Tag: راحیلہ مگسی

  • نئے گورنر کی تعیناتی، تین لیگی رہنما سرفہرست

    نئے گورنر کی تعیناتی، تین لیگی رہنما سرفہرست

    اسلام آباد: نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کے لیے لیگی رہنماؤں راحیلہ مگسی، نہال ہاشمی اور سلیم ضیا کے حتمی نام سامنے آگئے جنہوں نے آج اسلام آباد میں اسحق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق سابق گورنر سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد سے نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کے لیے ن لیگی رہنماؤں میں بھاگ دوڑ کا سلسلہ جاری ہے،لیگی رہنماؤں راحیلہ مگسی، نہال ہاشمی اور سلیم ضیا کے حتمی نام سامنے آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ اسلام آبادشاہد میتلا کے مطابق تینوں امیدواروں نے آج اسلام آباد میں اسحق ڈار سے ملاقات کی ہے جس میں نئے گورنر کی تعیناتی پر بات چیت ہوئی، تینوں میں سے راحیل مگسی گورنر سندھ بننے کی زیادہ مضبوط امیدوار ہیں۔

    رپورٹر کے مطابق تینوں امیدواروں میں سے کسی کا بھی ڈومیسائل کراچی کا نہیں ہے، تینوں کےڈومیسائل پنجاب کے بنے ہوئے ہیں۔

    مزید اطلاعات ہیں کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کل کراچی پہنچیں گے اور گورنر سندھ کی تعیناتی کے حوالے سے مزید خبریں سامنے آئیں گی۔

    واضح رہے کہ اس بات کا قومی امکان ہے ان تینوں افراد میں سے کسی ایک کی تعیناتی پر سیاسی جماعتیں اس بات پر اعتراض کرسکتی ہیں کہ سندھ یا کراچی کا ڈومیسائل رکھنے والے فرد کو گورنر کیوں نہیں بنایا گیا۔

  • عدالت نے ظفرجھگڑا،راحیلہ مگسی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا

    عدالت نے ظفرجھگڑا،راحیلہ مگسی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کے ظفر اقبال جھگڑا اور راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کے ظفر اقبال جھگڑا اورراحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا، عدالت نے اسلام آباد سے جنرل اور خواتین کی نشستوں کیلئےالیکشن لڑنے والے لیگی امیدواروں کو مشروط اجازت دی تھی۔

    دونوں امیدواروں کی نامزدگی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئین کے مطابق امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ وہ جس حلقے سے انتخاب لڑے اس کے ووٹ کا اندراج  بھی اس حلقے میں ہو۔

    ن لیگ کے ظفراقبال جھگڑا خیبرپختونخوا سے اور راحیلہ مگسی ٹنڈالہ یار سے تعلق رکھتی ہیں۔

    اسلئے دونوں امیدوار اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن کیلئے اہل نہیں۔

    راحیلہ مگسی نے کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکےجانے پر ردعمل ظاہر کردیا اور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کیا ہے، راحیلہ مگسی نے نتائج کی مصدقہ نقل بھی حاصل کرلی ہے۔