Tag: راز کی بات

  • فوڈ اسٹریٹ اسٹائل کی چٹخارے دار بریانی : شیف فاطمہ نے راز کی بات بتا دی

    فوڈ اسٹریٹ اسٹائل کی چٹخارے دار بریانی : شیف فاطمہ نے راز کی بات بتا دی

    بریانی چاہے بیف ہو یا چکن کراچی والوں کی من پسند ڈش ہے، شہر قائد کی شادیاں اور فوڈ اسٹریٹ کے کھانے اس کے بغیر ادھورے سمجھی جاتے ہیں۔

    آج اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں بریانی ایکسپرٹ اور شیف فاطمہ شیراز  نے شہر کراچی کی فوڈ اسٹریٹ اسٹائل کی ذائقے دار چٹخارے دار چکن بریانی بنانے کی ترکیب بتائی۔

    انہوں نے کہا کہ ویسے تو اس میں وہی اجزاء استعمال ہوں گے جو ہر بریانی میں استعمال ہوتے ہیں لیکن اس کی تیاری کے دوران جو مخصوص ٹپس ہیں وہ میں نے ایک مشہور پکوان ہاؤس سے سیکھے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پکوان ہاؤسز میں بریانی کیلیے جو خفیہ مسالحے استعمال کیے جاتے ہیں آج میں اس کے بارے میں ناظرین کو بتاؤں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پکوان ہاؤسز والوں کا بریانی کو تہہ لگانے کا ایک خاص طریقہ ہوتا ہے اور اس کا مخصوص مسالحہ بھی ہوتا ہے جسے وہ استعمال کرتے ہیں، جب ہم بریانی کی تہہ لگاتے ہیں تو سارا کام اسی کا ہوتا ہے۔

    بریانی کی تہہ لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ جب اس کا قورمہ بنایا جاتا ہے تو اس میں آئل تھوڑا زیادہ رکھاجاتا ہے لیکن قورمے کی تہہ لگانے سے پہلے اس کی ساری تری نکال کر سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں۔

    یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ قورمے کی صرف ایک ہی تہہ لگانی ہوتی ہے دوسری نہیں، قورمہ بچھا کر اس کے اوپر پودینہ ہری مرچیں اور خفیہ طریقہ یہ ہے کہ اگر بازار والا ذائقے چاہیے تو اس کے اوپر بہت سارا چاٹ مسالحہ چھڑک دیں۔

    اس کے بعد سارے چاول ڈال کر اس کے اوپر گھی تلی ہوئی پیاز زردے کے رنگ کی لیئر اور جو تری ہم نے نکالی تھی وہ پھیلا دیں اس کے بعد دم پر رکھ دیں اور پھر مکس کرلیں۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ چاٹ مسالحہ ہی گیم چینجر ہے جو فوڈ اسٹریٹ جیسی بریانی کا راز ہے اور جو اوپر زردے کے رنگ اور تری کی لیئر لگائی ہے اس سے یہ ہوگا کہ اس کی شکل زعفرانی بریانی جیسی ہوجائے گی۔

  • پہلی بار دھوکا کس نے دیا؟ مہوش حیات نے راز کی بات بتادی

    پہلی بار دھوکا کس نے دیا؟ مہوش حیات نے راز کی بات بتادی

    کراچی : پاکستان شوبز کی مایہ ناز اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں فیلڈ میں جب پہلی بار دھوکا دیا تو اس کے بعد میں تمام معاہدے تحریری طور پر کرتی ہوں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے شرکت کی اور اپنے کیریئر سے متعلق بہت سی باتیں شیئر کیں۔

    شوبز فیلڈ میں ہونے والی دھوکہ دہی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ پر جاکر معلوم ہوا کہ اس کا اسکرپٹ ہی بدل گیا اور جو میرا کردار تھا وہ بھی نہیں رہا، جس پر میں احتجاجاً کام نہیں کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس دن کے بعد سے میں سیکھا کہ کوئی بھی کام تحریری معاہدے کے بغیر نہیں کرنا چاہیے، اس کے علاوہ میں خود تمام معاملات کا بغور جائزہ لیتی ہوں، ویسے بھی وہ تجربہ میرے لیے اچھا رہا۔

    مہوش نے بتایا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ایڈ سے کیا تھا اور جو پہلا چیک ملا اسے اپنی والدہ کو دیا یہ چیک ملنے پر مجھے بےحد خوشی محسوس ہورہی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش رہی ہے کہ میں چیلنجنگ کردار ادا کروں اور میرا کام پچھلے کردار سے مختلف ہو میں ہر کردار قبول کرنے سے پہلے کہانی اسکرپٹ اور ڈائریکٹر کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں۔

  • جب شادی کی انگوٹھی گُم ہوئی تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ فہیمہ اعوان نے راز کی بات بتا دی

    جب شادی کی انگوٹھی گُم ہوئی تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ فہیمہ اعوان نے راز کی بات بتا دی

    شادی کے شروع دنوں میں اکثر لڑکیاں لااُبالی یا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہیں اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ میکے میں وہ ذمہ داریاں نہیں ہوتیں جو سسرال میں نبھانا پڑتی ہیں۔

    ان ہی ذمہ داریوں کی وجہ سے بہت سی غلطیاں اور کوتاہیاں بھی سرزد ہو جاتی ہیںِ تاہم یہ کوئی اتنی بری بات بھی نہیں کیونکہ انسان غلطیوں سے ہی سیکھ کر آگے بڑھتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فہیمہ اعوان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔

    انہوں نے بتایا کہ شادی کے کچھ ہی دن بعد مجھ سے دو انگوٹھیاں کھو گئیں، میں بہت پریشان تھی کہ شوہر اور ساس کو کیسے بتاؤں کہ کیسے کھو گئیں کہ ڈانٹ پڑے گی۔

    فہیمہ اعوان نے کہا کہ تین چار دن بعد جب میں نے ڈرتے ڈرتے ساس سے کہا تو انہوں نے کچھ نہیں کہا اور تھوڑی دیر بعد کہا کہ یہ دیکھو یہ رہیں تمہاری انگوٹھیاں۔ انہوں نے مجھے سمجھاتے ہوئے کہا کہ جس کی چیز گُم ہوتی ہے دراصل وہی چور ہوتا ہے اس لیے اپنی چیز کی حفاظت خود کرو۔

    اداکارہ فہیمہ اعوان نے کہا کہ جب ہماری کوئی چیز گم ہوتی ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے سوا سب چور ہیں جبکہ حقیقت میں اس بات کے ذمہ دار ہم خود ہوتے ہیں۔

  • علی حیدر کی والدہ نے بے ساختہ کیا کہہ دیا کہ سب چونک پڑے

    علی حیدر کی والدہ نے بے ساختہ کیا کہہ دیا کہ سب چونک پڑے

    سال 1990کی دہائی میں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوگار علی حیدر کے مداحوں میں خواتین کی تعداد بہت زیادہ تھی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں گلوکار علی حیدر اپنی والدہ کے ہمراہ شریک ہوئے اور اپنے کیریئر اور حالیہ مصروفیات سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    اس موقع پر پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے ان کی گائیکی کے ابتدائی ایام کا ذکر کرتے ہوئے علی حیدر کی والدہ سے گھر پر مداحوں کے فون آنے سے متعلق سوال کیا۔

    جس کے جواب میں علی حیدر کی والدہ نے بتایا کہ ان دنوں لڑکیوں کی بے تحاشہ فون کالز آتی تھیں لیکن میں نے کبھی ان کو برا بھلا نہیں کہا، انہوں نے بتایا کہ کچھ لڑکیاں تو مجھ سے ملنے گھر بھی آجایا کرتی تھیں تاکہ میں ان کو بہو کی حیثیت سے قبول کرلوں۔

    ایک مداح لڑکی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کی والدہ نے بے ساختہ اس لڑکی کا نام لے دیا جس پر علی حیدر اور ندا یاسر بھی چونک پڑے اور ندا یاسر نے کہا کہ ماں معصوم ہوتی ہے۔

    اپنی شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں علی حیدر نے بتایا کہ میں نے ارینج میرج کی ہے میری ایک بھابھی نے مجھے ان سے ملوایا تھا جس کے بعد میں نے ان کے گھر باقاعدہ رشتہ بھیجا تھا۔

  • جب میں نے پہلی بار میک اپ کروایا، ثناء عسکری نے راز کی بات بتا دی

    جب میں نے پہلی بار میک اپ کروایا، ثناء عسکری نے راز کی بات بتا دی

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ثناء عسکری کا کہنا ہے کہ جب میں نے زندگی میں پہلی بار بیوٹی پارلر سے میک اپ کروایا تھا تو اپنی شکل دیکھ کر خود ڈر گئی تھی۔

    اے آر وائی ڈیجٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ثناء عسکری اپنے ساتھ گزرے ہوئے ماضی کے یادگار واقعے کا ذکر کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب میری منگنی ہوئی تو مجھے خوبصورت لگنے کا بھوت سوار تھا، اس وقت میں تقریباً 16 سال کی تھی اور شوبز سے بھی کوئی تعلق نہیں تھا، اس وقت میں زندگی میں پہلی بار کسی بیوٹی پارلر سے میک اپ کرانے گئی۔

    میں شوق میں جاکر خوشی خوشی شیشے کے سامنے بیٹھ گئی لیکن بیوٹیشن نے شیشے پر کپڑا ڈال دیا، اور جب میں نے مکمل تیار ہوکر خود کو دیکھا تو میں خوف کانپ گئی کیوں کہ پارلر والوں نے بہت خوفناک میک اپ کیا تھا۔

    مجھے لینے کیلئے آنے والی کزن بھی دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ میرا میک اپ کتنا بھیانک قسم کا کیا گیا تھا، جب میں گھر گئی تو امی نے دیکھ کر کہا تم تو رج کر چڑیل لگ رہی ہو منع بھی کیا تھا مت جاؤ۔

    ثناء عسکری نے بتایا کہ میں نے اس وقت 18 ہزار کا میک کرایا تھا جو سارے کا سارا اتارا اور اور نارمل سا میک اپ کر کے اپنی منگنی کی تقریب میں گئی۔