Tag: راحت فتح علی خان

  • راحت فتح علی خان کا وطن عزیز کی عوام کو خاص پیغام

    راحت فتح علی خان کا وطن عزیز کی عوام کو خاص پیغام

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے وطن عزیز کی عوام کیلئے خاص پیغام جاری کیا ہے۔

    گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کے احسانات کو نہیں بھولنا چاہیے، کیا جو قربانیاں پاک فوج کے جوانوں نے دیں کیا ہم سویلین دے سکتے ہیں؟۔

    راحت فتح علی خان نے کہا کہ فوج کا دشمن، پاکستان کا دشمن ہے ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔

    راحت فتح علی خان نے مشہور گانا "اے وطن کے سجیلے جوانوں” گا کر شہدائے پاک افواج کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

  • معروف امریکی گلوکارہ، عابدہ پروین اور راحت کے کس گانے کی مداح نکلیں

    معروف امریکی گلوکارہ، عابدہ پروین اور راحت کے کس گانے کی مداح نکلیں

    نیویارک:معروف ہالی ووڈ اسٹار جاڈا پنکیٹ اسمتھ پاکستانی گلوکاروں کی مداح ہیں اور صوفی موسیقی سننا پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان سے عقیدت کا اظہار سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق جاڈا اسمتھ ادکارہ اور گلوکارہ ہونے کے ساتھ معروف اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ بھی ہیں اور ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کے کوک اسٹوڈیو کے گانے کو شیئر کیا۔

    پوسٹ میں انہوں نے لکھا عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان صوفی موسیقی کے لیے میری دو پسندیدہ آوازیں ہیں، اس گانے چھاپ تلک کو یوٹیوب پر جاکر دیکھیں، یہ بہت خوبصورت ہے۔انہوں نے ان دونوں کو اپنا پسندیدہ قرار دیا اور اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے جاڈا کے خیالات کو سراہا۔

    ایک صارف نے امریکی اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو مثبت انداز سے پیش کرنا اچھا لگا، خصوصاً اس وقت جب میڈیا اور مخالف ممالک ملک کے بارے میں منفی خبریں پھیلارہے ہیں۔

    اردو نہ سمجھنے والے افراد نے بھی اس پوسٹ کے بعد گانے کو سراہا ۔ایک لکھا کہ میں زبان تو نہیں سمجھ پارہی مگراس کی روح اور نبض کو محسوس کررہی ہوں، ایسی موسیقی خوبصورت ہوتی ہے۔

     

  • اعزازی ڈگری کواپنے اساتذہ کے نام کرتا ہوں‘ راحت فتح علی خان

    اعزازی ڈگری کواپنے اساتذہ کے نام کرتا ہوں‘ راحت فتح علی خان

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے اس کی بہتری کے لیے کام کریں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے نامور کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ جوکچھ بھی ہے وہ اللہ کے کرم سے ہے۔

    معروف پاکستانی گلوکار نے کہا کہ اعزازی ڈگری کو اپنے اساتذہ کے نام کرتا ہوں، ہمارے اساتذہ نے قوالی اورکلاسیکی موسیقی کوچارچاند لگائے۔

    راحت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستان ہمارا پیاراملک ہے اس کی بہتری کے لیے کام کریں، ہمارے چھوٹے چھوٹے کام ملک کے لیے بڑے بن جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات بہت اچھے ہیں امید ہے اوربھی اچھا ہوگا۔

    برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

    یاد رہے کہ تین روز قبل آکسفورڈ یونیورسٹی نے نامور پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا تھا

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق راحت فتح علی خان کو قوالی ، صوفیانہ کلام اور میوزک کی خدمات کے اعتراف میں 26 جون 2019 کو اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

  • برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

    برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

    لندن: برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ یونیورسٹی نے نامور پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کردیا۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق راحت فتح علی خان کو قوالی ، صوفیانہ کلام اور میوزک کی خدمات کے اعتراف میں 26 جون 2019 کو اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

    یونیورسٹی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ راحت فتح علی خان کا تعلق کلاسیکل گھرانے سے ہیں اور وہ صوفی میوزک کی بھرپور طریقے سے خدمت کررہے ہیں جس کو سراہنا بہت ضروری ہے۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی گلوکار نے قوالی سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور پھر صوفی موسیقی کو دنیا بھر میں پھیلا کر امن کا پیغام دیا، وہ ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جس نے جنوبی ایشیا میں میوزک کی بہت زیادہ خدمت کی‘۔

    مزید پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی کا اعزاز: ریہر سل روم راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب

    اُن کا کہنا تھا کہ ’سات برس کی کم عمر میں موسیقی کی باقاعدہ تربیت لینا، پچاس سے زائد المبز، دنیا بھر میں ہائی پروفائل کنسٹرٹس اور کروڑوں کی تعداد میں مداحوں کی موجودگی راحت فتح علی کو دیگر سے منفرد بناتی ہے‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو ایک اور اعزاز دیتے ہوئے ریہرسل روم اُن کے نام سے منسوب کردیا تھا جس کے بعد وہ جنوبی ایشیاء کے پہلے گلوکار بن گئے جسے برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے یہ اعزاز حاصل ہوا۔

    یونیورسٹی کے شعبہ میوزک کے سربراہ مائیکل برڈن کا کہنا تھا کہ ’’راحت فتح علی خان کی آواز اور موسیقی کے ذریعے دنیا کو اچھا میوزک سننے کو ملا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

    اس سے قبل سنہ 2016 میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کی قوالیوں اور کلاسیکل موسیقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

  • بھارت کا راحت فتح علی خان پر کرنسی اسمگلنگ کا الزام، 45 روز میں جواب طلب

    بھارت کا راحت فتح علی خان پر کرنسی اسمگلنگ کا الزام، 45 روز میں جواب طلب

    نئی دہلی: بھارت کے سرکاری ادارے نے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پر کرنسی اسمگلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارت سے بھاری رقم غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی۔

    بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فورین ایکسچینج مینیجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر راحت فتح علی خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 45 روز میں جواب طلب کرلیا۔

    مزید پڑھیں: سال 2019 ، راحت فتح علی خان نے دنیا بھر میں کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا

    شوکاز نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی گلوکار نے 2 کروڑ روپے کی رقم غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک منتقل کی۔

    یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار کو 2011 میں نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1 کروڑ 24 لاکھ روپے کی بھاری رقم کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

    بھارتی پولیس نے راحت فتح علی خان سے پیسوں کی دستاویزات بھی طلب کیں تھیں جسے وہ دکھا نہیں سکے تھے، بعد ازاں پولیس نے اُن کے مینیجر کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کا نیا گانا مداحوں کو بھا گیا

    یہ بھی یاد رہے کہ راحت فتح علی خان نے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز 2003 میں فلم ’پاپ’ کے نغمے ‘لاگی تم سے من کی لگن‘ سے کیا تھا، بعد ازاں اُن کی مدھر آواز کو دیکھتے ہوئے دیگر میوزک کمپوزر نے بھی گانے دیے جو کامیاب رہے۔

  • سال 2019 ، راحت فتح علی خان نے دنیا بھر میں کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا

    سال 2019 ، راحت فتح علی خان نے دنیا بھر میں کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا

    لاہور: بین الاقوامی شہرتِ یافتہ نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان سال 2019 میں دنیا بھر میں پرفارم کریں گے انہوں نے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    راحت فتح علی خان نے دنیا کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا جس کے مطابق وہ برطانیہ، امریکا، کینیڈا، یورپ اور آسٹریلیا سمیت 6 براعظموں میں پرفارم کریں گے۔

    قوالیاں اور عارفانہ کلام پیش کرنے والے گلوکار نے اعلان کیا کہ مداح اس دورے کے دوران ہر پروگرام میں بالی ووڈ کے مشہور گانے، قوالیاں اور ان پلگ ورژن کا لطف اٹھاسکیں گے۔

    مزید پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

    یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی کا اعزاز: ریہر سل روم راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب

    راحت فتح علی خان کے شیڈول کے مطابق اُن کا پہلا میوزیکل کنسرٹ 15 فروری کو ابو ظہبی میں ہوگا جبکہ وہ لندن، برمنگھم اور لیڈز میں بھی پرفارم کریں گے۔

    نامور پاکستانی گلوکار نے اپنا شیڈول ویڈیو کی صورت میں شیئر کیا جس کے بیک گراؤنڈ میں اُن کی آواز میں مشہور گانا ’تیرے بن نیئں لگدا دل میرا ڈھولنا‘ چل رہا ہے۔

    یاد رہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور شاگرد راحت فتح علی خان نے اپنے چچا کے انداز کو اپناتے ہوئے اُن کی قوالیاں پڑھیں اور دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    بعد ازاں انہیں بالی ووڈ فلموں میں گانے گانے کا بھی موقع ملا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا یہی وجہ ہے کہ بھارت کی تقریباً ہر دوسری بڑی فلم مٰں اُن کی آواز میں گانا شامل ہوتا ہے۔

  • سعودی عرب میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد، راحت فتح علی خان کی پرفارمنس

    سعودی عرب میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد، راحت فتح علی خان کی پرفارمنس

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے سماں باندھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاک سعودی دوستی کے حوالے سے میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔

    شاہ فہد کلچر سینٹر کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی گلوکار کو مدعو کیا گیا تھا، راحت فتح علی خان نے تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب میں پرفارم کیا۔

    بشکریہ دانیال گیلانی

    کلاسیکل گلوکار نے استاد نصرت فتح علی خان کی قوالیاں اور عارفانہ کلام پیش کیے جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے اس کے علاوہ راحت فتح علی خان نے اپنے دیگر گانے بھی گائے۔

    بشکریہ دانیال گیلانی

    تقریب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس کے علاوہ اسلامی اتحاد کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے بھی شرکت کی علاوہ ازیں سعودی حکام اور پاکستانی سفیر سمیت دیگر ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔

    بشکریہ دانیال گیلانی

    پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ پاکستانی میوزک دنیا بھر میں سنا جاتا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ راحت فتح علی خان جیسے گلوکار ہمارے ملک کا ایسا سرمایہ ہیں جو دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر ررہے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سابق سپہ سالار کی آمد پر حاضرین نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں خوب نعرے بھی لگائے۔

  • راحت فتح نصرت فتح کو 48 شہروں میں خراج تحسین پیش ‌کریں‌ گے

    راحت فتح نصرت فتح کو 48 شہروں میں خراج تحسین پیش ‌کریں‌ گے

    لاہور : معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا بھر کے 48 شہروں میں خراج تحسین پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں وہاپنے استاد نصرت فتح علی خاں کو خراج تحسین پیش کر نے کے لیے سروں کا جادو جگائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے آغاز میں نصرت فتح علی خاں کی جائے پیدائش فیصل آباد سے شروع ہونے والا خراج تحسین کا سفر 48 شہروں سے ہوتا ہوا ان کے جائے وفات لندن میں جا کر ختم ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک سال کے دوران دنیا کے 48 شہروں میں استاد نصرت فتح علی خان کی یاد منائی جائے گی، جس میں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرکے اپنے آنجہانی استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    کرکٹرز پر پش اپس کی پابندی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز پش اپس لگا کر یہ ثابت کرتے ہیں کہ ان میں ابھی جان باقی ہے۔

    لیجنڈ استاد نصرت فتح علی خاں کو خراج تحسین پیش کرنے کی میڈیا بریفنگ کے موقع پر معروف اداکار وہدایت کار شان بھی موجود تھے انہوں راحت فتح علی خاں کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔

  • امجد صابری کا آخری کلام ریلیز کردیا گیا

    امجد صابری کا آخری کلام ریلیز کردیا گیا

    کراچی: کوک اسٹوڈیو سیزن میں وہ قوالی ریلیز کردی گئی جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار تھا، جس میں معروف شہید قوال امجد صابری اور کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 40 سال قبل امجد صابری کے والد غلام فرید صابری اور راحت فتح علی خان کے چچا نصرت فتح علی خان کی آواز میں گایا گیا کلام ’’رنگ‘‘ کوک اسٹوڈیو میں ایک نئی طرز کےساتھ سامعین کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ کلام ’’رنگ‘‘ حضرت امیر خسرو نے تحریر کیا تھا جسے 40 سال قبل قوالی کی صورت میں پیش کیا جاچکا ہے۔

    دو گھرانوں کے سپوتوں کو ملا کر ایک بار پھر اس ترانے کو نئے طرز پر پیش کیا گیا جس کا مقصد کلام کو مزید بہتر طریقے سے پیش کرنا تھا، جس میں امجد صابری کی آواز نے سحر طاری کردیا۔

    معروف قوال کی آواز اور اُن کی کارکردگی دیکھنے کے بعد اُن کے مداح ایک بار پھر غم زدہ ہوگئے، امجد صابری کی مخصوص آواز اور انداز نے اس کلام میں ایک نیا رنگ ڈال دیا جبکہ راحت فتح علی خان نے بھی اس میں اپنی آواز کا جادو جگا کر قوالی کے حسن کو مزید نکھار دیا۔اس کلام کو نئی طرز میں پیش کرنے کے لیے شانی ارشد نے ڈائریکشن کی ہے۔

    کوک اسٹوڈیو نے سیزن 9 کے اختتام پر اس پورے سیزن کو امجد صابری کے نام سے منسوب کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے تاہم کلام نشر ہونے کے بعد مداح ایک بار پھر معروف قوام کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہوئے غم زدہ ہوگئے ہیں۔  

  • آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

    آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

    لندن: برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ کے اعزاز سے نواز دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی خدمات کے اعتراف میں تقریبِ پزیرائی برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ہولی ویل ہال میں منعقد ہوئی ۔جہاں پاک و ہند کے گلوکار راحت فتح علی خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    CnK74GOWIAAgBhj

    اس موقع پر معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد خوشی ملی ہے لائف ٹائم اچیومنٹ میری طرف سے پاکستان کے لیے تحفہ ہے۔

    CnK76aSXEAA53VU

    ان کا کہنا تھا کہ اپنا ایوارڈ ملک و قوم کے نام کرتا ہوں ، انہوں نے ملنے والے اعزاز کو خصوصی طور پر پاکستان کے شہیدوں کے نام کردیا ۔

    تقریب میں معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے فیوژن پروجیکٹ میں فن کا مظاہرہ کیا جبکہ آکسفورڈ میوزکولوجی کے طلبہ کے ساتھ بھی سیشن کیا۔

    CnK79FvWYAAUV8B

    واضح رہے کہ اس سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی کا یہ اعزاز اب تک صرف بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے پاس تھا ۔