Tag: راحیل شریف

  • دہشتگردی کا خاتمہ نمبر ون ایجنڈا ہے، جنرل راحیل شریف

    دہشتگردی کا خاتمہ نمبر ون ایجنڈا ہے، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت اجلاس میں دہشتگردی کےخاتمہ کو نمبر ون ایجنڈا قرار دے دیاگیا، متعلقہ حکام کو قومی ایکشن پلان پر موثر اور فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

    آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے تحت فوج اور انٹیلی جینس اداروں کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے قومی ایکشن پلان پر فوری اور موثر عملدرآمد کے لیئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیئے غٰر متزلزل جذبے کا اظہار کیا، قومی قیادت کا پختہ عزم اور اتحاد قابل قدر ہے۔ دہشت گردی اور شدت پسندی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، قومی ایکشن پلان کا حقیقی معنوں میں اطلاق یقینی بنایا جائے گا۔

    اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی ، اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام نےشرکت کی، آج عام تعطیل ہونے کے باوجود اعلی فوجی حکام نے جی ایچ کیو میں اہم اجلاس میں شرکت کی۔

  • قومی جنگ کا اعلان کیا جائے، طاہرالقادری کا آرمی چیف کو خط

    قومی جنگ کا اعلان کیا جائے، طاہرالقادری کا آرمی چیف کو خط

    لاہور: علامہ طاہرالقادری نےدہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تجاویزبذریعہ خط ملک کی عسکری اورسیاسی قیادت کوارسال کردیں۔

     پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاک فوج کے سربراہ کو دہشت گردی کے خاتمے کےلیے تجاویزپرمشتمل خط تحریر کردیا، خط میں کہاگیاہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ کا اعلان کیا جائے۔فوجی عدالتوں کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے اور انسداددہشت گردی کی عدالتیں اور تمام فورسز فوج کے ماتحت کی جائیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے دہشت گردوں کو غیر ملکی فنڈنگ بندکرنے اورنئے ناموں سے کام کرنے والی کالعدم تنظیوں پر بھی پابندی عائدکرنے کامطالبہ کیاہے۔ خط کی کاپیاں صدر، وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی کوبھی ارسال کی گئی ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا خیبر ایجنسی کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا خیبر ایجنسی کا دورہ

    خیبر ایجنسی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کا دورہ اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی ہے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری اعلامئے کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاخیبرایجنسی کادورہ کیااور آپریشن میں مصروف فوجی جوانوں سےملاقات کرکےان کےجذبےکوسراہا، اس موقع پر آرمی چیف کو دی گئی بریفنگ کے مطابق خیبرایجنسی میں ستاون کارروائیاں کی گئیں گزشتہ دو روز میں کی گئی کارروائیوں میں باسٹھ دہشت گرد مارے گئے، آرمی چیف کا کہناتھا کہ دہشت گردجہاں بھی ہیں انہیں نشانہ بنایاجائےگااور آخری دہشت گردکےخاتمےتک لڑیں گے۔

  • مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں مثالی قربانیاں دیں، وزیراعظم

    مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں مثالی قربانیاں دیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،مشیر خارجہ سرتاج عزیر،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، گورنر کے پی کے سردار مہتاب اور عبد القادر بلوچ کی شرکت کی۔

    اجلاس میں آ ئی ڈی پیز کی بحالی اور آپریشن سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا جائزہ لیا گیا،ڈی جی ملٹری آپریشن کی اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آئی ڈی پیز نے ملکی استحکام کے لیئے عظیم قربانی دی حکومت آئی ڈی پیز کی ضروریات کا خیال رکھے گی ۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے علاقوں کی بہتر تعمیر نو کی جائے گی، وزیر راعظم نے کہا کہ مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب میں مثالی قربانیاں دیں ۔آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوئے ۔وزیرعظم نے کہا کہ فاٹا میں امن سے خطے میں امن استحکام آئے گا۔

  • چینی پبلک سیکورٹی کےوزیرکی جنرل راحیل شریف سےملاقات

    چینی پبلک سیکورٹی کےوزیرکی جنرل راحیل شریف سےملاقات

    راولپنڈی: چینی پبلک سیکورٹی کےوزیرنےآرمی چیف جنرل راحیل شریف سےملاقات کی ہے۔

    چینی پبلک سیکورٹی کےوزیرگوشنگ کن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےراولپنڈی میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کےامور،خطےمیں سیکورٹی کی صورت حال سمیت آپریشن ضرب عضب اورشدت پسندی کےخلاف دیگر کاروائیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

  • جنرل راحیل شریف 7 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

    جنرل راحیل شریف 7 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سات روزہ دورےپرواشنگٹن پہنچ گئے،جہاں وہ امریکی عسکری قیادت اوراوباماانتظامیہ میں شامل اہم عہدیداران سےملاقاتیں کریں گے۔

    امریکی فوج کےسربراہ جنرل مارٹن ڈمپسی کی دعوت پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف واشنگٹن پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانےکےعہدیداروں نےاستقبال کیا، آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی ملٹری آپریشن اورڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود ہیں،دورے میں جنرل راحیل شریف فلوریڈامیں امریکی سینٹرل کمانڈ کےہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے، سکے علاوہ پاک فوج کے سربراہ پینٹاگون میں وزیر دفاع چک ہیگل ودیگر سے ملاقات کریں گے۔

    آرمی چیف صدراباماکی قومی سلامتی کی مشیرسوزین رائس اورارکان کانگریس سے بھی ملیں گے،دفاعی تجزیہ نگارلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعودکہتےہیں دورے میں افغانستان سے امریکی انخلاکے بعدکی صورتحال پر بات چیت ہوگی ۔

    دفاعی ماہرڈاکٹرنثارچوہدری کاکہناہےجنرل راحیل شریف کا آرمی چیف کی حیثیت سے امریکاکاپہلادورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے،دفاعی ماہرین کےمطابق دورے میں پاک افغان اور بھارتی سرحد پردرپیش مسائل پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائےگا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے آرمی چیف کو ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔ آرمی چیف نے ملکی سلامتی میں آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں اور افسران کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

    انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو ڈی جی آئی یس آئی تعینات کئے جانے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

  • امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ملاقات

    امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ملاقات

    اسلام آباد/راولپنڈی: پاکستان اورافغانستان کےلئےامریکہ کے خصوصی نمائندے ڈنئیل فیلڈ مین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ہے۔

    آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی نمائندے کا کہنا تھا مریکہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف دی گئی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔ ڈینیل فیلڈمین کی قیادت میں امریکی وفد نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے بھی ملاقات کی ۔

    چوہدری نثار علی خان کا امریکی وفد سے کہنا تھا پاکستان اورامریکہ مشکل حالات میں پرتپاک تعلقات کیلئے کوشاں ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات کومتاثر ہونے سے بچانے کیلئے امریکہ ڈرون حملے مستقل بنیاد پربند کرے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    مظفرآباد: پاک فوج کے سربراہ جنر راحیل شریف کاکہناہے لائن آف کنٹرول پرکسی بھی اشتعال انگیزی کابھرپوجواب دیاجائےگا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی،آرمی چیف کاکہناتھا لائن آف کنٹرول پر کسی بھی جارحیت کاموثرجواب دیاجائے گا، پوری قوم کو مادر وطن کا دفاع کرنے والے جوانوں پرفخر ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےایل او سی پرتعینات جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کوسراہااوراطمینان کا اظہار کیا۔

  • آرمی چیف کاناردرن لائٹ انفنٹری گلگت کا دورہ

    آرمی چیف کاناردرن لائٹ انفنٹری گلگت کا دورہ

    گلگت: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گلگت میں نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا۔

    رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوا اور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور مادر وطن کے لیے جان کی قربانی دینے والے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔

    نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رجمنٹ کے بلند حوصلے اور ہمہ وقت تیاری کو سراہا ۔جنرل راحیل شریف نے افسروں اور جوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ قوم کی خدمت کرتے ہوئے فوج کی درخشاں روایات کو مقدم رکھیں۔