Tag: راحت فتح علی خان

  • پاک افواج کی شاندار فتح، آئی ایس پی آر نے راحت فتح کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا

    پاک افواج کی شاندار فتح، آئی ایس پی آر نے راحت فتح کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا

    آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر پاک فوج کے شعبے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر آئی ایس پی آر نے پاکستان کے بڑے گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا ہے۔

    لہو کو گرما دینے والا نغمہ حفاظت تیری ہم کریں گے وطن تیری زمین کی قسم تیرے آسمان کی قسم، نغمے کے بول  پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمد رسول اللہ ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے ہیں۔

    ملی نغمہ کے دل مو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں، نغمہ کے بول دشمنوں کے دل پر ہیبت طاری کر دیتے ہیں۔

    نغمہ میں اس وطن کی حفاظت اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر کرنے کا عزم کیا گیا ہے، پاک وطن ہمیشہ اللہ کی امان میں رہے اور اس سے وفاداری ہر فرد کے خون میں رہے۔

  • راحت فتح علی خان کی ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    راحت فتح علی خان کی ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی بھارت کے معروف سابق کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے جو مداحوں میں خوب وائرل ہورہی ہے۔

    گلوکار کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں راحت خوشگوار انداز میں گفتگو کررہے ہیں جب کہ ایم ایس دھونی ان کی باتوں سے محظوظ ہوتے نظر آرہے ہیں۔

    پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایم ایس دھونی اب تک کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

  • راحت فتح علی کا بنگلادیش میں پرفارم کرنے کا ہوشربا معاوضہ، کتنے کروڑ روپے لیے؟

    راحت فتح علی کا بنگلادیش میں پرفارم کرنے کا ہوشربا معاوضہ، کتنے کروڑ روپے لیے؟

    دنیا بھر میں اپنی گائیکی کے لیے مشہور پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان نے بنگلہ دیش میں پرفارم کرنے کا ہوشربا معاوضہ وصول کیا ہے۔

    بالی ووڈ میں بے شمار گانے گانے والے راحت فتح نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں اپنی پرفارمنس کا تڑکا لگایا اور حاضرین ان کی گائیکی سے جھوم اٹھے، منتظمین نے انھیں معاوضے کے طور پر 3 کروڑ ٹکا سے زائد رقم دی جو پاکستانی روپے میں تقریباً 8 کروڑ بنتی ہے۔

    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق پاکستانی کلاسیکل گلوکار بی پی ایل میوزک فیسٹیول میں شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں آج پرفارم کریں گے، جس کیلئے انھیں 3 کروڑ 40 لاکھ ٹکا معاوضہ ملے گا۔

    بنگلادیش بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں راحت فتح علی خان کو یہ بھاری معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کیوں کہ گلوکار کی بنگلہ دیش میں بھی کافی بڑی فین فالوئنگ ہے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بی پی ایل میوزک فیسٹیول کے ٹکٹ جو کہ آن لائن دستیاب تھے ان میں شائقین نے زیادہ دلچسپی نہ لی جس کے باعث بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کو ٹکٹ کی قیمت کم کرنا پڑی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پلاٹینم ٹکٹ 12 ہزار ٹکا سے کم کرکے 8 ہزار، گولڈ 6 ہزار جبکہ سلور ٹکٹ کی قیمت بھی 2 ہزار ٹکا کم کرکے 4 ہزار ٹکا کی گئی ہے تاکہ شائقین انھیں خریدنے میں دلچسپی دکھائیں۔

  • راحت فتح علی خان اور سنجے دت کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

    راحت فتح علی خان اور سنجے دت کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور بالی ووڈ اداکار سنجے دت سے کنسرٹ میں ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    عالمی شہرت کے حامل معروف پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان اپنی غیر معمولی موسیقی سے دنیا بھر کے سامعین کو مسحور کیے ہوئے ہیں۔

    &

    حال ہی میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے ساتھ راحت فتح علی خان کی پرتپاک بات چیت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔

    راحت فتح علی خان کی طرف سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو دبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے بیک اسٹیج کی ہے جہاں سنجے دت بھی موجود تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس ویڈیو میں دونوں شخصیات کو خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے بات کرتے اور دوبارہ ملاقات کا منصوبہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، ویڈیو میں دونوں فنکاروں کی محبت اور ایک دوسرے کیلئے عزت و احترام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس: راحت فتح علی خان سے متعلق اہم فیصلہ

    منی لانڈرنگ کیس: راحت فتح علی خان سے متعلق اہم فیصلہ

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رپورٹ جمع کرادی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے راحت فتح علی خان کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے پر اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کروادی ہے۔

    اپنی رپورٹ میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے، معروف گلوکار کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔

    گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف انکوائری بند کردی گئی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل نے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو پیش کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کے الزام میں ہونے والی تحقیقات کا آغاز بیرون ملک سفر کرنے والے مختلف مسافروں کی شکایت پر کیا گیا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور نے اس سلسلے میں 182 مسافروں کا ڈیٹا فراہم کیا تھا۔

    بوتل میں کیا تھا؟ راحت فتح علی خان نے حقیقت بیان کردی

    رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق راحت فتح کا نام بھی بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں میں شامل تھا مگر ان سے متعلق کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے معلوم ہوتا کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہوں۔

  • بوتل میں کیا تھا؟ راحت فتح علی خان نے حقیقت بیان کردی

    بوتل میں کیا تھا؟ راحت فتح علی خان نے حقیقت بیان کردی

    دنیا کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں اپنے ملازم پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ گلوکار احت فتح علی خان اپنے ملازم سے کسی بوتل کا تقاضا کررہے تھے اور بوتل نہ ملنے پر انہوں نے اپنے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    تاہم اب راحت فتح علی خان کی جانب سے ایک بار پھر دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے جس بوتل کے لیے ملازم پر تشدد کیا، اس میں واقعی ان کے مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا۔

    راحت فتح علی خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ لوگ ان کی بات کو مذاق سمجھ رہے ہیں لیکن واقعی ان کی غائب ہونے والی بوتل میں مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا۔

    راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ ان کا اور ان کے مرشد کا معاملہ ہے، اس بوتل میں ان کے مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا، جس وجہ سے وہ پریشان تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان کی روحانی بات کو نہیں سمجھ رہے۔

    ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے متعلق کیا کہا؟

    اپنے انٹرویو میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھ پرفارمنس کرنے والے موسیقاروں بھاری معاوضہ ادا کرتے ہیں۔ جتنا کوئی نہیں دیتا۔

  • ہر سیاسی پارٹی کیلئے گانا گا سکتا ہوں: راحت فتح علی خان

    ہر سیاسی پارٹی کیلئے گانا گا سکتا ہوں: راحت فتح علی خان

    گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیپ ریکارڈر ہیں اور ہر سیاسی پارٹی کے لئے گیت گا سکتے ہیں۔

    لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میری سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں نہ ہی میرا ووٹ یہاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن میں ٹیپ ریکارڈر ہوں اور ہر سیاسی پارٹی کے لئے گیت گا سکتا ہوں اور  ہر پارٹی کے لئے نغمہ گاؤں گا۔

    راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ فروری سے ورلڈ ٹور شروع کر رہے ہیں اور وہ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت 20 کے قریب ممالک جائیں گے جب کہ وہ ورلڈ ٹور کا آغاز جنوبی افریقہ سے کریں گے۔

  • راحت فتح علی خان کو امریکا کا ویزا نہ مل سکا ؟

    راحت فتح علی خان کو امریکا کا ویزا نہ مل سکا ؟

    عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو امریکی سفارت خانے نے کنسرٹ میں شرکت کیلئے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کو ویزا حاصل کرنے کیلئے 2015 تا 2023 ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے آئی آر ایس ڈاکومنٹیشن اور بولی ووڈ ایونٹ ایل ایل سی کی طرف سے قانونی دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔

    پاکستانی گلوکار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکا میں اپنے پروموٹرز کے ذریعے تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کر دی تھی۔انہوں نے اپنے پروموٹرز سے ٹیکسوں کی ادائیگی کے مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کیلئے کہا ہے۔

    پاکستانی گلوکار نے رواں ماہ 18 نومبر 2023 کو ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکا کے زیر اہتمام میوزیکل شو میں شرکت کیلئے امریکا جانا تھا۔

    راحت فتح علی خان کے امریکا میں ہونے والے کنسرٹ کی بکنگ پروموٹر ریحان صدیقی کے ذریعے کرائی گئی تھی، انہوں نے ہی گلوکار کے ویزے کیلئے درخواست دی اور ضروری دستاویزات سفارت خانے کو فراہم کیں، تاہم سفارت خانے نے ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔

  • مبینہ کرنسی اسمگلنگ: گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز

    مبینہ کرنسی اسمگلنگ: گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز

    لاہور : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف مبینہ کرنسی اسمگلنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ، ایف آئی اے راحت فتح علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے راحت فتح علی خان کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرلیں اور ساتھ ہی اثاثوں اور انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر آمدن کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایف آئی اےکوراحت فتح علی کی آمدن اور ظاہر اثاثوں کا ریکارڈ بھجوایا، ایف آئی اے کو راحت فتح علی خان کےگوشواروں،ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی نقول بھجوائی گئیں۔

  • راحت فتح علی خان کا پرفارمنس کے دوران سدھو موسے والا کو خراج تحسین

    راحت فتح علی خان کا پرفارمنس کے دوران سدھو موسے والا کو خراج تحسین

    معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کو ایک برس بیت گیا، اس موقع پر پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی قوالی کے دوران انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے ایک کانسرٹ کے دوران اپنی پرفارمنس، بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار سدھو موسے والا کے نام کی۔

    گلوکار اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا 29 مئی کو قتل کردیے گئے تھے، نامعلوم افراد نے بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں سدھو کی گاڑی پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا تھا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والے ایک کانسرٹ میں، قوالی شروع کرنے سے پہلے گلوکار نے کہا کہ وہ یہ قوالی سدھو موسے والا کا نام کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Brut India (@brut.india)

    اس کے بعد وہ آجا تینوں اکھیاں اڈیک دیاں گاتے ہوئے درمیان میں سدھو کا نام بھی لے رہے ہیں۔

    راحت فتح علی خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دنیا بھر کے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔