Tag: راس الخیمہ

  • راس الخیمہ : قانون کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

    راس الخیمہ : قانون کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

    متحدہ عرب امارات کے بڑے شہر اور دارالحکومت راس الخیمہ میں پولیس حکام نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیلئے تمام گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سخت تنبیہ جاری کی ہے۔

    حالیہ دنوں شروع ہونے والی مہم کے دوران پولیس افسران نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ سڑک پر زیادہ محتاط رہیں اور تمام ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد کریں۔

    راس الخیمہ پولیس کے محکمہ ٹریفک اور پٹرولنگ کے ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹر محمد البحر نے کہا ہے کہ امارات میں ٹریفک حکام نے حال ہی میں متعدد خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا ہے اور ان میں سب سے زیادہ تشویشناک گاڑیاں انتہائی تیز رفتاری سے چلائی جا رہی ہیں۔

    راس الخیمہ پولیس

    کرنل البحر نے کہا ہے کہ تیز رفتاری کی ان خلاف ورزیوں کو خود ڈرائیور اور اس کے آس پاس والوں کے خلاف جرم سمجھا جاسکتا ہے۔

    کرنل البحر نے وزارتی قرارداد نمبر 178 کے مطابق، تیز رفتاری کرنے والوں کے لیے بھاری جرمانے پر زور دیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 80کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والوں کے لیے 3ہزار درہم جرمانہ، 23بلیک پوائنٹس، 60 دن کی گاڑی کی بندش ہے۔

    اس کے علاوہ 60کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حد سے آگے جانے والوں کے لیے 2ہزار درہم جرمانہ،12 بلیک پوائنٹس اور 30 ​​دن کی گاڑیوں کی پابندی ہے۔

  • پشاور ائیر پورٹ پر جوائنٹ سرچ ڈیسک کی کارروائی، 5 کلو آئس ہیروئن ضبط

    پشاور ائیر پورٹ پر جوائنٹ سرچ ڈیسک کی کارروائی، 5 کلو آئس ہیروئن ضبط

    پشاور: باچا خان ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سے 5 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن تھارٹی کے جوائنٹ سرچ ڈیسک نے کارروائی کرتے ہوئے آئس ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اے ایس ایف کے مطابق مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مسافر نجی ایئر لائن کی پرواز سے راس الخیمہ جا رہا تھا۔

    پکڑی گئی آئس ہیروئن اعلیٰ کوالٹی کی ہے جب کہ اس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے، مسافر یہ منشیات عرب امارات لے جا رہا تھا۔

    قبل ازیں، جوائنٹ سرچ بیگجز کاؤنٹر پر راس الخیمہ جانے والے مسافر کی تلاشی لی گئی تو بیگ کے خفیہ خانوں سے ہیروئن برآمد ہو گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    مسافر عاقب علی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز G-9825 کے ذریعے راس الخیمہ جا رہا تھا، مسافر کو گرفتار کیے جانے کے بعد اے ایس ایف نے اسے قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا۔

    خیال رہے کہ آئے دن ملک کے بڑے شہروں کے ایئر پورٹس پر منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنانے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں تاہم اسمگلنگ کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی ہے۔

    چار اگست کو بھی نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا، سعودی عرب جانے والے مسافر سے 10 کلو 632 گرام مائع آئس ہیروئن برآمد کی گئی تھی۔

  • متحدہ عرب امارات، گرمی کا زور ٹوٹ گیا تیز بارش، موسم خوشگوار

    متحدہ عرب امارات، گرمی کا زور ٹوٹ گیا تیز بارش، موسم خوشگوار

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں راس الخیمہ ماسافی، اسفانی ودیگر میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

    نیشنل میٹرولوجی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تیز بارش کی ویڈیو شیئر کی گئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے موسم گرم رہے گا جبکہ گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

    بارش کے سبب ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ گاڑی میں سفر کرنے والے افراد دھیان سے گاڑی چلائیں، ہوسکتا ہے کہ بارش کے باعث حد نگاہ کم ہوجائے۔

  • متحدہ عرب امارات، بیوی کو شوہر کے میسج چیک کرنا مہنگا پڑ گیا

    متحدہ عرب امارات، بیوی کو شوہر کے میسج چیک کرنا مہنگا پڑ گیا

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں بیوی کو شوہر کے میسج چیک کرنا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے تین ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

    عرب میڈیا کے مطابق اماراتی ریاست راس الخیمہ کی عدالت میں شوہر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ بیوی اس کی پرائیویسی میں دخل اندازی کرتی ہے اور اس کے موبائل کے میسج کو چیک کرتی ہے، جس پر عدالت نے خاتون کو 3 ہزار درہم جرمانہ کی سزا سنادی۔

    رپورٹ کے مطابق شوہر کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اہلیہ کو میری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرنے پر آرٹیکل 378 کے تحت سزا سنائی جائے۔

    خاتون نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا لیکن ساتھ ہی شوہر پر الزام عائد کیا کہ اس کے کسی دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات ہیں، جس پر وہ موبائل روزانہ چیک کرکے ان کے میسج پڑھا کرتی تھیں۔

    مزید پڑھیں: ابوظبی، واٹس ایپ پر بیوی کی بے عزتی کرنے والے شوہر کو 2 ماہ قید کی سزا

    خاتون کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کے ساتھ 9 سال سے ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں لیکن شوہر کی جانب سے چیٹنگ کی گئی جس پر انہوں نے موبائل فون پر میسج چیک کرنا شروع کیے۔

    خاتون کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ شوہر کی جانب سے دوسری خاتون کو مختلف قسم ایموجیز بھیجے جاتے تھے اور اس سے محبت کا اظہاربھی کیا تھا۔

    عدالت نے شوہر اور بیوی دونوں کے موقف سننے کے بعد خاتون کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے ان پر تین ہزار درہم جرمانہ عائد کردیا اور انہیں وکیل کی فیس کے 100 درہم بھی ادا کرنا ہوں گے۔

  • متحدہ عرب امارات، ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک، 31 زخمی

    متحدہ عرب امارات، ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک، 31 زخمی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں محمد بن زید روڈ پر مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 ایشیائی باشندے ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

    راس الخیمہ پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ہلاک و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کے مطابق حادثہ اوور ٹیکنگ کے دوران پیش آیا، 6 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر زخمی افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز راس الخیمہ پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو وارننگ جاری کی گئی تھی کہ وہ شیخ بن زید روڈ پر اسپیڈ لمٹ کا خیال رکھیں۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    سرکاری ریکارڈ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے زیادہ تر حادثات تیز رفتاری، ڈرائیورز کی غفلت اور حفاظتی فاصلے کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 جون کو دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی شہریوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا تھا۔

    اس سے قبل اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے ضلع الفلاح میں عید کے پہلے روز خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 اماراتی اور ایک اور ایشیائی نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات، خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 بچوں کی ماں جاں بحق

    متحدہ عرب امارات، خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 بچوں کی ماں جاں بحق

    راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئیں۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راس الخیمہ کے علاقے شام میں 32 سالہ اماراتی خاتون ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کی دوست 29 سالہ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    راس الخیمہ پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون کے جسم پر متعدد چوٹیں آئی ہیں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہیں، وہ ایک اسکول میں ٹیچر تھیں اور ان کے چار بچے تھے ان کی سب سے چھوٹی بچی 3 ماہ کی ہیں۔

    شام پولیس اسٹیشن کے چیف کرنل عبداللہ سعید القیس کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹریفک حادثے کی اطلاع صبح 7:45 منٹ پر ملی۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، 2 سالہ بچی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    ٹریفک پولیس، ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور حادثے میں زخمی اور جاں بحق خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔

    حادثے خاتون ڈرائیور کی جانب سے اسٹیئرنگ پر کنٹرول نہ کرنے کے سبب پیش آیا اور تیز رفتار گاڑی روڈ کے بیریئر سے جاٹکرائی۔

    جاں بحق خاتون فاطمہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

    بریگیڈیئر احمد النقبی کا کہنا تھا کہ خواتین و حضرات دوران ڈرائیونگ اسپیڈ لمٹ کا خیال کریں اور روڈ پر فوکس کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز راس الخیمہ میں ہی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی تھی جبکہ اس کے والد اور والدہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات، 2 سالہ بچی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    متحدہ عرب امارات، 2 سالہ بچی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی اور اس کے والدین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام کی 2 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ پیش امام اور ان کی اہلیہ زخمی ہیں۔

    پولیس کے مطابق حادثہ راس الخیمہ کے چھ کلو میٹر دوری پر پیش آیا، گاڑی تیز رفتاری کے سبب متعدد بار قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری۔

    حادثہ 14 جون کو پیش آیا، دو سالہ معصوم بچی زلفا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز انتقال کرگئی جبکہ ان کے والدین کو سقر اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    ڈاکٹرز کے مطابق زلفا کو ایک ہفتے تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا اس کے سر پر گہری چھوٹ لگی جس کے سبب وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    ڈاکٹرز کے مطابق زلفا کے والدین کی حالت خطرے سے باہر ہیں آئندہ چند روز میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق زلفا والدین کی اکلوتی بیٹی تھی، معصوم بچی کی نعش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 8 جون کو دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو پاکستانی شہری سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ ابوظبی کے ضلع الفلاح میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثے میں تین بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات، ٹریفک حادثے میں عرب خاتون جاں بحق

    متحدہ عرب امارات، ٹریفک حادثے میں عرب خاتون جاں بحق

    راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں عرب خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے علاقے خزام میں عرب خاتون تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں، خاتون نے پیڈسٹرین برج کا استعمال ترک کرکے روڈ کراس کیا جس کے سبب حادثہ رونما ہوا۔

    راس الخیمہ پولیس اور ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اور خاتون کو سقر اسپتال منتقل کیا تاہم پورے جسم پر شدید چوٹیں آنے کے سبب وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عرب خاتون بیوٹی سیلون گئی تھیں جہاں سے وہ اپنا کام مکمل کرنے کے بعد روڈ کراس کررہی تھی۔

    راس الخیمہ پولیس کے مطابق خاتون کے پیڈسٹرین برج استعمال نہ کرنے اور ڈرائیور کی تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، اسی وجہ سے خاتون اُس کی گاڑی کے سامنے آئیں اور دونوں سنبھل نہیں سکے۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد خاتون کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں دو پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 12 کا تعلق پڑوسی ملک بھارت سے تھا، جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں دو پاکستانی، ایک آئرش اور ایک عمانی شہری شامل تھا۔

    یاد رہے کہ اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے ضلع الفلاح میں عید کے پہلے روز خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا تھا۔

  • متحدہ عرب امارات، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا کم عمر نوجوان گرفتار

    متحدہ عرب امارات، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا کم عمر نوجوان گرفتار

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں پولیس نے نوجوان کو خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر حراست میں لے لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی ریاست راس الخیمہ میں 18 سالہ عرب نوجوان کو دوران ڈرائیونگ اسٹنٹ دکھانے پر حراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق نوجوان کے خلاف اہل علاقہ کی جانب سے شکایت درج کرانے پر کارروائی کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے دوران ڈرائیونگ پبلک پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا، شکایت درج کرانے کے دو گھنٹے بعد نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔

    اٹھارہ سالہ نوجوان پر خطرناک ڈرائیونگ اور شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ نوجوان نے چھ ماہ قبل ہی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا تھا جبکہ گاڑی اس کے والد کے نام پر تھی، مزید تحقیقات کے لیے کیس کو متعلقہ حکام کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ابوظہبی : بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں 342 بچے گرفتار

    واضح رہے کہ متحدہ عرب ٹریفک قوانین کے مطابق خطرناک ڈرائیونگ پر 2 ہزار درہم جرمانہ، 23 ٹریفک پوائنٹس میں کمی اور 60 دن کے لیے گاڑی تحویل میں لے لی جاتی ہے۔

    کرنل احمد النقبی کے مطابق گزشتہ سال خطرناک ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے 410 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں، دوران ڈرائیونگ مقرر کردہ حد رفتار میں گاڑی چلائیں بصورت دیگر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • یو اے ای، منشیات کے زیادہ استعمال سے دوست کی موت، خاتون کو 10 سال قید کی سزا

    یو اے ای، منشیات کے زیادہ استعمال سے دوست کی موت، خاتون کو 10 سال قید کی سزا

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے دوست کی موت کے سبب خاتون کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی عدالت نے منشیات کے زیادہ استعمال سبب دوست کی موت کا جرم ثابت ہونے پر خاتون کو 10 سال قید اور 10ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

    رپورٹ کے مطابق دوسرے مجرم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا جبکہ تیسرے مجرم کو آئس ہیروئن استعمال کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ایک سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

    عدم ثبوت کی بنا پر بری ہونے والی خاتون کے شوہر کو گھر کے اندر اہلیہ کی دوستوں کو آئس ہیروئن منشیات کے استعمال کی اجازت دینے کے الزام میں 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: دبئی: منشیات رکھنے کا الزام ، برطانوی شہری کو ڈیڑھ لاکھ درہم اور تین ماہ قید کی سزا

    واضح رہے کہ راس الخیمہ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ ایک خاتون کو حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی تھی۔

    باعزت بری ہونے والی خاتون نے پولیس بیان میں کہا ہے کہ اس کی دوست کی موت آئس منشیات کے زیادہ استعمال کے سبب ہوئی ہے، دو سال قید کی سزا پانے والے شخص کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والی خاتون اسپتال لے جانے سے قبل ہی دم توڑ گئی تھی۔

    بری ہونے والی خاتون اور ایک سال کی سزا پانے والے ملزم کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک ساتھ کام کرتے تھے اور ہمیں ایک دوست نے نائٹ کلب کے دوران ملاقات میں آئس ہیروئن کے نشے کا عادی بنادیا تھا۔