Tag: راحت فتح علی خان

  • آکسفورڈیونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کواعزازی شیلڈ دینے کا اعلان

    آکسفورڈیونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کواعزازی شیلڈ دینے کا اعلان

    لندن: برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازنے کا اعلان کردیا۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان یونیورسٹی کا دورہ کرینگے، راحت فتح علی کے لیے یونیورسٹی کا دو سو سالہ قدیم میوزک روم کھلوایا جائے گا۔

    آکسفورڈ شعبہ میوزک کے طلبا و طالبات راحت فتح علی خان کے ساتھ میوزک سیشن بھی کرینگے، راحت فتح علی خان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا جائے گا ، یہ اعزاز اب تک صرف بھارتی سپر اسٹار امیتابھ بچن کے پاس ہے۔

    راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے ملنے والا اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ پاکستانی قوم اور پاکستان میوزک انڈسٹری کا اعزاز ہے ۔


    Rahat Fateh Ali to be Awarded a Honorary Shield… by arynews

  • راحت فتح کی انکم ٹیکس کا نوٹس موصول ہونے کی تردید

    راحت فتح کی انکم ٹیکس کا نوٹس موصول ہونے کی تردید

    لاہور: معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ایف بی آر کی جانب سے کسی بھی قسم کے نوٹس موصول ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری ہونے کی خبریں نشر ہونے پر راحت فتح علی خان کی ٹیم نے ایف بی آر حکام سے لاہور میں ملاقات کی۔

    راحت فتح علی خان کی ٹیم نے ایف بی آر حکام نے ملاقات میں نوٹس کے حوالے سے وضاحت طلب کی تو ایف بی آر حکام نے بھی نوٹس سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔


    آمدنی کے ذرائع کیوں چھپائے، ایف بی آر کا راحت فتح علی خان کونوٹس


    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سلمان احمد نے کہا کہ راحت فتح علی خان انکم ٹیکس گوشوارے باقاعدگی سے جمع کرواتے ہیں، ایف بی آر سے کسی قسم کو نوٹس موصول نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ من گھڑت پراپیگنڈہ کرکے ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

  • آمدنی کے ذرائع کیوں چھپائے، ایف بی آر کا راحت فتح علی خان کونوٹس

    آمدنی کے ذرائع کیوں چھپائے، ایف بی آر کا راحت فتح علی خان کونوٹس

    اسلام آباد: ایف بی آرنے انکم ٹیکس گوشواروں میں آمدن کے ذرائع چھپانے پر گلوکار راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کیاہے، جس میں دو ہزار تیرہ کے انکم ٹیکس گوشواروں میں آمدن کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق راحت فتح علی نے بیرون ملک پرفارمنس سے کروڑوں روپے کمائے، جن کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں کیاگیا،نوٹس میں راحت فتح علی خان سے معاوضے کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

    ایف بی آرذرائع کا کہنا ہےکہ گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارت میں گائے گئے گانوں کا معاوضہ بھی گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا ہے۔ریجنل ٹیکس آفس ون نے گلوکار راحت فتح علی خان کو سکیشن ایک سوبائیس پانچ اے کے تحت نوٹس بھیج کر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    ایف بی آر نے ڈیفنس میں واقع راحت فتح علی خان کی رہائشگاہ پر نوٹس بھیج دیاہے، ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو بھیجے گئے نوٹس میں بیرون ملک سے ملنے والے معاوضہ کی مکمل تفصیلات مانگی ہیں۔
    راحت فتح علی خان کے ترجمان نے ایف بی آر کا نوٹس ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے انکم ٹیکس کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔

  • دبنگ خان کا گلوکار ارجیت سنگھ کو پہچاننے سے انکار

    دبنگ خان کا گلوکار ارجیت سنگھ کو پہچاننے سے انکار

    ممبئی : بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے معروف گلوکار ارجیت سنگھ کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبنگ خان  اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ گزشتہ روز اپنی نئی فلم  ’’سلطان‘‘ کی پروموشن کے لیے ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں ایک صحافی نے اُن سے ارجیت سنگھ  کے گانے کے حوالے سے سوال کیا  تو جواب میں  سلمان خان نے گلوکار کو پہنچاننے سے  صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی گلوکار گانا گاتے ہیں مگر گانے کو فلم میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ فلم کے پروڈیوسر اور ڈائیریکٹر کو کرنا ہوتا ہے۔

    سلمان خان نے مزید کہا کہ ایک بار میری آواز کو بھی مسترد کیا جاچکا ہے مگر میں نے مثبت طریقے سے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھا اور اپنے آواز کےساتھ مزاج میں نکھار پیدا کرنے کی کوشش کی۔

    یاد رہے دبنگ خان کی نئی فلم ’’ سلطان‘‘ میں ارجیت سنگھ کی آواز میں ایک گانا ’’جگ گھومیا‘‘ شامل کیا گیا تھا مگر ارجیت سے ناراضی کے بعد فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے اس گانے کو ارجیت سنگھ کی آواز سے نکال کر فلم پاکستانی اداکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کر کے شامل کیا ہے۔

    واضح رہے ایک نجی محفل میں ارجیت سنگھ کی جانب سے دبنگ خان کے لیے کچھ الفاظ کی ادائیگی کے بعد گلوکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر معافی طلب کی گئی تھی جس میں ارجیت نے سلمان خان سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے بارے میں برا سوچ بھی نہیں سکتے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کو سلمان خان کی توہین مہنگی پڑ گئی

     گلوکار نے سلمان خان سے اپیل کی تھی کہ ’’ آپ کی فلم کے لیے گیت گانا میرے لیے اعزاز  کی بات ہے، آپ سے اپیل ہے کہ تمام کوتاہیوں کو درگزر کرتے ہوئے میرے گانے کو اپنی فلم میں شامل کرلیں ‘‘۔

    فلم بینوں کی جانب سے سلو میاں کی اس ناراضی پر ارجیت سنگھ کے مستقبل کو خطرناک قرار دیا گیا ہے اور چند نامور شخصیات نے گلوکار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد سلمان خان سے معافی مانگ کر معاملے کو حل کریں۔

  • راحت فتح سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے

    راحت فتح سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے

    لاہور:استاد راحت فتح علی خاں بھارتی اداکار سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے جہاں وہ عیدالفطر پر ریلیز کی جانے والی بالی وڈ فلم سلطان کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔

    بھارت روانگی سے قبل میلوڈی کنگ راحت فتح علی خاں نے اے آر وائی کو بتایا کہ وہ سلمان خان کی خواہش پر دورہ بھارت پر جارہے ہیں جہاں وہ دوران فلم سلطان کی میوزک لانچنگ اور تشہیری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارت میں قیام کے دوران کچھ نئے فلمی پراجیکٹس پر بھی کام کریں گے جن کی تفصیلات وہ عید الفطر کے موقع پر اے آر وائی نیوز پر اینکر عمرشریف اور وسیم بادامی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتائیں گے۔

    واضح رہے کہ فلم سلطان میں اداکار سلمان خان اور انوشکا شرما پر فلمایا گیا گیت ‘‘جگ گھومیا ‘‘راحت فتح علی خاں کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جوفلم کی ریلیز سے قبل ہی میوزک اور فلمی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

    سلماں خان کا شمار بھی راحت فتح کے مداحوں میں ہوتا ہے اور وہ کئی مرتبہ اس بات کا اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ ان کی فلموں کی کامیابی میں پاکستانی گلوکار راحت فتح کے گیتوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

    طویل بیڈ پیج کے بعد فلم دبنگ سے سلمان خان کا کم بیک ہوا تو اس کا کریڈٹ بھی انہوں نے راحت فتح علی کے گیت ‘‘تیرے مست مست دو نین ’’کو دیا۔

    ‘‘جگ گھومیا ‘‘کی ریکارڈنگ سے قبل فلم سلطان کی پوری ٹیم یہ گیت ارجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کرانا چاہتی تھی مگر صرف سلمان خان کا ووٹ راحت فتح علی خاں کی حمایت میں اس یقین کے ساتھ تھا کہ جگ گھومیا کو پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں سے بہتر کوئی نہیں گا سکتا۔

  • لاہور: راحت فتح علی خان حادثے میں زخمی، سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں

    لاہور: راحت فتح علی خان حادثے میں زخمی، سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں

    بین الاقوامی شہرت یافتہ یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے، راحت فتح کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں ہیں۔

    لاہور میں حادثہ بیدیاں روڈ پر اس وقت پیش آیا جب راحت فتح علی خان اپنی رہائش گاہ سے ایئرپورٹ جارہے تھے، کہ ان کی کار مخالف سمت سے آتی گاڑی سے ٹکرا گئی، راحت فتح علی خان کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئی ہیں، انکا ڈرائیور شدید زخمی ہوا، راحت فتح علی خان نے آج بحرین روانہ ہونا تھا۔