Tag: راحت فتح علی

  • میکا سنگھ نے راحت فتح علی کے منیجر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    میکا سنگھ نے راحت فتح علی کے منیجر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    بھارت کے پنجابی گلوکار میکا سنگھ نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کے منیجر کو جھوٹی افواہیں پھیلانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    گلوکار میکا سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راحت فتح علی کی حمایت میں پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے گرفتاری کی جھوٹی افواہ پھیلانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    میکا سنگھ نے پیغام میں لکھا کہ مجھے اسی بات سے سخت نفرت ہے، ان کا مینیجر ایسی احمقوں والی حرکتیں اپنے آرٹسٹ کے لیے کیوں کر رہا ہے، اس نے نام، شہرت، دولت اور پہچان کمائی ہے اور اب ایسی اوچھی حرکت کر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ سلمان بھائی، یہ اچھی بات نہیں ہے، راحت فتح علی خان تمھارے بھائی جیسے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی دبئی ایئرپورٹ پر گرفتاری کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردیدی کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں، چند ماہ قبل گلوکار نے منیجر کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں۔

  • برٹش ایشین ٹرسٹ نے راحت فتح علی سے وابستگی ختم کردی

    برٹش ایشین ٹرسٹ نے راحت فتح علی سے وابستگی ختم کردی

    گلوکار راحت فتح علی خان کی تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے ستارے گردش میں آگئے، برطانوی بادشاہ چارلس کی چیرٹی برٹش ایشین ٹرسٹ نے راحت فتح علی خان سے اپنی وابستگی ختم کردی ہے۔

    ترجمان برٹش ایشین ٹرسٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کی تشدد والی ویڈیو دیکھ کر قطع تعلق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق حالات کچھ بھی ہوں، کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل برداشت ہے، بدسلوکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    ایشین برٹش ٹرسٹ کی بنیادکنگ چارلس نے رکھی تھی اور انہوں نے 2017 میں ٹرسٹ کے عشائیے میں راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر مقرر کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ 27 جنوری کی رات اپنے ملازم نوید حسنین کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اپنی بوتل کے بارے میں پوچھتے رہے۔

    مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد راحت فتح علی خان کے ملازم کا بیان بھی سامنے آیا جس میں نوید حسنین نے کہا تھا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے۔

    فائزہ خان کی کشمیر میں سیر و تفریح کی ویڈیو وائرل

    ملازم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ راحت فتح علی خان ہمارے مرشد ہیں، ہمیں مار سکتے ہیں اور ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس بوتل کی بات ہو رہی ہے اس میں خان صاحب کے مرشد پاک کا پڑھا ہوا پانی تھا، وہ بوتل میں کہیں رکھ کر بھول گیا تھا۔

  • راحت فتح علی پشاور زلمی کے مداح نکلے

    راحت فتح علی پشاور زلمی کے مداح نکلے

    پشاور: معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے پشاور زلمی کی حمایت کردی اور کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں بہترین ہیں تاہم پشاور زلمی کے لیے دعاگو ہوں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے استاد راحت فتح نے کہا کہ کرکٹ کی واپسی پر بچہ بچہ خوش ہے میں بھی خوش ہوں، پشاور زلمی فائنل میں آگئی ہے پوری محنت کے ساتھ، کوئٹہ نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا میں دونوں ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم پشاور زلمی کو سپورٹ کرتا اور شاہد آفریدی کے لیے دعاگو ہوں کہ ان کی انجری جلد ختم ہوجائے، ٹورنامنٹ پشاور زلمے ہی جیتے گی یہ تاج ان کے حصے میں ہی آئے گا۔

    اس موقع پر انہوں نے پشاور زلمی کے لیے گانا بھی گنگنایا میں زلمے ہوں پشاور کا، حقیت جان پاؤ گے، جو الجھو گے تو یقیناً ہار جاؤ گے۔(دیکھیں ویڈیو)

  • نوبل پرائز کی تقریب،  راحت فتح علی اور سردارعلی ٹکر نے سر بکھیرے

    نوبل پرائز کی تقریب، راحت فتح علی اور سردارعلی ٹکر نے سر بکھیرے

    اوسلو: نوبل پرائز کی تقریب میں پاکستانی گلوکاروں نے گوروں کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا، ملالہ کی خصوصی فرمائش پر معروف پشتو گلوکارسردار علی ٹکر کو بھی بلایا گیا تھا۔

    گل مکئی کے نام سے مشہور ملالہ یوسفزئی کو امن کا نوبل پرائز دینے کی تقریب میں مشرقی موسیقی کا جادو بھی خوب سر چڑھ کر بولا، پاکستان کے معروف فنکار راحت فتح علی خان کی قوالی نے گوروں کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

    تقریب میں مشرقی موسیقی کا ایسا جادو چڑھا کے سب چھومتے رہے، ستار نواز امجدعلی، امان اور ایان نے اپنے فن کا لوہا منوایا اور امن کی ایسی خوبصورت دھن راگا پیش کی۔

    تقریب میں پشتو فنکارسردار علی نے بھی اپنے فن کا جادو جگایا، تقریب میں وائلن اور پیانو کی بھی شاندار پرفارمنس پیش کی گئی، مشرقی فنکاروں کی شاندار اور جاندار پرفارمنس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور جھومتے رہے۔