے میں، میں نے سوچا تھا کہ جب کچھ بھی کرنے کو  نہیں ہوگا تب ہارر فلمیں بناؤں گا۔

    فلم استری 2 کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جب فلم استری کا ٹریلر ریلیز ہوا تو اسے مداحوں کی جانب خوب پسند کیا گیا اور اب شائقین جس طرح فلم ’استری 2‘ دیکھنے کیلئے سینما گھروں کا رُخ کررہے ہیں میں سب سے شکر گزار ہوں۔

    امر کوشک کا کہنا تھا کہ لوگ  استری 2 دیکھ کر کہہ رہے ہیں کہ سیکوئل ہوتو ایسا ہو تو میں بتاتا چلوں کہ فلم کی کامیابی میں سب سے اہم کردار فلم کی اسکرپٹ نے ادا کیا ہے جس کے لیے ہم رائٹرز کے ساتھ کافی عرصے ک سر جوڑ کر بیٹھے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    انہوں نے بتایا کہ جب فلم استری بنا رہے تھے تو اس فلم کے اسکرپٹ پر 4 سے 5 ماہ تک کام کیا تھا لیکن استری 2 کے اسکرپٹ پر ڈھائی سال تک کام کیا گیا، اس فلم کے لیے بڑے اسٹارز پر بھروسہ کیے بغیر باکس آفس پر کامیابی حاصل کی اور اسٹار پاور سے زیادہ کہانی سنانے کی اہمیت پر زور دیا جس کا نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے۔

  • فلم استری 2 کا مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    فلم استری 2 کا مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

    بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم ’استری 2 کا ٹیزر 14 جون کو ریلیز کیا جائے گا لیکن اس ٹیزر کو انٹرنیٹ صارفین نہیں دیکھ سکیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی نئی بلاک بسٹر فلم ’استری‘ کا سیکوئل ’استری 2 ‘ رواں سال اگست 2024 میں سینما گھروں کی زینت بنے گا۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسانوی کہانی پر مبنی فلم ’استری 2’ کا ٹیزر  اس ہفتے ریلیز کیا جائے گا لیکن اس ٹیزر کو انٹرنیٹ صارفین نہیں دیکھ سکیں گے کیوں کہ ٹیزر سینما گھر میں دیکھایا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

    فلمساز دنیش وجن اور میڈاک پروڈکشنز نے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں بتایا کہ، 1 منٹ، 23 سیکنڈ کے طویل ٹیزر کو سوشل میڈیا کے بجائے سب سے پہلے براہ راست سینما گھروں میں اسکرین کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں راج کمار راؤ، پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ابھے ورما، شروری واگھ اور مونا سنگھ جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

    علاوہ ازیں استری 2 کی  ایکشن سے بھرپور مرکزی جوڑی میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، فلم اگست میں سینیما گھر میں ریلیز کی جائے گی۔

  • والدہ کی یاد میں ہر جمعہ کو وَرت رکھتا ہوں: راج کمار راؤ کا انکشاف

    والدہ کی یاد میں ہر جمعہ کو وَرت رکھتا ہوں: راج کمار راؤ کا انکشاف

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار راج کمار راؤ نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی آنجہانی والدہ کی یاد میں ہر جمعہ کو وَرت رکھتے ہیں۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار راج کمار راؤ ان دنوں فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کی تشہیر میں مصروف ہیں، انہوں نے حال ہی میں انہیں اپنی آنجہانی والدہ سے ملنے والی وراثت سے متعلو گفتگو کی ہے۔

    اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی آنجہانی والدہ سے متاثر ہو کر ہر جمعہ کو وَرت رکھتے ہیں،  یہ وہ چیز ہے جو میری ماں ’سنتوشی ماتا‘ کے لیے کرتی ہے، جب میں 16 سال کا تھا تو میں نے تب سے ہی ان کی پیروی شروع کردی تھی۔

    اداکار راج کمار راؤ کی پہلی کمائی کتنی تھی؟

    اداکار نے انکشاف کیا کہ 16 سال کی عمر سے ہی یہ میری زندگی کا ایک حصہ رہا ہے، میں اپنی ماں کی یاد میں سخت شیڈول کے درمیان بھی وَرت رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rajkumar Rao (@rajkumarraofficial)

    واضح رہے کہ راج کمار کی والدہ کمل یادیو کا انتقال 2016 میں ہوا تھا، داکار نے 2021 میں اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنی آنجہانی والدہ کی تصویر کے سامنے بیٹھے اور اس پر بوسہ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

     تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا تھا کہ ’’آپ ہمیشہ اس دنیا کی بہترین ماں رہیں گی، میں جانتا ہوں کہ آپ کی مہربانیاں ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں، مجھے ہر روز آپ کی یاد آتی ہے، میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔

  • اسٹار کڈ کی وجہ سے مجھے راتوں رات فلم سے نکال دیا گیا، راج کمار راؤ

    اسٹار کڈ کی وجہ سے مجھے راتوں رات فلم سے نکال دیا گیا، راج کمار راؤ

    بھارت کے باصلاحیت اداکار راج کمار راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں ایک اسٹار کڈ کی وجہ سے راتوں رات فلم سے نکال دیا گیا تھا۔

    اپنے آنے والی فلم ’مسٹر اینڈ مسز‘ ماہی کے پروڈیوسر کرن جوہر کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران راج کمار راؤ نے یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں ممبئی آیا تھا تو مجھے کہا گیا کہ پارٹیز میں شرکت کرنی ہے اور وہاں کانٹیکٹ بنانا کوئی بڑی بات نہیں بلکہ یہ کہنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں کہ میں یہاں کانٹیکٹ بنانے ہی آیا ہوں۔

    راج کمار نے بتایا کہ جب میں نیا تھا تو میں نے یہ سب کچھ کیا لیکن اس کے باوجود مجھے ایک فلم سے نکال کر میرا کردار ایک اسٹار کڈ کو دے دیا گیا۔

    وہ آج ایک جانے مانے اداکار ہیں اور اسٹار کڈ ہی ہیں، اس وقت میں نے سوچا کہ یہ ناانصافی ہے، صرف اس وجہ سے کہ آپ لوگوں کو جانتے ہیں اور کچھ کالز کرکے چیزوں کو اپنے بس میں کرسکتے ہیں ایسا کرنا ناانصافی ہے۔

    مسٹر اینڈ مسز ماہی کے اداکار نے بتایا کہ وہ فلم پھر بن ہی نہ سکی۔ میری جگہ فلم می کاسٹ کیے گئے اداکار فلمی خاندان سے ہی تعلق رکھتے تھے تاہم اگر وہ باہر سے آئے ہوئے اداکار بھی ہوتے اور ان کی پہنچ ہوتی تو وہ آسانی سے ایسا کرسکتے تھے۔

  • راج کمار راؤ نے فلم ہٹ ہونے کا راز بتا دیا

    راج کمار راؤ نے فلم ہٹ ہونے کا راز بتا دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار راج کمار راؤ نے ہٹ فلم کا راز  مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں راج کمار راؤ دیا مرزا کے ہمراہ آنے والی نئی فلم ’ بھید‘ کی پروموشن کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ ’ایک فلم کو کون سی چیز ہٹ بناتی ہے؟‘

    جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ہٹ فلم کا راز یہکہا کہ ’اگر آپ کی فلم درمیانے درجے کے بجٹ کی ہے تو اس میں کچھ ایسا خاص اور نیا ہونا چاہئے جس کا عام کو بھی چرچہ کریں۔

    راج کمار راؤ نے کہا کہ اس فلم میں کچھ ایسا ہونا ضروری ہے جس کا ذکر لوگ آپس میں کرسکیں، جب آپ کی فلم کے بارے میں بات ہوگی تب ہی وہ کامیاب ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فلم زبان کی حد تک محدود نہیں ہے کہانی کسی بھی زبان میں پیش کی جاسکتی ہے بس اس کا انداز کچھ ایسا ہونا چاہئے کہ لوگ اس کے بارے میں بات کریں۔

    اداکار نے ذاتی تعلقات کو بھی فلم کی کامیابی کا اہم جز قرار دیا اور کہا کہ اب آپ کنتارا جیسی فلم کو ہی دیکھ لیجئے جو پورے ہندوستان میں مقبول ہے اور کامیاب بزنس کر رہی ہے۔

    اب اگر مجھے سے 10 لوگ یہ سوال کریں گے کہ کیا آپ نے فلم دیکھی؟ اور اگر میں نے نہیں دیکھی ہوگی تو ان کے سوال کرنے پر تجسس پیدا ہوگا اور میں نہ چاہتے ہوئے بھی دیکھوں گا، پھر چاہئے فلم کسی بھی زبان میں کیوں نہ ہو۔

  • راج کمار راؤ کی فلم ’بھیڑ‘ کے ٹریلر پر ناراض ناظرین کو پنکج کپور کا جواب

    راج کمار راؤ کی فلم ’بھیڑ‘ کے ٹریلر پر ناراض ناظرین کو پنکج کپور کا جواب

    راج کمار راؤ اور بھومی پڈنیکر کی آنے والی نئی فلم ’بھیڑ‘ کے ٹریلر پر ناظرین سخت ناراض ہو کر تنقید کر رہے ہیں، جس پر فلم کے ایک اور اداکار پنکج کپور رد عمل ظاہر کرنے پر مجبور ہو گئے۔

    راج کمار راؤ کی فلم بھیڑ کا ٹیزر جیسے ہی سامنے آیا، ناظرین اس پر سخت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے ’ملک دشمن‘ فلم قرار دے رہے ہیں۔

    فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار پنکج کپور نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’فلم دیکھنے سے پہلے فیصلہ نہ کریں۔‘‘

    پنکج کپور نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتنے بے صبرے اور فوری رائے دینے والے لوگ ہیں کہ بارش کی ایک بوند آنے سے بھی قبل لوگ مون سون کا اعلان کر دیتے ہیں۔

    پنکج کپور کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم صبر کریں اور یہ کہیں کہ ٹھیک ہے اسے دیکھتے ہیں اور اس پر غور کرتے ہیں، لیکن اس کی بجائے ہم بندوق کی طرف چھلانگ لگا لیتے ہیں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس فلم میں بھی ایسی ہی صورت حال آپ کو دکھائی دے گی، آپ رائے دے سکتے ہیں، لیکن پہلے فلم دیکھیں۔

    انھوں نے کہا ’’یہ مضحکہ خیز ہے کہ ایک چھوٹا ٹیزر دیکھ کر آپ کہنا شروع کر دیں کہ یہ ایک سیاسی فلم ہے۔ یہ ایک تجزیاتی فلم ہے جس میں ہمارے مائنڈ سیٹ پر بات کی گئی ہے، کہ ہمارے معاشرے کی ذہنیت کیسی ہے، ہم کس طرح سوچتے ہیں، بہت کم فلموں نے حکام کو مثبت معنوں میں پیش کیا ہے، اس فلم میں ایسا ہی دکھایا گیا ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ فلم ’بھیڑ‘ ایک سماجی و سیاسی ڈراما ہے، جو کرونا وائرس کی وبا کے تاریک دور کی کہانی کے گرد گھومتا ہے، جس نے ملک کے اندر سرحدیں پیدا کر دی تھیں، فلم سازوں نے اس فلم کے پلاٹ کا موازنہ 1947 میں ہونے والی تقسیم سے کیا ہے۔

    انوبھو سنہا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دیا مرزا، آشوتوش رانا، کریتکا کامرا بھی شامل ہیں۔