Tag: راج کمار راؤ

  • اداکار راج کمار راؤ  کی پہلی کمائی کتنی تھی؟

    اداکار راج کمار راؤ  کی پہلی کمائی کتنی تھی؟

    بالی ووڈ کے نامور اداکار  راج کمار  راؤ  نے اپنی پہلی کمائی اور  اس سے لینے والے گھر کے سامان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    راج کمار راؤ نے ایک انٹرویو میں بالی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل کی زندگی سے متعلق گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ ان کے والد گورنمنٹ سیکٹر میں ملازم تھے۔

    اداکار راج کمار راؤ نے بتایا کہ ملازمت کی شروعات بطور ڈانس ٹیچر کے کی تھی، میں ایک بچی کو ڈانس سکھانے جایا کرتا تھا اور ان میری پہلی تنخواہ 300 روپے تھی۔

    دوران انٹرویو راج کمار نے بتایا ’’جب مجھے میری زندگی کی پہلی تنخواہ 300 روپے ملی تو اس وقت میں آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا، میں نے ان 300 روپے سے گھر کا راشن لیا جس میں دال، چاول، چینی اور نمک وغیرہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں تھا‘‘۔

    اداکار نے کہا میں نے یہ سامان لے جا کر اپنی والدہ کو دیا تو اس وقت جو خوشی مجھے محسوس ہوئی وہ دوبارہ کبھی نہیں ہو سکتی چاہے میں زندگی میں جتنا مرضی کما لوں۔

    انہوں نے کہا اب میں زندگی میں کسی کو کچھ بھی لے کر دے سکتا ہوں لیکن ان 300 روپے سے لیا ہوا سامان ہمیشہ میرے لیے خاص رہے گا۔

  • راج کمار راؤ اور پترا لیکھا کی شادی ہو گئی

    راج کمار راؤ اور پترا لیکھا کی شادی ہو گئی

    ہریانہ: بالی ووڈ ادکار راج کمار راؤ اور پترا لیکھا پال شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہریانہ کے شہر چندی گڑھ میں بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار راج کمار راؤ اور ان کی دوست اداکارہ پترا لیکھا پال کی شادی ہو گئی۔

    راج کمار راؤ نے انسٹاگرام پوسٹ پر دلہن کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کا اعلان کیا۔

    راج کمار نے کہا کہ انھوں نے آخر کار اپنی گیارہ سالہ محبت کو اپنا جیون ساتھی بنا کر نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے، اداکار نے پترالیکھا کو اپنا سکون، محبت، خوشی اور سب کچھ قرار دے دیا۔

    راج کمار نے لکھا کہ ان کے لیے اس سے بڑھ کر اور کوئی اعزاز اور خوشی کی بات نہیں کہ انھیں اب پترا لیکھا کا شوہر پکارا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by RajKummar Rao (@rajkummar_rao)

    چندی گڑھ میں شادی کی تقریبات گزشتہ روز منعقد ہوئیں، مرکزی تقریب میں پترا لیکھا پال نے روایتی سرخ عروسی لباس زیب تن کیا تھا، جب کہ تصاویر میں راج کمار سفید لباس میں ملبوس نظر آتے ہیں۔

    شادی کے استقبالیے میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بھی شرکت کی، دونوں کی تصاویر پر شوبز شخصیات، سیاسی و سماجی افراد سمیت ان کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انھیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔