Tag: راحیل شریف

  • وزیرخارجہ کی اسلامی فوجی اتحادکےکمانڈران چیف راحیل شریف  سے ملاقات

    وزیرخارجہ کی اسلامی فوجی اتحادکےکمانڈران چیف راحیل شریف سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی فوجی اتحادکے کمانڈر ان چیف راحیل شریف سے ملاقات میں علاقائی امن وسلامتی کیلئےاسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر ان چیف جنرل(ر) راحیل شریف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جنرل(ر) راحیل شریف نے دہشت گردی کےخلاف اقدامات سےآگاہ کیا جبکہ شاہ محمود قریشی نےعلاقائی امن وسلامتی کیلئےاسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا۔

    گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر ان چیف راحیل شریف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی ، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

    آرمی چیف نےعلاقائی امن اور سیکیورٹی کے لیے اسلامی فوجی اتحادکی کاوشوں کوسراہا تھا۔

    قبل ازیں اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں دو روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا تھا۔

    خیال رہے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا پہلا دورہ ہے، جس میں وہ سیاسی و عسکری قیادتوں سے ملاقاتیں کریں گے، ذرائع کے مطابق فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف وزیراعظم عمران خان سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔

  • امریکی وزیر خارجہ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

    امریکی وزیر خارجہ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا رواں سال ستمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے، اپنے دورے میں وہ نومنتخب وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مائیک پومپیو کا ستمبر کے پہلے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے، ایلس ویلز بھی امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ پاکستان آئیں گی۔

    امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ مائیک پومپیو وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کو سری لنکا کے وزیرِ اعظم کا ٹیلی فون

    قبل ازیں سری لنکن وزیرِ اعظم نے فون کر کے وزیرِ اعظم عمران خان کو مبارک باد دی، عمران خان نے سری لنکا کے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    سری لنکن وزیرِ اعظم وکرما سنگھا کا ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات استوار ہیں، ان تعلقات میں اضافے کے لیے کام کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آج قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیرِ اعظم عمران خان نے معیشت اور سیاحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے واضح اور بڑے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • راحیل شریف نے نماز عید مسجد الحرام میں سعودی بادشاہ کے ساتھ ادا کی

    راحیل شریف نے نماز عید مسجد الحرام میں سعودی بادشاہ کے ساتھ ادا کی

    ریاض: پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل (ر) راحیل شریف نے عید الفطر کی نماز سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے ہمرہ مسجد الحرام میں ادا کی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی سربراہی میں تشکیل دیے جانے والے اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے عید الفطر سعودی عرب میں گزاری اور انہوں نے مسجد الحرام میں خادم الحرمین شریفین کے ساتھ نماز بھی ادا کی۔

    نجی ٹی وی چینل کے مطابق نماز عید کی ادائیگی کے بعد جنرل (ر) راحیل شریف کو بطور مہمان شاہی محل لے جایا گیا جہاں آپ کو سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کے درمیان جگہ دی گئی۔

    واضح رہے کہ 30 دسمبر 2015 میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 40 سے زائد اسلامی ممالک نے سعودی عرب کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا جس میں مصر، قطر،متحدہ عرب امارات،ترکی، ملائشیا، پاکستان اور کئی افریقی ممالک شامل ہیں۔

    اسلامی اتحاد میں ابتدائی طور پر 34 ممالک شامل تھے مگر  بعد میں دیگر ممالک نے بھی شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا تھا، مشترکہ فوجی اتحاد کا ہیڈکوارٹر ریاض میں موجود ہے جب کہ اس کی سربراہی پاکستان کے سابق آرمی چیف کے پاس ہے، فوجی اتحاد دہشت گرد گروپوں کے خلاف تیار کیا گیاجو شدت پسندی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

    پاکستانی حکومت نے گزشتہ برس جنرل (ر) راحیل شریف کو اتحادی افواج کی سربراہی کے لیے این او سی جاری کیا تھا، سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ راحیل شریف نے حکومت سے سعودی عرب میں کام کرنے کی اجازت طلب کی جس کی انہیں حکومت نے باقاعدہ اجازت دی۔

    سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو حکومتی اجازت ملنے کے بعد انہیں خصوصی لینے کے لیے آیا تھا جس میں بیٹھ کر وہ سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • راحیل شریف نے مادر علمی کے لیے 20 لاکھ روپے عطیہ کردیے

    راحیل شریف نے مادر علمی کے لیے 20 لاکھ روپے عطیہ کردیے

    لاہور: سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں قائم انڈومنٹ فنڈ کے لیے 20 لاکھ روپے عطیہ کردیے۔ عطیہ شدہ رقم مستحق طلبا کی فیس ادا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ’اولڈ راوینز یونین‘ کے سالانہ ڈنر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جو ان کے تعلیمی ادارے کے اوول گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راحیل شریف کا کہنا تھا کہ وہ اپنے زمانہ طالب علمی کو بہت یاد کرتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی ہمشیرہ اور دو بھائیوں میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) اور کیپٹن ممتاز شریف نے بھی اسی ادارے سے تعلیم حاصل کی۔

    جنرل راحیل نے اپنے اساتذہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے انہیں نہایت حوصلے اور عظمت سے زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنا سکھایا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن عامر شاہ نے بتایا کہ ادارے کے انڈومنٹ فنڈ کے لیے 36 کروڑ روپے جمع کیے جا چکے ہیں جس سے 600 طلبا کو اپنی تعلیم مکمل کرنے میں مدد ملی۔

    خیال رہے کہ جنرل راحیل شریف سنہ 2013 سے 2016 تک پاک فوج کے سربراہ رہے۔ ان کے دور میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا جس سے ملک میں دہشت گردی کے عفریت کو قابو کرنے میں خاصی حد تک مدد ملی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریاض: پاکستانی سفارتخانے میں تقریب،راحیل شریف کی شرکت

    ریاض: پاکستانی سفارتخانے میں تقریب،راحیل شریف کی شرکت

    ریاض: پاکستانی سفارت خانے میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب میں جنرل(ر) راحیل شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم پاکستان کے سفارتخانے میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب ہوئی، جس میں جنرل(ر) راحیل شریف اور مسلم ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب میں پاکستان کے سفیر خان حشام بن صدیق نے کہا کہ دنیا پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں کی معترف ہے ، پاک فوج نے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن کرکے دہشت گردوں کی کمر توڑ د ی ہے ، انھوں نےاس بات کا یقین دلایا کہ پاکستان درپیش مشکلات کے باوجود انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ  کھڑا رہے گا۔

    حشام بن صدیق نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے نہ صرف ضرورت پڑنے پر بلکہ ہمیشہ ساتھ دیا ہے، جس کے لئے وہ سعودی عرب کے شکرگزار ہیں۔

    یوم دفاع کی اہمیت کے حوالے سے پاکستانی سفیر نے کہا کہ یہ وہ دن ہے، جب پاکستان کی بہادر افواج وطن عزیز پر ہونے والے بیرونی حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا اور  اپنی سرزمین کا دفاع کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، جہاں چین سمیت کئی ممالک سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

    تقریب میں جنرل راحیل شریف کی آمد پر غیر ملکی سفیروں اور دفاعی اتاشیوں نے خیر مقدم کیا، تقریب میں سعودی ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد الشہری نے خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں پر ایک ویڈیو فلم بھی دکھائی گئی جبکہ یوم دفاع کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

    واضح رہے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) راحیل شریف سعودی عرب میں 40سے زائد ممالک پرمشتمل اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایران کوراحیل شریف سےکوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے‘ ناصرجنجوعہ

    ایران کوراحیل شریف سےکوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے‘ ناصرجنجوعہ

    اسلام آباد: قومی سلامتی کےمشیرریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہناہےکہ راحیل شریف سنی اتحاد کی سربراہی کرنے نہیں جا رہے۔

    تفصیلات کےمطابق قومی سلامتی کے مشیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ کاکہناہےکہ اسلامی فوجی اتحاد سعودی عرب نے بنایا اوراتحادی ممالک کا انتخاب بھی سعودی عرب نے ہی کیا تھا۔

    ناصرجنجوعہ کاکہناتھاکہ پاکستان ایران یا سعودی عرب کسی کی طرف داری نہیں کرےگا۔انہوں نے کہاکہ راحیل شریف کےایران سے بہت گہرےتعلقات ہیں۔

    قومی سلامتی کےمشیر کاکہناتھاکہ سابق آرمی چیف راحیل شریف ایک سنی سپہ سالار کے طور پر سعودی عرب نہیں جا رہے۔

    ناصر جنجوعہ نےکہاکہ جنرل(ر) راحیل مسلم امہ کے لیے بہتر ثابت ہوں گے ان کی شخصیت اور تجربے سے مسلم امہ کو فائدہ ہوگا۔

    قومی سلامتی کےمشیر ناصر جنجوعہ کاکہناتھاکہ جنرل(ر)راحیل کو ادراک ہےمسلم امہ میں کس طرح توازن رکھنا ہے،ایران کوان سےکوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

    ناصر جنجوعہ کاکہناتھاکہ امت مسلمہ کو فرقہ وارنہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔فوجی اتحاد کب فعال ہوگا؟ اس حوالے سے ان کاکہناتھاکہ ابھی کچھ پتا نہیں۔


    راحیل شریف ایک عام جنرل تھے،کراچی میں تبدیلی نواز شریف کے آنے سے آئی، گورنر سندھ


    کراچی کےحوالے سے قومی سلامتی کےمشیر کاکہناتھاکہ شہرقائد کے امن کا ذمہ کسی ایک شخص کا نہیں،اس شہرکےامن میں پوری قوم کی سوچ ہے۔

    کراچی میں امن کے حوالے سے دیے گئےگورنر سندھ کےبیان پرناصر جنجوعہ کا کہناتھاکہ گورنر سندھ محمد زبیر نے جو محسوس کیا میں ایسا نہیں سوچتا۔

  • حکومت نے راحیل شریف کو ابھی این او سی نہیں دیا، خواجہ آصف

    حکومت نے راحیل شریف کو ابھی این او سی نہیں دیا، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے جنرل (ریٹائرڈ) راحیل شریف کو ابھی این او سی جاری نہیں کیا۔

    وفاقی وزیر دفاع نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے این او سی کا پروسیس جا ری ہے جس کی تکمیل پر این او سی جاری کیا جائے گا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی خدمات مانگی تھیں تو ہم نے رضامندی ظاہر کی تھی تاہم ابھی تک حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کواین اوسی نہیں دیا کیوں کہ وہ انڈر پروسس ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں 39 ممالک کا عسکری اتحاد تشکیل پارہا ہے جس کی سربراہی کے لیے پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو چنا گیا ہے تاہم اس کے لیے حکومت کی جانب سے این او سی کا اجرا بھی ضروری ہے۔

    یہ پڑھیں: سعودی عسکری اتحاد: حکومت نے راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا

     خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل نجی ٹیلی ویژن کے ٹاک شو میں دوران گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کو راحیل شریف کے اتحادی فوج کے سربراہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں اور اس کے لیے این او سی بھی دے دیا ہے جس پر تحریک انصاف نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کیا تھا۔

    آج ہی گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف ایک عام جنرل تھے، کراچی میں امن کا سہرا وزیراعظم کے سر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: راحیل شریف ایک عام جنرل تھے، گورنر سندھ

  • راحیل شریف کی تعیناتی ہمارے لیے اعزاز ہے، فضل الرحمٰن

    راحیل شریف کی تعیناتی ہمارے لیے اعزاز ہے، فضل الرحمٰن

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ راحیل شریف کی سعودی عسکری اتحاد کی بطور سربراہ تعیناتی پاکستان کے لیے اعزاز ہے، یہ پارلیمنٹ کا مسئلہ نہیں۔

    یہ بات انہوں نے پروگرام اعتراض یہ ہے میں شرکت کے دوران میزبان سے گفت گو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر 40 ممالک کا اتحاد پاکستان کے سپہ سالار کو اپنا سربراہ بنانے پر راضی ہے تو یہ واقعی پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    اتحاد ی افواج کی سربراہی پرکافی حد تک ایرانی تحفظات دورکئے، یہ پارلیمنٹ کا مسئلہ نہیں، کچھ چیزیں حکومت اپنی صوابدید پر بھی طے کرتی ہے، راحیل شریف کی تقرری کامعاملہ پارلیمنٹ میں لاناضروری نہیں تاہم اگر پارلیمنٹ میں بھی آجائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا اتفاق رائے پوری قوم کا اتفاق کہلاتا ہے تاہم حکومت کے اپنے بھی کچھ فیصلے ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں عسکری رجحانات کورد کردیا ہے، ہم نے اس کوغیرشرعی تک کہہ دیاہے، ہم لوگ عسکری رجحانات کے نظریئے سے لڑنے والے ہیں،عالمی برادری مذہبی لوگوں سےصلح کیلئےتیارنہیں، ساری دنیاایک پیج پر ہونے سے مذہبی جماعتیں محدود ہورہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں سیاسی عمل سے وابستہ ہوں، حکومت کا تصور لیکرچلتا ہوں، میں جمعیت علمائےاسلام کی حیثیت سےسیاست کررہاہوں، 2002میں بھی ہمارےاراکین پارلیمنٹ اقلیت سےتھے، مجھے عوام حکومت بنانےکا موقع دیتے ہیں تو میرے لئےسب برابر ہونگے، میں آنکھیں بند کرکے لڑائی نہیں لڑتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کے تحت40سے50مقدمات اقلیتوں کیخلاف ہیں، ناموس رسالت کے تحت 500مقدمات مسلمانوں کیخلاف ہیں، غلط کو ڈنکے کی چوٹ پرغلط کہیں گے، عالمی ایجنڈے کو شکست دے دی ہے۔

    فاٹا کو صوبہ بنانے کے حوالے سے مولان فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا سے متعلق وزیراعظم کے اعلانات میں بہت تضادات ہیں، فاٹا اصلاحات کی رپورٹ میں غلطیوں کی خود نشاندہی کی ہے، اس کوصوبہ بنادیا جائے یا اسے کےپی کے میں ضم کردیا جائے، سرتاج عزیزکی رپورٹ پرفاٹا کےعوام اورجرگہ اعتماد نہیں کررہا، وزیراعظم ملک کااسٹیٹس تبدیل نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ پانامالیکس کے معاملے پرانہوں نے کہا کہ یہ کیس سیاسی طور پراٹھایا گیا ہے، اخلاقی الزامات میں ڈوبے ہوئے ملک پرحکمرانی کی بات کرتے ہیں، عوام نے فیصلہ کرنا ہے کیا پھر کرپٹ لوگوں کو ووٹ دینا ہے؟

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسین حقانی کا معاملہ پاناما کیس سے بڑا ہے، ویزوں کےاجراء کےبعد بلیک واٹرکے لوگ پورے ملک میں پھیلے، جب ویزے دیئے جارہے تھےاس وقت بھی ایسی رپورٹس آرہی تھیں، پاکستان ایک نئے اقتصادی دور میں داخل ہوچکا ہے، وزیراعظم سے نظریاتی حوالے سے کوئی جنگ نہیں ہے۔

  • سعودی عسکری اتحاد: حکومت نے راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا

    سعودی عسکری اتحاد: حکومت نے راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی پر کسی بھی قسم کا اعتراض نہ اٹھاتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں پر تحریری طور پر رضامندی کا اظہار کردیا۔

    وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کو سابق آرمی چیف راحیل شریف کے سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور اس حوالے سے سعودی حکام کو بھی تحریری طور پر مطلع کردیا گیا ہے۔


    یہ پڑھیں: انتالیس اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد، راحیل شریف سربراہ مقرر


    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کا سعودی عرب جا کر اسلامی افواج کی قیادت سنبھالنا دونوں حکومتوں کا باہمی معاملہ ہے جسے احسن طریقے سے حل کرلیا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: راحیل شریف کی تعیناتی؟ چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا

     خواجہ آصف نے بتایا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف وہاں سعودی اتحاد کا فوجی کا انتظامی اور عسکری ڈھانچہ ترتیب دیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے ضروری تربیت کا اہتمام بھی کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: راحیل شریف کی تعیناتی جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط ہے،سابق جرنیل

     وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ممبر ممالک کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس مئی میں سعودی عرب میں متوقع ہے جس میں دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: اسلامی اتحاد کا سربراہ بننے سے قبل راحیل شریف کو سوچنا چاہیے، پرویز مشرف

  • راحیل شریف کو اراضی  طریقہ کار کے تحت دی، آئی ایس پی آر

    راحیل شریف کو اراضی طریقہ کار کے تحت دی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف کو زرعی اراضی آئینی طریقہ کار کے تحت دی گئی، اس ضمن میں کی جانے والی قیاس آرائیاں ادارے کی کردار کشی کے مترادف ہیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف کو زرعی اراضی کی الاٹمنٹ سرکاری و فوجی قوانین کے مطابق دی گئی، اس موضوع پر کی جانے والی بحت پاک فوج کی کردارکشی کے مترادف ہے۔

    پاک فوج کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الاٹمنٹ کے حوالے سے بحث و مباحثہ اور رویہ اداروں کی موجودہ ہم آہنگی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتاہے اور یہ فعل فوج کو بدنام کرنے سمیت ریاستی اداروں میں بد اعتمادی کا موجب بن سکتی ہے۔

    آئی ایس آر نے سابق آرمی چیف کو اراضی دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوجی افسران، جوانوں کو زرعی زمین آئینی طریقہ کار کے تحت دی جاتی ہے تاہم سابق آرمی چیف کی الاٹمنٹ کے حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیاں اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش ہے‘‘۔

    خیال رہے کہ راحیل شریف کی مدتِ ملازمت گزشتہ سال 29 نومبر کو مکمل ہوگئی تھی جس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے نامزد کردہ نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فوج کی باگ ڈور سنبھالی۔

    سابق آرمی چیف کی اراضی الاٹمنٹ کے حوالے سے خبریں گردش تھی اور اس پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے جارہے تھے تاہم اب آئی ایس پی آر کی جانب سے راحیل شریف کو اراضی دینے کی باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔